Quoteبی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس میں یقین رکھتی ہے۔ بی جے پی کا یقین ہے کہ ہندوستان تب ہی ترقی کر سکتا ہے جب شمال، جنوب، مشرق اور مغرب ، ان تمام خطوں کی ترقی ہو: وزیر اعظم مودی
Quoteایماندار ٹیکس دہندہ شہری ہی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ یہ لوگ اپنی محنت کی کمائی سے ملک کو تعاون دیتے ہیں: وزیر اعظم مودی
Quoteجی ایس ٹی کے نفاذ کے ساتھ، 150 اشیاء پر سے ٹیکس ہٹ چکا ہے اور 400 ایسی اشیاء ہیں جن پر ٹیکس میں تخفیف کی گئی ہے: وزیر اعظم
Quoteوزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا پکا یقین ہے کہ صحت مند بھارت خوشحال بھارت کی پہلی شرط ہے۔
Quoteایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو پیداواری لاگت کا کم از کم 150 فیصد مل سکے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تامل ناڈو میں بوتھ کی سطح کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے گفت و شنید کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ پر مبنی یہ گفتگو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بوتھ کی سطح کے کاریہ کرتاؤں سے کی جانے والی متعدد گفت وشنید کے طریقوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی گفتگو یہ کہتے ہوئے شروع کی کہ تامل زبان و ثقافت دنیا کی قدیم زبان و ثقافت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس پر یقین رکھتی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب شمال، جنوب، مشرق اور مغرب سبھی خطوں میں یکساں اور مساوی ترقی ہو۔‘‘

کنیاکماری میں ایک کاریہ کرتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے درمیانہ درجے کے لوگوں نے سلے کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کی خدمات انجام دی ہیں اور زبردست قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے سبھی کے لئے بہتر زندگی کو یقینی بنانے کی خاطر درمیانہ درجے کے لوگوں کی نمایاں خدمات کی مثالیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا، ’’ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والے شہری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی خون پسینے کی گاڑھی کمائی سے ملک کی ترقی میں تعاون کرتے ہیں۔‘‘

بعد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نمکل میں بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں سے گفتگو کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ہندوستان کے حفظانِ صحت کے بارے میں ان کے نظریات کیا ہیں۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارا یقین محکم ہے کہ ایک خوشحال ہندوستان، ایک تندروست و صحت مند ہندوستان سے مشروط ہے۔ اگر ہم ہندوستان کی ترقی چاہتے ہیں تو صحت کی دیکھ بھال اور علاج کی خدمات کفایتی ہونی چاہئیں۔‘‘ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی سرکار کے ذریعہ حفظان صحت کے لئے کیے جانے والے متعدد کلیدی اقدامات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صحت مند ہندوستان کے نشانے کے حصول میں معاون ہوں گے۔

پارٹی ورکروں کے ساتھ وزیر اعظم کی گفتگو کے آخری مرحلے میں کانگریس پر نہ صرف یہ کہ قومی سلامتی کو نظرانداز کرنے بلکہ بدعنوانیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی۔ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’کانگریس کے لئے یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ قومی سلامتی اور ملک کا دفاعی شعبہ کانگریس کے لئے مکے بازی کی مشق کے بیگ اور مالیہ کے وسیلے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لاتعداد گھپلے کرکے شعبہ دفاع کو بری طرح لوٹا، ان گھپلوں میں 40 اور 50  کے جیب گھپلوں سے لے کر سن 80 کا بوفورس گھپلا اور آگسٹا جیسے بڑے گھپلے شامل ہیں۔ ان کی توجہ صرف اور صرف پیسے پر ہوتی ہے، خواہ اس سے ملک کا اخلاق اور ہماری افواج کی حفاظت ہی خطرے میں کیوں نہ پڑ جائے۔‘‘

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 28 lakh companies registered in India: Govt data

Media Coverage

Over 28 lakh companies registered in India: Govt data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 فروری 2025
February 19, 2025

Appreciation for PM Modi's Efforts in Strengthening Economic Ties with Qatar and Beyond