Not only South Korean companies are strengthening our ‘Make in India’ mission but they are also generating employment opportunities: PM
Our focus is on enhancing the Special Strategic Partnership: PM Modi at Joint press meet with President Moon Jae-in of South Korea

نئی دہلی، 11 جولائی /

یور ایکسی لینسی جناب صدر مون ،

یہاں موجود سبھی نمائندے ،

میڈیا اور ساتھیو ،

صدر مون کے ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر اُن کا خیر مقدم کرنا ، میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے ۔

تقریباً ایک سال پہلے میں پہلی بار جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر صدر مون سے ہیمبرگ میں ملا تھا ۔ اس وقت میں نے انہیں ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی ۔ آج پوری دنیا کوریائی جزیرہ نما میں ہونے والے واقعات کو بہت قریب سے دیکھ رہی ہے ۔ ایسے میں انہوں نے اپنی مصروفیت کے دوران ہندوستان کا دورہ کرنے کا وقت نکالا ہے اور اسی لئے میں اُن کا خاص طور پر خیر مقدم کرتا ہوں ۔

دوستو ،

شاید کم ہی لوگوں کو معلوم ہے کہ ہندوستان اور کوریا کا تعلق ایک طرح سے خاندانی تعلق ہے ۔ صدیوں پہلے ایودھیا کی ایک راجکماری پرنسز سوری رتنا کی شادی کوریا کے راجا سے ہوئی تھی ۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آج بھی کوریا میں لاکھوں لوگ اپنے آپ کو اُن کی نسل سے مانتے ہیں ۔ ماضی قریب میں بھی ہندوستان اور کوریا کے تعلقات مضبوط رہے ہیں ۔ کوریا میں جنگ کے زمانے میں ہندوستان کی پیراشوٹ فیلڈ ایمبولینس یونٹ کے کام کی تعریف آج بھی ہوتی ہے ۔

 

دوستو ،

جمہوریۂ کوریا کی اقتصادی اور سماجی ترقی دنیا میں اپنے آپ میں ایک انوکھی مثال ہے ۔ کوریا کے لوگوں نے دکھا دیا ہے کہ اگر کوئی ملک کسی مشترکہ ویژن اور مقصد کے حصول کا عہد کر لے تو ناممکن لگنے والا نشانہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

کوریا کی یہ ترقی ہندوستان کے لئے بھی فیضان کا باعث ہے اور یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ کوریا کی کمپنیوں نے ہندوستان میں نہ صرف بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے بلکہ ہمارے میک اِن انڈیا مشن سے جڑ کر ہندوستان میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے ہیں ۔ کوریائی کمپنیوں نے معیار کے تئیں اپنی عہد بندی کے ذریعے کوریائی مصنوعات کے لئے ہندوستان کے گھر گھر میں اپنی شناخت قائم کر لی ہے ۔

دوستو ،

آج کی ہماری بات چیت میں ہم نے نہ صرف اپنے آپسی تعلقات کا جائزہ لیا ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تفصیل سے تبالۂ خیال کیا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ انفرادی طور پر ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور جمہوریۂ کوریا کی نیو سدرن اسٹریٹیجی میں بے حد مماثلت ہے اور میں صدر مون کے اس خیال کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں کہ ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے تعلقات اُن کی نیو سدرن اسٹریٹیجی کی ایک مثال ہیں ۔

ہماری بات چیت کے نتیجے میں ایک ویژن اسٹیٹ منٹ جاری کیا جا رہا ہے ۔ ہمارا فوکس اپنی اسپیشل اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط کرنے پر ہے ۔ اس رلیشن شپ کی بنیاد ہمارے اقتصادی اور کاروباری تعلقات ہیں ۔ آج کچھ دیر بعد ہم دونوں ملکوں کے سی ای اوز سے ملیں گے ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ لنکس کو اور مضبوط کرنے کے لئے ہمیں ان سے اچھے مشورے حاصل ہوں گے ۔

مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اپنے کمپریہینسیو اکنامک پارٹنر شپ ایگریمنٹ کو اَپ گریڈ کرنے کی سمت میں آج اَرلی ہارویسٹ پیکیج کی شکل میں ایک ٹھوس قدم اٹھایا ہے ۔ اپنے تعلقات کے مستقبل اور دنیا میں ہونے والی ریپڈ ٹیکنا لوجی چینجز کو دیکھتے ہوئے ہم نے ساتھ مل کر اننویشن کو اپریشن سینٹر کے قیام اور فیوچر اسٹریٹیجی گروپ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

 

دوستو ،

کوریائی جزیرۂ نما کے امن کو فروغ دینے کا اُسے ٹریک پر رکھنے کا اور اس میں ترقی کا پورا سہرہ صدر مون کے سر ہے ۔ میں مانتا ہوں کہ جو مثبت ماحول پیدا ہوا ہے ، وہ صدر مون کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اس ترقی کے لئے میں صدر مون کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ آج کی ہماری بات چیت میں ، میں نے انہیں بتایا کہ شمال مشرق اور جنوبی ایشیا کے پلوری فریشن لنکس ہندوستان کے لئے بھی فکر کا باعث ہیں اور اس لئے امن کی اس کوشش کی کامیابی میں ہندوستان بھی ایک اسٹیک ہولڈر ہے ۔

کشیدگی کم کرنے میں ، جو بھی مدد ہو سکے گی ، ہم یقیناً کریں گے اور اس لئے ہم نے اپنے مشورے اور بات چیت کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اونچی سطح کے 2 + 2 ڈائیلاگ اور وزارتی سطح کا جوائنٹ کمیشن کی اگلی میٹنگیں اس سلسلے میں کافی اہم ہوں گی ۔

دوستو ،

میں ایک بار پھر صدر مون ، اُن کی اہلیہ اور وفد کے سبھی ارکان کا ہندوستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتا ہوں ۔ مستقبل میں امن کے سلسلے میں اُن کی سبھی کوششوں میں کامیاب کے لئے میں اپنی طرف سے اور سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

آپ سے پھر ملنے کا خواہشمند

بہت بہت شکریہ

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.