بھارت روس کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتا ہے: وزیر اعظم مودی صدر پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس ملاقات میں
بھارت اور روس نے دہشت گردی کی لعنت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
آنے والے وقت میں بھارت اور روس تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط کو مضبوط بنائیں گے اور سمندر سے خلاء تک تعاون کو وسعت دیں گے: وزیر اعظم مودی

عالیجناب

روسی وفاق کے صدر اور میرے قریبی دوست ولادیمیر ولادیمیرووچ،

دونوں ممالک کے معزز نمائندگان نمسکار،

دوبری دین

انیسویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے لئے بھارت میں صدر پتن اور ان کے وفد کا خیرمقد کرتے ہوئے مجھے بڑے مسرت ہورہی ہے۔

ہم ایک ایسے ملک کے صدر کی حیثیت سے آپ کا خیر مقدم کررہے ہیں جس کے ساتھ ہمارے بے مثال تعلقات ہیں۔ ان تعلقات کے لئے آپ نے اپنا بیش بہا تعاون دیا ہے۔

صدر پتن کے ذریعہ سوچی میں منعقدہ غیر رسمی ملاقات کی یادیں میرے ذہن یں تازہ ہیں۔ اس خاص ملاقات سے ہم دونوں کو کھل کر وسیع تبادلہ خیال کرنے کا موقع حاصل ہوا تھا۔

جناب صدر ،

روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھارت اولین ترجیح دیتا ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں ہمارے تعلقات اور زیادہ افادیت کے حامل ہوگئے ہیں۔ 19 سربراہ کانفرنسوں کے لگاتارانعقاد کے سلسلے سے ہمارے خصوصی اور انفرادیت پر مبنی کلیدی شراکت داری کو لگاتار نئی توانائی اور سمت حاصل ہوئی ہے۔ عالمی معاملوں پر ہمارے تعاون کو نئے معنی اور مقاصد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ ہمارے تعاون کو آپ کے سفر سے کلیدی سمت حاصل ہوئی ہے۔ آج ہم نے ایسے اہم فیصلے لئے ہیں جوعرصہ دراز میں ہمارے تعلقات کو اور زیادہ طاقت ور بنائیں گے۔

انسانی وسائل ترقیات سے لیکر قدرت اور توانائی وسائل تک، تجارت سے لیکر سرمایہ کاری تک ، نیوکلیائی توانائی کے پرامن تعاون سے لیکر سمشی توانائی تک ، ٹکنالوجی سے لیکر ٹائیگر کنزوریشن تک، آرکٹک سے لیکر مشرق بعید تک اور سمندر سے لیکر خلا تک بھارت اور روس کے تعلقات کا اور بھی وسیع تر فروغ ہوگا۔ یہ توسیع ہمارے تعاون کو ماضی کے کچھ محدود دائروں کے پار لے جائے گی۔ ساتھ ہی ہمارے تعلقات کی اہم بنیاد یں اور مضبوط ہوں گی۔

بھارت کی ترقی کے سفر میں روس ہمیشہ سے ہمارے ساتھ رہا ہے۔ ہمارا خلا میں اگلا ہدف بھارت کے گگن یان میں بھارتی خلاباز کو بھیجنا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس مشن میں روس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نوجوانوں میں ہمارے ملک کے مستقبل کو یکسر بدل دینے کی صلاحیت ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ بھارت اور روس کے باصلاحیت بچے مشترکہ طور سے اپنے اختراعی نظریات کا مظاہرہ آج دوپہر بعد کریں گے۔ یہ نظریات انہوں نے مل جل کر وضع کئے ہیں۔ ہم بھارت کے فلیگ شپ پروگراموں اور کاروبار کے وسیع مواقع میں روس کی شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اب سے کچھ وقت بعد ہم بھارت۔ روس کاروباری کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اس میں دونوں ممالک کے قریب 200 سرکردہ اقتصادی صنعت کار حصہ لے رہے ہیں۔ بھارت اور روس باہمی مفاد کے تمام بین الاقوامی معاملوں میں قریبی تعاون کرتے رہے ہیں۔ صدر پتن اور میں نے ان پر بھی تفصیل سے گفت و شنید کی ہے۔ بھارت اور روس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ملٹی پولیریٹی(کثیر رخی) اور ملٹی لیٹرزم (کثیر سطحی نظام)کو مستحکم کرنے پر متفق ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جد و جہد، افغانستان اور بھارت۔ بحرالکاہل میں پیش آنے والے واقعات کا سلسلہ، موسمیاتی تبدیلی، ایس سی او، برکس جیسے علاقائی اداروں اور تنظیموں اور جی ۔20 اور آسیان جیسے کثیر سطحی اداروں اور تنظیموں میں تعاون کرنے میں ہمارے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات مضمر ہیں۔ ہم بین الاقوامی اداروں میں اپنے مفید تعاون اور باہمی تال میل کو جاری رکھنے پرمتفق ہوئے ہیں۔ میں صدر پتن کے ذریعہ روس کے مشرق بعید کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے کافی متاثر ہوا ہوں۔ بھارت اس شعبے میں تعاون کے لئے مستعد ہے۔ آج لئے گئے فیصلوں سے ہمارے تعاون میں اضافہ ہوگا اور چنوتیوں سے بھری دنیا میں امن اور استحکام کی بحالی میں مدد ملے گی۔

بھائیو، بہنو!

بھارت اور روس کے مابین تعلقات کی طاقت کا مخرج عوام الناس کے مابین ایک دوسرے کے تئیں خیر سگالی اور دوستی میں مضمر ہے۔ ہم نے آج ایسی کئی کوششوں پر غور کیا ہے جن سے عوام سے عوام کے مابین تعلقات بہتر ہوں اور دونوں ممالک کے عوام کی خصوصاً نوجوانوں کی ایک دوسرے کے بارے میں جانکاری اور باہمی تفہیم میں اضافہ ہو۔ اس سے بھارت۔ روس کے تعلقات کے مستقبل کی ایک نئی بنیاد کی تعمیر ہوگی۔

دوستو!

میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ بھارت۔ روس دوستی اپنے آپ میں ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس مخصوص رشتے کے لئے صدر پتن کی وابستگی سے ان تعلقات کو اور بھی توانائی حاصل ہوگی اور ہمارے مابین گہرے اعتماد اور دوستی کا راستہ ہموار اور مستحکم ہوگا اور ہماری خصوصی و کلیدی شراکت داری کو نئی بلندیاں حاصل ہوں گی۔

شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase

Media Coverage

Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”