نئی دہلی۔25جولائی،
محترم جناب مسیوینی
قابل احترام مندوبین
میڈیا کے ارکان
یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دو دہائیوں کے بعد بھارت کے وزیر اعظم کے پہلے دو طرفہ دورے کے لیے میرا یوگانڈہ آنا ہوا ہے۔ صدر مسیوینی بھارت کے بہت پرانے دوست ہیں۔ میرا بھی ان سے بہت پرانا تعارف ہے۔ 2007 میں جب میں گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے یہاں آیا تھا اس دورے کی میٹھی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور آج صدر صاحب کے شفیق الفاظ اور ہمارے گرم جوشی سے پر استقبالیہ اقدار اور عزت افزائی کے لیے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوستوں،
بھارت اور یوگانڈہ کے درمیان صدیوں پرانے اور تاریخی تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔ یوگانڈہ ہمیشہ ہمارے دلوں کے قریب رہا ہے اور رہے گا۔ یوگانڈہ کی اقتصادی ترقی اور قومی ترقی کی کوششوں میں بھارت ہمیشہ ساتھ رہا ہے۔ تربیت، صلاحیت سازی ، ٹیکنالوجی ، بنیادی ڈھانچہ وغیرہ ہمارے تعاون کے خاص میدان رہے ہیں۔ مستقبل میں بھی ہم یوگانڈہ کی ضرورتوں اور ترجیحات کے مطابق اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
یوگانڈہ کے عوام کے تئیں ہماری دوستی کی شکل میں بھارت سرکار نے یوگانڈہ کینسر انسٹی ٹیوٹ ، کمپالا کو ایک جدید ترین کینسر تھیریپی مشین تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہے کہ اس مشین سے نہ صرف ہمارے یوگانڈہ کے دوستوں کی بلکہ مشرقی افریقی ملکوں کے دوستوں کی بھی ضرورت پوری ہوگی۔ یوگانڈہ میں توانائی کا بنیادی ڈھانچہ اور زراعت اور ڈیری شعبے کے فروغ کے لیے ہم نے تقریباً 200 ملین ڈالرز کی دو لائن آف کریڈٹ کی تجویزوں کو منظوری دی ہے۔ یہ اطمینان کا موضوع ہے کہ دفاع کے شعبے میں بھی ہمارا تعاون پیش قدمی کررہا ہے۔ فوجی تربیت میں ہمارے تعاون کی طویل تاریخ ہے۔ ہم اس تاریخ کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے یوگانڈہ فوج کے لیے اور سول کارکنوں کے لیے گاڑیاں اور ایمبولینس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری میں ہمارے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ کل صد رکے ساتھ مل کر مجھے دونوں ملکوں کے سرکردہ تاجروں کے ساتھ مل کر ان تعلقات کو اور زیادہ تقویت بخشنے پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔
دوستوں،
یوگانڈہ میں رہنے والے بھارت نژاد سماج کے تئیں صدر کی محبت کے لیے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک مشکل وقت کے بعد صدر کی باصلاحیت اور مضبوط قیادت نے آج بھارت نژاد کا معاشرہ یوگانڈہ کی سماجی اور اقتصادی زندگی میں بھرپور تعاون دے رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج شام بھارت نژاد معاشرے کے ساتھ میرے پروگرام میں صدر خود شامل ہوں گے۔ ان کے اس خصوصی قدم کے لیے میں پورے بھارت کی طرف سے ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ کل صبح مجھے یوگانڈہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ خوش قسمتی کا یہ موقع حاصل کرنے والا میں بھارت کا پہلا وزیراعظم ہوں۔ اس خصوصی عزت افزائی کے لیے میں صدر صاحب کا اور یوگانڈہ کی پارلیمنٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوستوں،
بھارت اور یوگانڈہ دونوں ملکوں میں نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ دونوں ممالک پر نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری ہے اور ان کوششوں میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پوری طرح عہد بند ہیں۔ سوا سوکروڑ بھارتیوں کی طرف سے میں یوگانڈہ کے لوگوں کی ترقی اور فروغ کے لیے قلبی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
شکریہ