بھارت اور یوگانڈا کے درمیان ہزاروں سال سے گہرے تعلقات ہیں اور لمبہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی دونوں ممالک کےتعلقات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا ہے: وزیر اعظم مودی
بھارت۔ یوگانڈا شراکت داری میں تربیت، صلاحیت سازی، تکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ جیسے کلیدی شعبے شامل ہیں : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے یوگانڈا کے لئے 200 ارب امریکی ڈالر کے بقدر کے دو سطری کریڈٹ کا اعلان کیا
یوگانڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا موقع دینے کے لئے میں صدر مملکت جناب موسیوینی کا شکریہ ادا کرتا ہوں : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔25جولائی،  

محترم جناب مسیوینی

قابل احترام مندوبین

میڈیا کے ارکان

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دو دہائیوں کے بعد بھارت کے وزیر اعظم کے پہلے دو طرفہ دورے کے لیے میرا یوگانڈہ آنا ہوا ہے۔ صدر مسیوینی بھارت کے بہت پرانے دوست ہیں۔ میرا بھی ان سے بہت پرانا تعارف ہے۔ 2007 میں جب میں گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے یہاں آیا تھا اس دورے کی میٹھی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور آج صدر صاحب کے شفیق الفاظ اور ہمارے گرم جوشی سے پر استقبالیہ اقدار اور عزت افزائی کے لیے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 دوستوں،

بھارت اور یوگانڈہ کے درمیان صدیوں پرانے اور تاریخی تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔ یوگانڈہ ہمیشہ ہمارے دلوں کے قریب رہا ہے اور رہے گا۔ یوگانڈہ کی اقتصادی ترقی اور قومی ترقی کی کوششوں میں بھارت ہمیشہ ساتھ رہا ہے۔ تربیت، صلاحیت سازی ، ٹیکنالوجی ، بنیادی ڈھانچہ وغیرہ ہمارے تعاون کے خاص میدان رہے ہیں۔ مستقبل میں بھی ہم یوگانڈہ کی ضرورتوں اور ترجیحات کے مطابق اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

یوگانڈہ کے عوام کے تئیں ہماری دوستی کی شکل میں بھارت سرکار نے یوگانڈہ کینسر انسٹی ٹیوٹ ، کمپالا کو ایک جدید ترین کینسر تھیریپی مشین تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہے کہ اس مشین سے نہ صرف ہمارے یوگانڈہ کے دوستوں کی بلکہ مشرقی افریقی ملکوں کے دوستوں کی بھی ضرورت پوری ہوگی۔ یوگانڈہ میں توانائی کا بنیادی ڈھانچہ اور زراعت اور ڈیری شعبے کے فروغ کے لیے ہم نے تقریباً 200 ملین ڈالرز کی دو لائن آف کریڈٹ کی تجویزوں کو منظوری دی ہے۔ یہ اطمینان کا موضوع ہے کہ دفاع کے شعبے میں بھی ہمارا تعاون پیش قدمی کررہا ہے۔  فوجی تربیت میں ہمارے تعاون کی طویل تاریخ ہے۔ ہم اس تاریخ کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے یوگانڈہ فوج کے لیے اور سول کارکنوں کے لیے گاڑیاں اور ایمبولینس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔  تجارت اور سرمایہ کاری میں ہمارے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ کل  صد رکے ساتھ مل کر مجھے دونوں ملکوں کے سرکردہ تاجروں کے ساتھ مل کر ان تعلقات کو اور زیادہ تقویت بخشنے پر بات چیت کرنے کا موقع ملے  گا۔

 دوستوں،

یوگانڈہ میں رہنے والے بھارت نژاد سماج کے تئیں صدر کی محبت کے  لیے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک مشکل وقت کے بعد صدر کی باصلاحیت اور مضبوط قیادت نے آج بھارت نژاد کا معاشرہ یوگانڈہ کی سماجی  اور اقتصادی زندگی میں بھرپور تعاون دے رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج شام بھارت نژاد معاشرے کے ساتھ میرے پروگرام میں صدر خود شامل ہوں گے۔ ان کے اس خصوصی قدم کے لیے میں پورے بھارت کی طرف سے ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ کل صبح مجھے یوگانڈہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ خوش قسمتی  کا یہ موقع حاصل کرنے والا میں بھارت کا  پہلا وزیراعظم ہوں۔ اس خصوصی عزت افزائی کے لیے میں صدر صاحب کا اور یوگانڈہ کی پارلیمنٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوستوں،

بھارت اور یوگانڈہ دونوں ملکوں  میں   نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ دونوں ممالک پر نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری ہے اور ان کوششوں میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پوری طرح عہد بند ہیں۔ سوا سوکروڑ بھارتیوں کی طرف سے میں یوگانڈہ کے لوگوں کی ترقی اور فروغ کے لیے قلبی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.