India, Japan agree to deepen cooperation in digital services, cyber space, health and defence and security
The currency swap mechanism between India and Japan underlines the growing economic ties between our nations: PM Modi
With a strong India-Japan cooperation, 21st century will be Asia’s century: PM Modi

نئی دہلی،29 اکتوبر /

وزیر اعظم اور میرے گہرے دوست آبے جی ،

ممتاز مندوبین ،

دوستو ،

نمستے ،

کوناّ چیوا !

یہاں ٹوکیو میں، اور اس سے پہلے یمانا شی  میں اور اپنے گھر میں جس اپنے پن کے ساتھ آبے سان نے  میرا خیر مقدم کیا ،  اس نے میرے اس جاپان دورے کی کامیابی کو نا قابل فراموش بنا دیا ہے ۔  جاپان مشرق اور مغرب کی تہذیبوں کے سرکردہ پہلوؤں کا ملاپ ہے ۔ یہ وہی  عظیم ملک ہے ، جس نے سکھایا ہے کہ بنی نوع انسان کی ترقی کا راستہ قدیم اور جدید کے مابین تصادم کا نہیں بلکہ ان کے پُر امن بقائے باہمی اور خلاقیت کا ہے ۔ نئے کا خیر مقدم اور قدیم کا احترام ۔ یہ جاپان کی عالمی تہذیب کو  خاص عطیہ ہے  اور ساتھ ہی بھارت اور جاپان کی ایک بڑی مماثلت بھی ہے ۔

حضرات ،

          جاپان اور بھارت کے تعلقات کو بحر ہند اور بحر الکاہل  سی گہرائی  اور وسعت حاصل ہے ۔ یہ تعلقات جمہوری اقدار اور آزادی کے تئیں نیز قانون کی حکمرانی  کے تئیں مشترکہ وابستگی پر منحصر ہیں ۔ اپنے تعلقات کے آئندہ کے فروغ کے لئے ایک وسیع ویژن پر کل اور آج آبے سان کے ساتھ  میری مفید گفت و شنید ہوئی ہے ۔ آج اس مشترکہ ویژن پر ہم نے دستخط کئے ہیں اور کل یہ ہمارے مستقبل کو نئی روشنی دے گا ۔ ہمارے درمیان اس بات پر  مکمل اتفاق ہے کہ ہم اپنے تعاون کو  ڈجیٹل شراکت داری سے سائبر  اسپیس تک ، صحت سے دفاع اور سلامتی تک اور سمندر سے خلاء تک ہر شعبے میں بلا روک ٹوک رفتار بخشیں گے ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آج جاپان کے سرمایہ کاروں  نے بھارت میں 2.5 بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے بھارت میں لگ بھگ 30000 لوگوں کو روز گار ملے گا ۔ اسی سفر کے دوران دو طرفہ کرنسی سے متعلق  انتظام پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔  اس سے ہمارا باہمی اعتماد اور ہماری اقتصادی شراکت داری  کی  افزوں طور پر ترقی سے ہمکنار ہوتی ہوئی قربت صاف طور پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ 

دوستو ،

          21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے لیکن اس کی ہیئت پر سوال ہیں ۔ اس کا فائدہ ہو گا ، کیا کرنا ہو گا ۔ ایسے بہت سے سوال ہیں  ۔ لیکن ایک بات صاف ہے ، بھارت اور جاپان کے تعاون کے بغیر 21 ویں ایشیا کی صدی نہیں ہو سکتی ۔ آبے سان اور میں ہمارے غیر ملکی اور وزرائے دفاع کے مابین 2 + 2 گفت و شنید  کے لئے متفق ہوئے ہیں ۔ اس کا مقصد دنیا میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے ۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد میں جاپان کا داخلہ دنیا کے مفاد میں ایسے تعاون کی ایک  روشن مثال بنے گا ۔

دوستو ،

          اگلے سال جاپان اوساکا میں جی 20 سربراہ  ملاقات کی میز بانی کرے گا ۔  اگلے سال رگبی عالمی کپ بھی جاپان میں منعقد کیا جائے گا ۔ پہلی بار یہ ٹورنامنٹ ایشیا میں منعقد ہو گا اور پھر 2020 ء میں اولمپکس کا انعقاد ٹوکیو میں ہو گا ۔ ان تمام اہم عالمی تقریبات کے لئے میری جانب سے اور پورے بھارت کی جانب سے ہماری دِلی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ بھارت – جاپان کے تعلقات میں پیش رفت  ، جاپان کے   کائیزن فلسفے  کی طرح  لامتناہی  ہیں  ۔ وزیر اعظم آبے کے ساتھ مل کر ان تعلقات کو اور زیادہ مستحکم بنانے کے لئے میں پابندِ عہد ہوں ۔ میں ایک بار پھر آبے سان کو ، جاپان کی حکومت اور آپ سب کا دِلی شکریہ ادا کرتا ہوں اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں ۔

دوستو،

بھارت۔ جاپان تعلقات میں پیش رفت جاپان کی کائیزن فلسفے کی طرح لامحدود ہے۔ وزیر اعظم آبے کے ساتھ مل کر، میں ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے عہد بستہ ہوں۔ ایک مرتبہ پھر میں جناب آبے ، حکومت جاپان اور آپ تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اپنی دلی خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دومہ آریگاتو گوزائی ماسو

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.