پندرہویں جی-20 سربراہ کانفرنس

Published By : Admin | November 21, 2020 | 22:51 IST
COVID-19 pandemic an important turning point in history of humanity and the biggest challenge the world is facing since the World War II: PM
Time has come to focus on Multi-Skilling and Re-skilling to create a vast Human Talent Pool: PM Modi at G20 Summit
At G20 Summit, PM Modi calls for greater transparency in governance systems which will inspir citizens to deal with shared challenges & enhance their confidence

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21-22 نومبر 2020 کو سعودی عرب کے ذریعے منعقدہ 15ویں جی-20 سربراہ  کانفرنس میں حصہ لیا۔ اس سربراہ کانفرنس میں 19 رکن ملکوں سے تعلق رکھنے والے سربراہان مملکت / حکومت کے سربراہان، یوروپی یونین، دیگر مدعو ملکوں اور بین الاقوامی تنطیموں نے حصہ لیا۔ کووڈ-19 وبا کے پیش نظر یہ سربراہ  کانفرنس ورچوول طریقے سے منعقد کی گئی تھی۔

2۔وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب کے حکمراں اور ان کی قیادت کو اس برس جی-20 کی کامیاب صدارت کیلئے مبارکباد دی اور 2020 میں کووڈ-19 وبا کے پیش نظر پیدا شدہ چیلنجوں اور روکاوٹوں کے باوجود ورچوول طریقے سے دوسرے جی-20 سربراہ کانفرنس  کے کامیاب انعقاد کرنے کیلئے ان کی ستائش کی۔

3۔سعودی عرب کی صدارت کے تحت منعقدہ اس سربراہ کانفرنس کا اہم قصد تھا۔ سبھی کو 21ویں صدی میں مواقع عطا کرنا۔ اس سربراہ کانفرنس میں بنیادی طور سے کووڈ-19 وبا سے نمٹنے پر مزید دھیان مرکوز کیا گیا۔ دو دن کے اس  سربراہ کانفرنس کے اہم ایجنڈے کے مطابق دو اجلاس منعقد کیے گئے۔ اس دوران کووڈ وبا پر قابو پانے، اقتصادی اصلاحات کرنے اور نوکریوں کو بحال کرنے اور ایک جامع، مستحکم  اور پائیدار مستقبل بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ ان دو دنوں میں وبا سے نمٹنے کی تیاریوں اور دنیا کے تحفظ پر بحث ومباحثہ بھی  اس کا حصہ ہیں۔

4۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کورونا وبا انسانی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے اور کووڈ وبا دوسری جنگ عظیم کے بعد کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی-20 ملکوں کو اپنی بات چیت کو صرف معیشت کو پٹری پر لانے، روزگار اور تجارت تک محدود نہ رکھ کر کرۂ ارض کے تحفظ پر بھی  تبادلہ خیال کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس کے لئے فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کی اور کہا کہ ہم سبھی  انسانیت کے مستقبل کے امین ہیں۔

5۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے بعد، نیا عالمی اشاریہ بنانے کی ضرورت ہوگی، جس میں چار اہم اجزا شامل ہیں۔ اس  کے مطابق بڑے پیمانے پر صلاحیتیں تیار ہوں، تکنیک کی رسائی سماج کے ہر طبقے تک جائے، شفاف نظام حکمرانی ہو اور کرہ ارض کے تحفظ کا جذبہ ہو۔ ان چاروں باتوں کو دھیان میں رکھ کر ہی جی-20 کے ممالک ایک نئی دنیا کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

6۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی دہائیوں میں پونجی اور مالیات پر زیادہ زور رہا ہے، لیکن اب ملٹی –اسکلنگ اور ری- اسکلنگ پر زور دینے کا وقت آگیا ہے تاکہ ا نسانی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے۔ یہ نہ صرف شہریوں کے وقار کو بڑھائے گا بلکہ ہمارے شہریوں کے سامنے آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے انہیں مزید لچیلا بنائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی تکنیک کا کوئی بھی اندازہ زندگی کو آسان بنانے اور زندگی کے معیار پر پڑنے والے اس کے اثرات پر مرتکز ہونا چاہئے۔

7۔جناب مودی نے حکمرانی کے نظام میں شفافیت کو بڑھانے کی اپیل کی تاکہ لوگوں میں خوداعتمادی کو بڑھایا جاسکے اور وہ سبھی مشترکہ طور سے چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کیلئے تحریک پائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خود کو ماحولیات اور فطرت کا مالک نہ سمجھ کر اس کا محافظ اور امین بننا چاہئے۔ یہ ہمیں ایک جامع اور صحتمند طرز زندگی کی جانب راغب کریگا۔ اس کے ایک ا صول کا بنچ مارک فی کس کاربن فٹ پرنٹ ہوسکتا ہے۔

8۔وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ اب گھر سے ہی کام کو نپٹانا ہمارے مزاج میں آگیا ہے، اس لئے جی-20 ملکوں کو ایک ورچوول سکریٹریٹ کا قیام کرنا چاہئے، جس میں دستاویزوں کا ذخیرہ ہوسکے۔

9۔15ویں جی-20 سربراہ کانفرنس 22نومبر 2020 تک جاری رہے گی اور اختتام پر قرار داد جاری کیے جائیں گے اور سعودی عرب کے ذریعے گروپ کی صدارت اٹلی کو سونپی جائے گی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase

Media Coverage

Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 نومبر 2024
November 23, 2024

PM Modi’s Transformative Leadership Shaping India's Rising Global Stature