نئی دہلی ، 08فروری:  وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج  ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جوزف آر بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے  صدربائیڈن کو گرم جوشانہ مبارکباد دی اوران کی مدت کار کے لئے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ  انہوں نے  ہند امریکہ کلیدی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لئے  ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کےلئے امید کااظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے  خطہ کے واقعات اور وسیع تر جغرافی ، سیاسی صورتحال پر طویل گفتگو کی۔  انہوں نے   اس بات کااظہار بھی کیا کہ  ہندامریکہ شراکت داری جمہوری اقدار  اور مشترکہ کلیدی مفادات  کے حوالے سے  ایک مشترک عہد پر مبنی ہے۔انہوں نے  ہم خیال ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ  ایک ضابطہ پر مبنی بین الاقوامی نظام اورایک آزاد  کھلے ہوئے اور شمولیاتی  ہند بحر الکاہل خطہ کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم اور صدر بائیڈن نے  ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کی اہمیت  کی تصدیق کی۔ وزیراعظم نے  صدربائیڈن کی  پیرس معاہدہ کی طرف مراجعت کا خیرمقدم کیا اورہندوستان نے قابل تجدید توانائی کے سیکٹر میں  جو گرم جوشانہ اہداف مقرر کئے ہیں  ان پر بھی روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے  صدربائیڈن کی طرف سے اس سال اپریل میں  ماحولیات سے متعلق رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس منعقد کرنے کی طرف پہل کا خیرمقدم کیا اوراس میں اپنی شرکت کی امید ظاہر کی۔

وزیراعظم نے  اس موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے  صدربائیڈن اور ڈاکٹر جل بائیڈن کوجلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi