نئی دہلی، 04 فروری 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے صدر عزت مآب ماٹامیلا سیرل رامافوسا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجے میں جاری چنوتیوں اور اسی کے پس منظر میں دونوں ممالک میں چلائی جا رہی ٹیکہ کاری مہمات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔
وزیر اعظم نے جنوبی افریقی صدر سے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ادویہ اور ٹیکوں کے لئے بھارت کی خاطرخواہ پیداواری صلاحیت افریقی ممالک سمیت تمام ممالک کی ضرورتوں کو پورا کرتی رہے گی۔
ٹیکوں اور ادویہ کی رسائی اور انہیں قابل استطاعت بنانے کے لئے، دونوں رہنماؤں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے افسران وبائی مرض کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لئے مضمرات کی تلاش اور تجربات کے باہمی تبادلے کےلئے آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گے۔