نئی دہلی ،10؍ فروری 2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی سے کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
وزیراعظم جناب ٹروڈو نے بھارت سے کووڈ – 19 سے بچاؤ کے ٹیکوں کی کنیڈا کی ضروریات کے بارے میں وزیراعظم جناب مودی کو مطلع کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کنیڈا کے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ بھارت کنیڈا کی ٹیکہ کاری کوششوں میں اپنی پوری حمایت دے گا، جیسا
اُس نے پہلے ہی دیگر ملکوں کے لئے کی ہے۔
وزیراعظم جناب مودی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم جناب ٹروڈو نے کہا کہ اگر دنیا کووڈ -19 عالمی وبا پر قابو پالیتی ہے تو یہ بھارت کی زبردست دوا سازی کی صلاحیت اور دنیا کے ساتھ اس صلاحیت کو دوسروں کو فراہم کرنے میں وزیراعظم جناب مودی کی قیادت کی وجہ سے اہم ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے ان جذبات کے لئے کنیڈا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں لیڈروں نے اس مشترکہ تناظر کو بھی دہرایا ، جو کئی اہم جغرافیائی سیاسی امور پر بھارت اور کنیڈا کی جانب سے ایک دوسرے کو دستیاب کرائے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے آب وہوا میں تبدیلی اور عالمی وبا کے اقتصادی اثرات جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اشتراک جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔
دونوں لیڈر اس سال کے آخر میں مختلف اہم بین الاقوامی فورموں میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کرنے کے منتظر ہیں اور آپسی مفاد کے تمام امور پر اپنے تبادلہ خیال کو جاری رکھیں گے۔
Was happy to receive a call from my friend @JustinTrudeau. Assured him that India would do its best to facilitate supplies of COVID vaccines sought by Canada. We also agreed to continue collaborating on other important issues like Climate Change and the global economic recovery.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 10, 2021