نئی دہلی،  یکم فروری 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سلطنت بحرین کے اپنے ہم منصب اور ولی عہد عزت مآب پرنس سلمان بن حمد الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  عزت مآب پرنس سلمان نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔

دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور بحرین کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سکیورٹی اور عوام سے عوام کے روابط سمیت کثیر رخی شعبوں میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان اور بحرین 2021-22 میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی گولڈن جبلی منارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کووڈ وبا کے دوران بحرین میں موجود ہندوستانی برادری کی بہترین دیکھ بھال کے لئے بحرین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کے لئے بھی کہ ان کی سماجی اور ثقافتی ضروریات بھی ملحوظ خاطر رکھی گئیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب پرنس سلمان بن حمد الخلیفہ کو جلد از جلد ہندوستان دورے کی دعوت بھی پیش کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25دسمبر 2024
December 25, 2024

PM Modi’s Governance Reimagined Towards Viksit Bharat: From Digital to Healthcare