نئی دہلی،  28/جنوری 2021 ۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے مسلح دستوں کے نائب سپریم کمانڈر عالی جاہ شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے خطے میں کووڈ کی وبا کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون میں صحت بحران کے دوران بھی توقف نہیں آیا۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں بھی بھارت – متحدہ عرب امارات شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے گہری مشاورت اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں غیرمقیم بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے تئیں اپنی خصوصی توجہ و نگہداشت کے لئے عالی جناب شیخ محمد بن زائد النہیان کی خاص طور پر ستائش کی۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ کے بحران پر جلد ہی قابو پالینے اور مستقبل قریب میں بالمشافہ ملاقات کے تئیں اپنے مشترکہ اعتماد کا اظہار کیا۔

  • Chunibhay Mistry February 19, 2022

    વંદે માતરમ્ bhaart mata ki jay
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Big desi guns booming: CCS clears mega deal of Rs 7,000 crore for big indigenous artillery guns

Media Coverage

Big desi guns booming: CCS clears mega deal of Rs 7,000 crore for big indigenous artillery guns
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21مارچ 2025
March 21, 2025

Appreciation for PM Modi’s Progressive Reforms Driving Inclusive Growth, Inclusive Future