نئی دہلی،26؍جون،وزیراعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں صدر کے خطبے سے متعلق شکریہ کی تحریک پر اپنا جواب دیا۔ انہوں نے ایوان بالا میں ہونے والی بحث میں شا مل ہونے کے لئے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے ایم پی آنجہانی مدن لال سینی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے شہری استحکام کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحکم حکومت منتخب کرنے کا رجحان کئی ریاستوں میں بھی نظر آرہا ہے۔
حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی عمل کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورے عمل کا پیمانہ انتہائی وسیع ہے۔ انہوں نے کچھ لیڈروں کے اس بیا ن کو کہ ’’جمہوریت ہارگئی ہے‘‘، افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے ارکان سے کہا کہ وہ ووٹروں کی دانائی پر سوال کھڑے نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے انتخابی عمل اور جمہویت کا احترام ضروری ہے۔

وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ( ای وی ایم) پر اٹھائے گئے سوالوں کی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم نے بوتھوں پر قبضہ کرنے اور تشدد کے واقعات کو بہت کم کردیا ہے۔ اب جو خبر آتی ہے وہ ووٹنگ میں اضافے کے بارے میں آتی ہے اور یہ جمہوریت کے لئے ایک صحت مند علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی وی پیٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر اعتماد کو مستحکم کیا ہے۔

انتخابی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں انتخابی عمل کو مستحکم کرنے کے لئے اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ذکر کیا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ’’ایک ملک – ایک انتخاب‘‘ جیسی انتخابی اصلاحات کی تجویز پر تبادلہ کیا جائے اور معلومات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام عمل کو آسان بنانے کے لئے کوشش کی ہے کہ جس سے بھارت کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو باختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے ملک کے شہریوں کے لئے مکان ، بجلی ، گیس کنکشن ، بیت اخلاء وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے کام کو اجاگر کیا۔

جناب مودی نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر والی معیشت بنانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ مثبت ذہنیت کے ساتھ کام کریں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اپنے مشورے اور نظریات پیش کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جھارکھنڈ میں ہوئے حالیہ واقعے پر بہت افسردہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور واروں کو ملک کے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک واقعے کے لئے پوری ریاست کو بدنام کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے اور ایسے واقعات سے ، اس امر کے برعکس کہ وہ کس ریاست میں ہوئے ہیں، قانون کے مطابق یکساں طور پر نمٹا جانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ آیوشمان بھارت کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے غریب اعلیٰ معیار کا اور قابل بردا شت علاج حاصل کرسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ امنگوں والے اضلاع کی ترقی پر سختی سے توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امنگوں کے ساتھ قومی خواہش بہت اہم ہے۔
وزیراعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو زیادہ بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے جو کچھ کر سکتے ہیں، کریں۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ بھارت کو نئی اونچائیوں تک لے جانے اور ایک نیا بھارت تشکیل دینے کے لئے مل کر کام کریں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.