There are some people who feel only a few names contributed to national progress. They only want to hear those few names and ignore the others: PM
Today, we have to live for the nation and build the India our freedom fighters dreamt of: PM Modi
Let it be our collective endeavour to make India a five trillion dollar economy: PM Modi
There is no place for corruption in our nation. Our fight against corruption will continue: PM Modi

نئی دہلی،26جون :لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب کے بعد شکریہ کے تحریک پروزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے ایوان کے اراکین  خصوصا پہلی بار منتخب ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین کو بحث میں حصہ لینے کے لئے شکریہ اداکیا۔ انھوں نے کہاکہ صدرکے خطاب میں نئے بھارت کا ایک خاکہ  ہے ، جس کا  خواب لاکھو ں ہندوستانی دیکھتے ہیں ۔

          2019 کے لوک سبھا انتخابات کو واضح  اکثریت  کے بارے میں وزیراعظم ، جناب مودی نے کہاکہ بھارت کے لوگوں نے سرکار کے بہترین کارکردگی  کا جائزہ لیتے ہوئے اس مستحکم سرکارکو دوبارہ منتخب کیاہے ۔

          وزیراعظم جناب نریندرمودی نےکہاکہ لوک سبھا انتخابات 2019 سے واضح  ہوتاہے کہ بھارت کے لوگ ملک  کی بھلائی کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔ یہ جذبہ قابل تعریف ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 130کروڑاہل وطن  کی خدمت  کرنے کاموقع ملنا اورعوام کے زندگی میں آئی مثبت تبدیلیاں  اطمینان  فراہم کرتی ہیں ۔

          مرکزی حکومت کی دوربینی پرروشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت عوامی فلاح وبہبود اورجدید بنیاد ی ڈھانچے میں یقین رکھتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کبھی بھی ترقی کے راستے سے نہیں ہٹی،نہ ہی ترقی کے ایجنڈے بھٹکی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی ترقی اہم ہے ۔ ہرایک بھارتی شہری، اختیارات کا حامل ہے اورہمارے ملک کے پاس جدید بنیادی ڈھانچہ ہے ۔

          وزیراعظم نے کہاکہ ان کی سرکارکا مانناہے کہ ہرایک شہری نے بھارت کے ترقی میں تعاون دیاہے ۔ انھوں نے ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد کے کالے دنوں کی یاد دلائی ۔

          مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ اوربھارت کی آزادی کے 75برس کو بھارت کی تاریخ کا تاریخی واقعہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے تمام افراد سے اصرارکیاکہ وہ اسے جوش کے ساتھ منائیں ۔ انھو ں نے کہاکہ بھارت کے شہریوں کو ہمارے مجاہدین آزادی کے خوابوں کا بھارت تعمیر کرناچاہیئے اورملک کے لئے جینا چاہیئے ۔

          وزیراعظم نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ذمہ داری سنبھالنے کے کچھ ہی ہفتوں کے اندرعوام کے مفاد سے جڑے متعدد فیصلے کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان فیصلوں سے کاشت کاروں ، تاجروں ، نوجوانوں اور سماج کے مختلف دیگرطبقوں کو یقینی طورپرفائدہ حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پوراکرناشروع کردیاہے ۔

          پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی وضاحت کی، جن میں ‘‘جل شکتی ’’ وزارت کی تشکیل بھی شامل ہے ۔ انھوں نے پانی بچانے کے لئے لوگو ں سے ٹھوس قدم اٹھانے کی اپیل کی ۔ انھوں نے کہاکہ  پانی کے بحران سے غریبوں کےساتھ ساتھ خواتین سب سے زیادہ متاثرہوتی ہیں۔ انھوں نے یہ بات دوہرائی کہ حکومت ہرگھرمیں پانی پہنچانے کے لئے عہد بند ہے ۔

          وزیراعظم نے بھارت کو 5ٹریلین ڈالرکی معیشت بنانے کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کا عزم کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحت سے  متعلق  بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی بہتری معاشی ترقی کے لئے اہمیت رکھتی ہے ۔ انھوں نے میک ان انڈیا اور ہنرمندی کے فروغ کی اہمیت کابھی ذکرکیا۔

          وزیراعظم جناب نریندرمودی نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ملک میں بدعنوانی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت بدعنوانی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سبھی شہریوں کے لئے آسان زندگی کو یقینی بنانے کی عہد بند ہے ۔ وزیراعطم ، جناب نریندرمودی نے سبھی لوگوں سے نئے بھارت کے تعمیر کی سمت میں کام کرنے کی گذارش کی ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi