2019 پارلیمانی انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ دینے والوں کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے ووٹ دینے جا رہے ہیں اور اس طرح، وہ ہندوستان کی ترقی میں ایک کردار نبھائیں گے: وزیر اعظم
کانگریس میں ہمارے دوست دو طرح کے وقت دیکھتے ہیں۔ بی سی یعنی کانگریس سے پہلے، جب کچھ نہیں ہوا تھا۔ اے ڈی یعنی کنبہ نواز پارٹی کے بعد، جب سب کچھ ہوا: وزیر اعظم
ہندوستان نے گذشتہ چار برسوں میں غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ تمام شعبوں یعنی سرمایہ کاری، فولاد کا شعبہ، اسٹارٹ اپس، دودھ اور زراعت، ہوابازی، میں ہندوستان کی ترقی شاندار رہی ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی ،08فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے لوک سبھا میں صدرجمہوریہ ہند کے خطاب پرشکریے کی تحریک کےجواب میں ، تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ اداکیا،جن کی شرکت سے اس ایوان کی بحث میں تقویت پیداہوئی اور مفید مطلب نکات پیش کئے گئے ۔

اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انھو ں نے ۔‘‘ایک حکومت جو ہندوستان کے عوام کے لئے کام کرتی ہے ، عوام کی توقعات کے تئیں حساس رہتی ہے ،ایماندار ، شفاف ، بدعنوانی کے خلاف اور تیزرفتارترقی کے لئے کام کرتی ہے ۔’’

وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان نے گذشتہ چاربرسوں میں غیرمعمولی ترقی کی ہے ۔ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے اسٹیل کے شعبے ، اسٹارٹ اپس ، دودھ اور زراعت ، شہری ہوابازی میں، ہندوستان نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ‘‘فولاد کی پیداوار میں ہم دوسرے نمبرپر، موبائیل فون تیارکرنے میں دوسرے نمبر پر ، آٹوموبائیل تیارکرنے میں دنیا میں چوتھے نمبر پرہیں ۔ ہمارے ملک میں زبردست زرعی پیداوار ہوتی ہے’’ ۔

اپنی حکومت کی میابیوں کونمایاں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کوئی بھی شخص دیکھ سکتاہے کہ ان کی حکومت نے گذشتہ 55مہینوں میں

لوگ دیکھ چکے ہیں کہ مکمل اکثریت کے ساتھ کام کرنے والی سرکارکتنا کام کرسکتی ہے انھوں نے ہماری سرکارکا کام دیکھاہے اب انھیں کسی‘‘ مہاملاوٹ ’’سرکارکی ضرورت نہیں ہے اورنہ وہ کامیاب ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم نے زور دیکر کہاکہ مجھ پرتنقید کی جاسکتی ہے لیکن ملک پرتنقید نہیں کی جانی چاہیئے ۔ بدعنوانی کے خلاف سخت اقدام کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ان کی سرکاربدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے ۔

بے نامی قانون پرروشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ ان کی سرکارہی ہے جس نے بے نامی قانون پرعمل درآمد کیاہے اور اب ان لوگوں کو پکڑا جارہاہے جن کے پاس بے نامی اثاثہ جات ہیں ۔

رفائل کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ وزیردفاع تمام الزامات کا تفصیل سے جواب دے چکی ہیں ، اب وہ لوگ تنازع کھڑا کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ رشوت کے بغیر کوئی دفاعی سودا نہیں کیاجاسکتا۔

بے کارپڑے بینک کھاتوں ( این پی اے ) کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ سابقہ سرکارکی چھوڑی ہوئی روایت ہے اور وہ لوگ جو ملک چھوڑ کربھاگ چکے ہیں وہ ٹیوٹرپرچیخ رہے ہیں ۔وہ کہہ رہے ہیں میں نے 7ہزار8سوکروڑروپے لئے ہیں ، جب کہ سرکار13ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے اثاثہ جات ضبط کرچکی ہے ۔

وزیراعظم نے مزید بتایاکہ ملک کی تقریبا 20ہزارغیرسرکاری رضاکارتنظیموں نے کام کاج بندکردیاہے چونکہ سرکارنے ان کے کام کاج اورانھیں حاصل سرمائے کے ماخوذ کے بارے میں جواب طلب کرلیاتھا۔ جناب مودی نے بتایاکہ کس طریقے سے قومی جمہوری اتحاد سرکار سبھی لوگوں کی زندگی کوآسان بنانے کے لئے سخت محنت کررہی ہے ۔ قیمتوں پر قابوپایاجاچکاہے ۔

ایک صحت مند ہندوستان کی تئیں اپنی عہدبستگی کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ دواؤں، طبی سامان اورسرجیکل مشینوں کی قیمتیں بڑی حدتک کم کی جاچکی ہیں ۔

  ملازمتوں کے بارے میں وزیراعظم نے بتایاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ملازمتوں میں زبردست نموہوئی ہے ۔ گذشتہ چاربرسوں کے دوران 6لاکھ سے زائد نئے پیشہ ورحضرات افرادی طاقت میں شامل ہوئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں عوام کے لئے زیادہ تعداد میں ملازمتوں کے مواقع پیداہوئے ہیں ۔انھوں نے بتایاکہ ستمبر 2017نومبر 2018تک کی مدت یعنی محض 15ماہ میں 1.80کروڑلوگوں کا اندراج ایمپلائزپرویڈینٹ فنڈ میں کیاجاچکاہے ، ان میں سے 34فیصد لوگ ایسے ہیں، جو 28سال سے کم عمرکے ہیں ۔ علاوہ ازیں 1.20کروڑلوگوں کا اندراج نیشنل پینشن اسکیم ( این پی ایس ) کے تحت کیاجاچکاہے ۔

ملک کی خارجہ پالیسی کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عالمی منظرنامے میں ہندوستان زبردست طریقے سے اجاگرہواہے ۔ آج لوگ سنتے ہیں کہ ہندوستان کیاکہتاہے ۔پیرس معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل دنیا کے چوٹی کے لیڈروں نے ہندستان سے بات کی ۔وزیراعظم نے صراحت کے ساتھ کہاکہ ہندوستان اسرائیل اورفلسطین اورسعودی اورایران کے ساتھ بیک وقت تعلقات استواررکھے گا۔

ہندوستان کی ترقی کے تعین میں نئی نسل کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 21ویں صدی میں پیداہونے والے افراد اب ووٹربننے جارہے ہیں ، یہ لوگ ہندوستان کی ترقی کی چہرہ کاری کریں گے ۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر یہ کہتے ہوئے تمام کی کہ ان کی سرکارہمیشہ ہندوستان کے عوام کی تمنائیں اورآرزوئیں پوری کرتی رہے گی ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.