QuoteBudget 2021 has boosted India's self confidence: PM Modi
QuoteThis year's budget focuses on ease of living and it will spur growth: PM Modi
QuoteThis year's budget is a proactive and not a reactive budget: PM Modi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اس سال کا بجٹ ترقی اور حقیقت  کا ادراک کرانے والا ہے اور بھارت کی خوداعتمادی کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اس مشکل وقت میں یہ بجٹ دنیا میں ایک نئے اعتماد کو روشن کرے گا۔

لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پیش ہونے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں ہر شہری اور طبقے کی شمولیت کے ساتھ ساتھ‘ آتم نربھرتا’ کا ویژن موجود ہے۔ جناب مودی نے بجٹ میں شامل نکتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ترقی کے نئے مواقع کو وسعت  ملے گی ، نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انسانی وسائل  اور بنیادی ڈھانچہ کو نیا رخ ملے گا اور نئے شعبوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ میں قانون و ضوابط کو آسان بنانے سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بجٹ افرادی، سرمایہ کاروں، صنعت اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لائے گا۔

|

پیش ہونے کے بعد کے گھنٹوں کے دوران  بجٹ پر جو ابتدائی مثبت ردعمل سامنے آیا ،وزیراعظم نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کے دائرہ کو بڑھاتے ہوئے حکومت نے مالی استحکام کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پر حکومت نے بھرپور توجہ دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ اس بجٹ میں  شفافیت کا جو پہلو ہے اس کی ماہرین نے بڑی تعریف کی ہے۔

حکومت  کے بروقت اپروچ پر زور دیتے ہوئے خواہ یہ کورونا وبا کی مدت ہو یا پھر‘ آتم نربھرتا’ کی مہم ، وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں کوئی منفی اپروچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم  نے سرگرمی کے دائرہ سے اوپر اٹھ کر ایک مثبت بجٹ پیش کیا ہے۔

بجٹ میں جس طرح کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا گیا ہے ، وزیراعظم نے اس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس میں مالیات اور بہتری ، ایم ایس ایم ای اور بنیادی ڈھانچہ پر خصوصیت کے ساتھ توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کیئرکے شعبہ پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ بجٹ میں جنوبی ریاستوں ، شمال مشرق اور لیہہ -لداخ کی ترقیاتی ضروریات پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال جیسی ساحلی ریاستوں کو ایک بزنس پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا یہ ایک بڑا قدم ہے۔ اس بجٹ سے آسام جیسی شمال مشرق کی ریاستوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں بڑی مدد ملے گی۔

بجٹ کے سماج کے مختلف طبقات پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس میں جس طرح تحقیق اور اختراعات پر زور دیا گیا ہے ا س سے نوجوانوں کو بڑی مدد ملے گی ، ساتھ ہی صحت ، صفائی ، تغذیہ ، صاف پانی اور یکساں مواقع  کو لے کر بھی اس بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے ، اس سے عام لوگوں اور خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور دوسری طرح کی اصلاحات سے جہاں نوکریوں میں اضافہ ہوگا وہیں ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں زراعتی سیکٹر اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ کسانوں کو اب  قرض لینے میں آسانی ہوگی اور انہیں زیادہ قرض بھی مل سکے گا۔ اے پی ایم سی اور زراعتی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کو مضبوطی فراہم کرنے کے بھی التزامات بجٹ میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دیہی عوام اور کسان اس بجٹ کی روح ہیں۔

جناب مودی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے مختص رقم میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے نوکریوں کے مواقع میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایک نئے عہد کی مضبوط  بیناد رکھے گا اور انہوں نے ملک کے شہریوں کو آتم نربھربھارت  کے  لئے بجٹ کی  مبارکباد پیش کی۔

Click here to read full text speech

  • रीना चौरसिया September 17, 2024

    jai mata di
  • krishangopal sharma Bjp June 02, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏
  • Samim Ahamad April 01, 2024

    abki bar 400+
  • Manish Chaturvedi March 29, 2024

    अबकी बार, मोदी सरकार
  • Manish Chaturvedi March 29, 2024

    अबकी बार, मोदी सरकार
  • Manish Chaturvedi March 29, 2024

    अबकी बार, मोदी सरकार
  • Palash Das March 24, 2024

    Jay shree ram
  • Sunita Patel March 23, 2024

    Jay Shree Ram Modi jee 🙏
  • Mahendra singh Solanki Loksabha Sansad Dewas Shajapur mp October 31, 2023

    Jay shree Ram
  • Abhishek Sharma October 11, 2022

    very good
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis

Media Coverage

Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
February 18, 2025

Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

Both dignitaries had a wonderful conversation on many subjects.

Shri Modi said that Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

The Prime Minister posted on X;

“It was a delight to meet former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family! We had a wonderful conversation on many subjects.

Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

@RishiSunak @SmtSudhaMurty”