نئی دہلی:12جون،2021۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج جی7 سربراہ کانفرنس کے پہلے آؤٹ ریچ اجلاس میں حصہ لیا۔

’بلڈنگ  بیک اسٹرونگر-ہیلتھ‘ کےموضوع پر یہ اجلاس کورونا وائرس وبا سے عالمی سطح پر نجات پانے اور مستقبل کے وبائی امراض کے خلاف اہم نقطہ نظر کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بھارت میں کووڈ انفیکشن کی حالیہ لہر کے دوران جی7 اور دیگر مہمان ملکوں کے ذریعے دی گئی حمایت کی تعریف کی۔

انہوں نے وبا سے لڑنے کی سمت میں حکومت ،صنعت اور سول سوسائٹی کی  تمام سطح کی کوششوں کے تال میل کے ساتھ بھارت کے مکمل معاشرے  کے طریقہ کار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے اور ٹیکے کے بندوبست کیلئے اوپن سورس ڈیجیٹل ٹولس کے بھارت کےکامیاب استعمال کے بارے میں بھی جانکاری دی اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ اپنے تجربات اور مہارت کو ساجھا  کرنے کی بھارت کی  خواہش سے واقف کرایا۔

وزیراعظم نے عالمی صحت  گورننس  کو بہتر کرنےکیلئے اجتماعی کوششوں کیلئے  بھارت کے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کووڈ سے متعلق ٹیکنالوجیز  پر ٹی آر آئی پی ایس چھوٹ کیلئے بھارت اور جنوبی افریقہ کے ذریعے ڈبلیو ٹی او میں مجوزہ تجاویز پر جی7 کی حمایت مانگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کی میٹنگ سے پوری دنیا کیلئے ’’ایک کرۂ ارض ایک صحت‘‘ کا پیغام جاناچاہئے۔ مستقبل کی وباؤں کو روکنے کیلئے عالمی اتحاد ، قیادت اور یکجہتی کی اپیل کرتےہوئے وزیراعظم نے اس سلسلے میں جمہوری اور شفاف معاشرے کی خصوصی ذمہ داری پر زور دیا۔

وزیراعظم کل جی7 سربراہ کانفرنس کے آخری دن دواجلاسوں سے خطاب کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”