نئی دلّی، 14 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر 13 نو مبر، 2019 کو برازیل میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر عزت مآب جناب ژی جن پنگ سے ملاقات کی۔
صدر ژی جن پنگ نے چینبئی میں منعقدہ دوسری غیر رسمی چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لئے وزیر اعظم کی ستائش کی اور کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام کی جانب سے کئے گئے زبر دست استقبال کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم چین میں 2020 میں منعقد ہونے والی تیسری غیر رسمی چوٹی کانفرنس کے لئے مدعو کیا۔ چوٹی کانفرنس کے لئے تاریخ اور مقام سفارتی ذرائع کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سر مایہ کاری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیالات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ صدر ژی نے شنگھائی میں چین امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو میں بھارت کی سر گرم شرکت کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے تجارت اور اقتصادیات کے لئے نئے اعلیٰ سطحی میکنزم کے لئے جلد ملاقات کے لئے زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سال گرہ کی اگلے سال منعقد ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس امر پر رضا مندی کا اظہار کیا کہ اس سے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔
دونوں رہنماؤں نے ڈبلیو ٹی او، برکس اور آر سی ای پی سمیت باہمی معاملات پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔
Fruitful meeting between PM @narendramodi and President Xi Jinping on the sidelines on the BRICS Summit in Brazil. Trade and investment were among the key issues both leaders talked about. pic.twitter.com/y2rYqkzOe0
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2019