یہ بات بدبختانہ ہے کہ آزادی کے 70 برس بعد بھی 18,000 سے زائد گاؤوں اندھیرے میں تھے: وزیر اعظم مودی
2005 میں یوپی اے حکومت نے 2009 تک سب کے لئے بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ برسراقتدار پارٹی کے اس وقت کے صدر نے ایک قدم آگے بڑھ کر ہر گھر تک بجلی پہنچانے کی بات کہی تھی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا : وزیر اعظم
لال قلعے کی فصیل سے میں نے اعلان کیا تھا کہ ہر گاؤں کو برق کاری سے آراستہ کیا جائے گا ۔ ہم نے اس اعلان کو عملی جامہ پہناکر ہر گاؤں تک بجلی پہنچائی: وزیر اعظم
18,000 گاؤوں میں سے تقریباً 14,500 گاؤوں ، جہاں بجلی نہیں پہنچی تھی، مشرقی بھارت میں واقع تھے، ہم نے یہ صورتِ حال بدل دی ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔19جولائی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے گاؤں کے ایسے باشندگان سے گفت و شنید کی ہے جو گاؤوں 2014 سے اب تک مدت میں برق کاری سے آراستہ کئے گئے ہیں۔ یہ گفت و شنید پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا- سوبھاگیہ اسکیم کے مستفدین سے کی گئی اور اس کے لیے ویڈیو برج کا سہار لیا گیا۔ وزیر اعظم کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مختلف النوع سرکاری اسکیموں کے مستفدین سے وزیر اعظم کی گفتگو کا یہ دسواں سلسلہ ہے۔

حال ہی میں برق کاری سے آراستہ کئے گئے 18 ہزار گاؤوں کے مستفدین سے ہوئی گفت و شنید سے خوش ہوکر وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے لوگ جنھوں نے کبھی اندھیرا نہیں دیکھا وہ روشنی کے معنی نہیں سمجھ سکتے، جنھوں نے اپنی زندگیاں اندھیرے میں نہیں بسر کی ہیں، انھیں روشنی کی اہمیت نہیں سمجھ آئے گی۔

وزیر اعظم نے اپنی گفت وشندکے دوران کہا کہ این ڈی اے حکومت کے برسراقتدار ہونے کے بعد ہزاروں گاؤوں کو برق کاری سے آراستہ کیا گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے ذریعے کئے گئے باطل وعدوں کے برخلاف موجودہ حکومت نے باتوں کو عملی جامہ پہناکر ہر گاؤں کو بجلی سے آراستہ کیا ہے۔ حکومت نے نہ صرف برق کاری پر توجہ مرکوز کی ہے ، بلکہ ملک بھر میں ترسیلی نظام کی بھی اصلاح کی ہے۔

ان 18 ہزار گاؤوں میں سے جو آزادی کے 70 برس بعد بھی بجلی کی سہولت سے محروم تھے، انہیں گذشتہ چار برسوں کے دوران برق کاری سے آراستہ کیا گیا ہے۔ برقیا یا گیا آخری گاؤں منی پور میں لیسینگ موضع تھا جو 28 اپریل 2018 کو برق کاری سے آراستہ کیا گیا اور شمال مشرقی سیکٹر میں واقع ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ 18 ہزار گاؤوں کو برق کاری سے آراستہ کرنا آسان کام نہیں تھا، کیونکہ ان میں سے بیشتر گاؤں دوردراز، پہاڑی علاقوں اور ایسے علاقوں میں واقع تھے ، جہاں کنیکٹی وٹی صفر کے برابر ہے۔ ان تمام دشواریوں کے باوجود افراد کی ایک لگن سے معمور ٹیم نے ہر گاؤں کو بجلی سے آراستہ کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سخت جانفشانی کا ثبوت دیا۔

وزیر اعظم نے اشارہ کیا کہ حکومت نے مشرقی بھارت میں صورتحال یکسر بدل دی ہے، جہاں 18ہزار گاؤوں میں 14582 گاؤوں ایسے تھے، جہاں بجلی نہیں پہنچی تھی اور 5790 گاؤں شمال مشرق میں بجلی سے محروم تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، مشرقی بھارت کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے اور مکمل برق کاری کے ساتھ اب مشرقی بھارت، ملک کے ترقیاتی سفر میں ایک بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ ملک کے ہر ایک گھر تک بجلی پہنچا دی جائے۔ اس یوجنا کے توسط سے اب تک 86 لاکھ سے زائد کنبوں تک بجلی کی سہولت بہم پہنچائی جاچکی ہے۔ یہ یوجنا اپنی نوعیت کے لحاظ سے مشن موڈ کی یوجنا ہے اور اس کے تحت اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ تقریباً چار کروڑ کنبوں کو بجلی کنکشنوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے دوردراز گاؤوں کے باشندگان جنھوں نے برق کاری سے استفادہ کیا ہے، نے انہیں بتایا کہ بجلی نے ان کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دی ہیں۔ پہلے انہیں سارے کام غروب آفتاب سے قبل مکمل کرلینے ہوتے تھے اور بچوں کو مٹی کے تیل کے لیمپوں کی روشنی میں پڑھنے کے لیے مجبور ہونا پڑتا تھا، برق کاری نے ان کی زندگیاں آسان بنادی ہیں۔ اکثر مستفدین نے کہا کہ ان کی زندگی کی کوالٹی میں مجموعی طور پر بہتری رونما ہوئی ہے۔ مستفدین نے ان کے گھروں تک بجلی پہنچانے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"