وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشیما میں جی-7 سربراہ ملاقات کے دوران 20 مئی 2023 کو جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا کے ساتھ باہمی ملاقات کا اہتمام کیا۔
یہ اس سال وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دورۂ بھارت کے بعد سال 2023 میں ان کی دوسری میٹنگ ہے۔
وزیر اعظم نے ہیروشیما میں بودھی پودا لگانے کے لیے وزیر اعظم کشیدا کا شکریہ ادا کیا، جو انہیں مارچ 2023 میں وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بطور تحفہ دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے یاد کیا کہ بھارتی پارلیمنٹ ہر سال ہیروشیما ڈے مناتی ہے اور کہا کہ اس موقع پر جاپانی سفارتکار ہمیشہ موجود رہے ہیں۔
دونوں قائدین نے اپنی متعلقہ جی 20 اور جی 7 صدارتوں کے تحت مختلف کوششوں کے لیے تال میل کے طریقہ کار پر اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات اور ترجیحات کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں قائدین نے عصری علاقائی پیش رفتوں پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے بھارت-پیسفک خطے میں مضبوط ہوتے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قائدین نے باہمی خصوصی حکمت عملی اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران تعلیم، ہنرمندی ترقیات، سیاحت، طرزحیات برائے ماحولیات (لائف)، سبز ہائیڈروجن، اعلیٰ تکنالوجی، سیمی کنڈکٹر اور ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ جیسے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اقوام متحدہ میں اصلاح پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Had an excellent meeting with PM @kishida230 this morning. We reviewed the full range of India-Japan relations and also discussed the focus areas of India’s G-20 Presidency and Japan’s G-7 Presidency towards making our planet better. pic.twitter.com/2vFF2WQst5
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023
本日朝、岸田首相と会談を行い素晴らしい結果を得ました。会談では、これまでの印日関係を振り返り、よりよい地球環境の構築に向け、G20議長国、G7議長国として注力すべき分野について協議を行いました。@kishida230 pic.twitter.com/c5doYimw9T
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023