وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ بلغاریہ کے صدرجناب رومن رادیو کو اغوا شدہ بلغاریائی جہاز’’روین‘‘ اور اس کے عملے کے ارکان بشمول 7 بلغاریائی شہریوں کو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بچانے کے بارے میں جواب دیا ہے۔وزیر اعظم نے تعریف کا اظہارکرتے ہوئے بحر ہند کے خطے میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بحری قزاقی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے عزم پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
جمہوریہ بلغاریہ کے صدر آپ کے پیغام کی تعریف کرتےہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ 7 بلغاریائی شہری محفوظ ہیں اور جلد ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ہندوستان بحرہند خطے میں جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ کرنےاورقذاقی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تئیں پرعزم ہے۔
Appreciate your message President @PresidentOfBg . We are happy that 7 Bulgarian nationals are safe and will be returning home soon. India is committed to protecting freedom of navigation and combating piracy and terrorism in the Indian Ocean region. https://t.co/nIUaY6UJjP
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2024