India and Mauritius are united by history, ancestry, culture, language and the shared waters of the Indian Ocean: PM Modi
Under our Vaccine Maitri programme, Mauritius was one of the first countries we were able to send COVID vaccines to: PM Modi
Mauritius is integral to our approach to the Indian Ocean: PM Modi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پروند کمار جگن ناتھ نے آج ماریشس میں مشترکہ طور پر سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک ترقیاتی شراکت داری کے حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے دو دیگر پروجیکٹوں کے لئے  سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب میں بھی حصہ لیا -ان میں سے کا تعلق ایک جدید ترین سول سروس کالج ہے اور دوسرا 8 میگاواٹ کا سولر پی وی فارم ہے۔  ان کی تعمیر ہندستان کی ترقیاتی امداد کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ تقریب کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا۔ ماریشس میں یہ تقریب ماریشس کے پی ایم او احاطے میں کابینہ کے وزراء اور حکومت ماریشس کے سینئر عہدیداروں سمیت معززین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے ہندستان کی ترقیاتی امداد کو تقویت دینے والے خیالات پر روشنی ڈالی جو دوستوں کی ضروریات اور ترجیحات اور خودمختاری کے احترام سے متشرح ہیں اور ساتھ ہی اس کا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود اور ملک کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کی تعمیر میں سول سروس کالج پروجیکٹ کی اہمیت کا اعتراف کیا اور مشن کرم یوگی کے علم  میں شراکت کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے ون سن ون ورلڈ ون گرڈ (او ایس او او او جی) پہل کو یاد کیا  جو انہوں نے اکتوبر 2018 میں انٹرنیشنل سولر الائنس کی پہلی اسمبلی میں کی تھی اور کہا کہ 8 میگاواٹ سولر پی وی فارم پراجیکٹ سے آب و ہوا کے محاذ پر13,000 ٹن سی او2 کے اخراج سے بچنے کی آزمائشوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی جس کا ماریشس کو سامنا ہے۔

اپنی تقریر میں وزیر اعظم پروند جگن ناتھ نے ماریشس کو مالی امداد سمیت وسیع پیمانے پر امداد کے لئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان اور ماریشس کے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔

حکومت ہند نے مئی 2016 میں ماریشس کی حکومت کو خصوصی اقتصادی پیکیج کے طور پر 353 ملین امریکی ڈالر کی مدد کی تھی تاکہ دیگر منصوبوں کے علاوہ ماریشس کی حکومت کی طرف سے شناخت کردہ  پانچ ترجیحی پروجیکٹوں کو انجام تک لایا جائے۔ یہ پروجیکٹ حسب ذیل تھے: میٹرو ایکسپریس پروجیکٹ، سپریم کورٹ کی عمارت، نیو ای این ٹی ہسپتال، پرائمری اسکول کے بچوں کو ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی فراہمی اور سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ۔ آج سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی ایس ای پی کے تحت تمام ہائی پروفائل پروجیکٹ عمل میں لے آئے گئے

ریڈوئٹ میں واقع سول سروس کالج پروجیکٹ کو 4.74 ملین امریکی ڈالر کے گرانٹ کے ذریعے 2017 میں ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند جگن ناتھ کے ہندستان کے دورے کے دوران دستخط کردہ ایک مفاہمت نامے کے تحت مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایک بار تعمیر ہونے کے بعد، یہ مختلف تربیتی اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام شروع کرنے کے لئے ماریشس کے سرکاری ملازمین کے لئے مکمل طور پر فعال سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے ہندوستان کے ساتھ ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

آٹھ  میگاواٹ سولر پی وی فارم پروجیکٹ میں 25,000 پی وی سیلز کی تنصیب شامل ہے تاکہ سالانہ تقریباً 14 جی ڈبلیو ایچ  سبز توانائی پیدا کی جا سکے۔ اس کا مقصد تقریباً 10,000 ماریشیائی  گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا ہے۔ اس سے ہر سال تقریباً  13,000 ٹن سی او2 کے اخراج سے بچا جا سکے گا اور ماریشس کو آب و ہوا میں منفی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی تقریب میں دو کلیدی دو طرفہ معاہدوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ ایک معاہدہ ہندوستان کی حکومت کی جانب سے ماریشش کی حکومت کو میٹرو ایکسپریس اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کیلئے 190 میلن ڈالر کے لائن آف کریڈٹ سے متعلق اور دوسرا چھوٹ ترقیاتی منصوبوں پر عمل در آمد کے بارے میں مفاہمت نامہ ہے۔

کوویڈ۔19 سے پیدا آزمائشوں کے باوجود ہندوستان اور ماریشش کے ترقیاتی ساجھیداری کے پروجیکٹوں کی تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے۔ 2019 میں وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم جگن ناتھ نے ورچوئل طریقے سے ماریشش میں میاترو ایکسپریس پروجیکٹ اور ایک نئے ای این ٹی اسپتال کا افتتاح کیا تھا۔ اسی طرح جولائی 2020 میں ماریشش کی سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر ورچوئل  طریقے  سے کیا تھا۔

 ہندوستان اور ماریشش کے قریبی تعلقات کی جڑیں ہماری تاریخ، نسل و نسب، ثقافت اور زبان کی یکسانیت کے سبب مضبوط ہیں۔ اس کی عکاسی دونوں ملکوں کے درمیان کی ترقیاتی ساجھیداری  سے ہوتی ہے کیونکہ ماریشش بحر ہند خطے میں ہندوستان کا کلیدی ترقیاتی ساجھیدار ہے۔ آج کی تقریب سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے جذبے کا مظہر ، اور اس کامیاب قدیم ساجھیداری میں ایک اور سنگ میل ہے۔

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.