وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے صدرہز ایکسی لینس ایمینوئل میکرون کے ساتھ نئی ایئر انڈیا-ایئربس شراکت داری کی لانچ کے موقع پر ایک ویڈیو کال میں حصہ لیا
شراکت داری کے تحت ایئر انڈیا، ایئر بس سے 250طیارے خریدے گی؛یہ ہند-فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا عکاس ہے
وزیر اعظم نے ہندوستان میں شہری ہوابازی بازار کی تیزی سے توسیع اور ترقی پر روشنی ڈالی، جو ہندوستان اور باقی دنیا کے درمیان زیادہ کنکٹی ویٹی کو رفتار دے گا
وزیر اعظم نے ہندوستان میں فرانسیسی کمپنیوں کی مضبوط موجودگی کی ستائش کی اور فرانس کے ایرواسپیس انجن مینوفیکچرر سیفران(ایس اے ایف آر اے این)کے ذریعے ہندوستان میں اپنی سب سے بڑی ایم آر او سہولت قائم کرنے کے حالیہ فیصلے کا ذکر کیا
وزیراعظم نے ہند-فرانس تعلقات کو آگے لے جانے میں ان کی شراکت داری کے لئے صدر میکرون کا شکریہ اداکیا اور ہندوستان کی جی20صدارت کے تحت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار یا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایئر انڈیا اور ایئر بس کے درمیان شراکت داری کی لانچ کے موقع پر فرانس کے صدر ہز ایکسی لینس ایمینوئل میکرون ،ایمیریٹس ، ٹاٹا سنس، جناب رتن ٹاٹا ، ٹاٹا سنس بورڈ کے چیئرمین جناب این چندرشیکھرن، ایئر انڈیا کے سی ای او جناب کیمبل وِلسن اور ایئر بس کے سی ای او جناب گیلوم فیوری کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں حصہ لیا۔
ایئر انڈیا اور ایئر بس کے درمیان ایئر انڈیا کو250 طیاروں، 210سنگل-ایسل اے320 نیوس اور 40 وائیڈ باڈی اے 350 کی سپلائی کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔
شہری ہوابازی سیکٹر کے اِن دو کھلاڑیوں کے درمیان یہ تجارتی شراکت داری ہند-فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے، جس کی اس سال 25ویں سالگرہ ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان میں شہری ہوابازی بازار کی تیزی سے توسیع اور ترقی پر روشنی ڈالی، جو ہندوستان اور دنیا کے باقی حصوں کے درمیان زیادہ کنکٹی ویٹی کو رفتار دے گا اور اس کے تبادلے میں ہندوستان میں سیاحت اور کاروبار کی حوصلہ افزائی ہوگئی۔
ہندوستان میں فرانسیسی کمپنیوں کی مضبوط موجودگی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فرانسیسی ایرو اسپیس انجن مینوفیکچرر ایس اے ایف آر اے این کے ذریعے ہندوستانی اور بین الاقوامی کیریئر دونوں کے لئے طیارہ انجنوں کی خدمات کے لئے ہندوستان میں اپنی سب سے بڑی ایم آر او سہولت قائم کرنے کے حالیہ فیصلے کو بھی یاد کیا۔
وزیر اعظم نے ہند-فرانس تعلقات کو آگے لے جانے میں ان کی شراکت داری کے لئے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
सबसे पहले मैं एयर इंडिया और एयरबस को इस landmark agreement के लिए बधाई और शुभकामनाएं देता हूँ।
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2023
इस कार्यक्रम से जुड़ने के लिए, मेरे मित्र राष्ट्रपति मैक्रों को मेरा विशेष धन्यवाद: PM @narendramodi
हमारी Regional Connectivity Scheme (उड़ान) के माध्यम से देश के सुदूर हिस्से भी air connectivity से जुड़ रहे हैं, जिससे लोगों के आर्थिक एवं सामाजिक विकास को बढ़ावा मिल रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2023
भारत की 'Make in India - Make for the World' विज़न के तहत aerospace manufacturing मे अनेक नए अवसर खुल रहे हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2023
चाहे Indo-Pacific क्षेत्र में सुरक्षा और स्थिरता का विषय हो, या वैश्विक food security तथा health security, भारत और फ्रांस साथ मिल कर सकारात्मक योगदान दे रहे हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2023
आज international order और multilateral system की स्थिरता और संतुलन सुनिश्चित करने मे भारत-फ्रांस भागीदारी प्रत्यक्ष भूमिका निभा रही है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2023