Unity in diversity is our pride, our identity: Prime Minister Modi
Today on the birth anniversary of Sardar Patel, I dedicate the decision to abrogate Article 370 from Jammu and Kashmir, to him: PM Modi
Now there will be a political stability in Jammu and Kashmir: PM Modi

نئی دہلی،31؍اکتوبر، وزیراعظم نریندر مودی نے  بھارت کی وسیع گوناگونیت  اور زندگی بسر کرنے کے ہزاروں برس پُرانے طور طریقوں کی ستائش کی، جس سے قومی اتحاد اور متحد ہونے کے ہمارے عہد میں مدد ملتی ہے۔

وہ آج کیوڑیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش  کی یاد میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کثرت میں وحد ت پر فخر ہے۔ ہم اس کے ذریعہ  اپنا احترام اور اپنی شناخت  ظاہر کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم اپنی  کثرت میں وحد ت کا جشن مناتے ہیں۔ ہم اپنی گونا گونیت میں کوئی تضاد نہیں پاتے، بلکہ ہمیں ان میں اتحاد کی مضبوط ڈور نظرآتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثرت کا جشن ، گوناگونیت کا تہوار حقیقت میں ہمارے دلوں میں  اتحاد کے تار کو چھوتا ہے۔ جب ہم اپنے مختلف طرززندگی اور روایات کا احترام کرتے ہیں، تو ہم آہنگی اور بھائی چارے کا جذبہ مزید فروغ پاتا ہے۔ اس لئے ہر لمحے  ہمیں اپنی گوناگونیت کا جشن منانا ہے اور یہی قوم کی تعمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوناگونیت بھارت کی ایک ایسی قوت ہے، جو دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ جنوبی بھارت سے آنے والے شنکر نے شمالی بھارت میں مَٹھ قائم کئے تھے، جبکہ بنگال کے سوامی وویکا نند نے جنوب میں کنیاکماری میں گیان حاصل کیا۔

یہاں پٹنہ میں پیدا ہوئے گروگووندسنگھ نے پنجاب میں خالصہ پنت قائم کیا، جبکہ رامیشورم میں پیداہوئے اے پی جے عبدالکلام میں دلی میں ملک کا اعلیٰ  ترین عہدہ حاصل کیا۔

ہندوستان کے آئین کے پیش لفظ میں دیئے گئے فقرے’’ ہم ہندوستان کے عوام‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ آئین کے آغاز میں دیا گیا محض ایک فقرہ نہیں ہے، بلکہ  یہ بھارت کے ہزاروں سال پُرانے تانے بانے کو پیش کرتا ہے۔ جب سردار پٹیل 500سے زیادہ رجواڑوں کو ہندوستان کے ساتھ مربوط کرنے کے دشوار کام میں مصروف تھے، یہ  ان کی کشش ہی تھی، جس نے انہیں ملک میں سب سے زیادہ راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  آج ہندوستان کی ساکھ اور اس کا اثر بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہا ہے اور یہ صرف ہمارے اتحاد کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارت کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور یہ ہمارے قومی اتحاد کی وجہ سے ہے ۔ اگر بھارت     دنیا میں سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، تو یہ بھی ہمارے قومی اتحاد کی وجہ سے ہے۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ  وہ لوگ  جو ہمارے خلاف جنگ نہیں سکتے، وہ ہمارے اتحاد کو چیلنج کر رہے ہیں، لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ برسوں کی آرزوؤں کے بعد بھی کوئی بھی  ہمارے اندر کےاتحاد کے جذبے کو ختم نہیں کر سکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سردار پٹیل کے آشرواد سے ملک نے چند ہفتوں پہلے اس طرح کی علیحدگی پسند قوتوں کو شکست دینے کا ایک بڑا فیصلہ کیا، جو دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آئین کی دفعہ 370نے جموں و کشمیر کو صرف علیحدگی پسندی اور دہشت گرد ی ہی دی۔ انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں تک اس دفعہ کی موجودگی نے ملک کے عوام کے درمیان اختلافات کی مصنوعی دیوار ہی کھڑی کی تھی۔

وزیراعظم آج کیوڑیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 نے علیحدگی پسندی کے رجحان اور دہشت گردی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا اور ہمارے وہ بھائی بہن، جو اس مصنوعی دیوار کی  دوسری جانب تھے وہ تذبذب کے شکار رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ دیوار گرا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف جموں و کشمیر ہی ایسی جگہ تھی، جہاں دفعہ 370موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی تین

دہائیوں کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے 40ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی زندگی گنوائی ، بہت سی ماؤں نے اپنے بچے کھوئے، بہت سی بہنوں نے اپنے بھائی کھوئے اور بہت سے بچوں نے اپنے والدین کھو دیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سردارپٹیل نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اگر جموں و کشمیر کا معاملہ مجھ پر چھوڑا جاتا، تو اسے حل کرنے کےلئے اتنا بڑا عرصہ نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کوسردار صاحب معنون کرتاہوں۔    مجھے خوشی ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ اب جموں و کشمیر اور لداخ کی تابناک مستقبل اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

جموں و کشمیر میں بلاک ترقیاتی کونسل کے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتےہوئے وزیراعظم نےکہا کہ ووٹ ڈالنے کا فیصد 98فیصد سے زیادہ رہا۔ ووٹروں نے ، جو پنچ اور سرپنچ تھے، بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئے اور اس سے ایک بڑا پیغام ملتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں سیاسی استحکام کا دور شروع ہوگا۔ذاتی خودغرضیوں کے لئے حکومتیں تشکیل دینے کا کھیل ختم  ہوجائے گا اور علاقائی خطوط پر امتیاز کا احساس بھی کم ہوگا۔   انہوں نے کہا کہ  خطے میں امداد باہمی پر مبنی وفاقیت میں حقیقی شرکت کا دورشروع ہوگا۔ نئی شاہراہئیں، نئی ریلوے لائنیں، نئے اسکول، نئے کالج، نئے اسپتال بنیں گے  اور وہ جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی اونچائیوں تک لے جائیں گے۔

شمال مشرق میں جاری ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج شمال مشرق میں علیحدگی پسندی کا رجحان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔دہائیوں پُرانے مسائل حل ہونے لگے ہیں۔ پورا شمال مشرق آج       خود کو دہائیوں پرانے تشدد اور رکاوٹوں سے پاک محسوس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کے کام سے حاصل کی گئی تحریک کے ساتھھ ہم ملک کو مکمل طور پر جذباتی، اقتصادی اور آئینی سطح پر مربوط کرنے  میں تیزی لا رہے ہیں۔      یہ ایک ایسی کوشش ہے، جس کے بغیر ہم 20ویں صدی میں بھارت کی صحیح تصویر نہیں دیکھ سکتے۔

سردار پٹیل کے نظریات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لئے مقصد کےاتحاد، کوششوں کے اتحاد اور مقاصد کے اتحاد بہت اہم ہے اور یہ سردار پٹیل کا نظریہ تھا کہ ہمیں اپنے مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مساوات کا رویہ اپنانا چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  جب  ہم قومی اتحاد کی راہ پر آگے بڑھیں گے، جبھی ہم ایک بھارت شریشٹھ بھرت کا ہدف حاصل کرسکیں گے۔

PM: अब से कुछ देर पहले ही राष्ट्रीय एकता का संदेश दोहराने के लिए राष्ट्रीय एकता दौड़ संपन्न हुई है।देश के अलग-अलग शहरों में, गावों में, अलग-अलग क्षेत्रों में लोगों ने इसमें हिस्सा लिया है। pic.twitter.com/J1qMwsSItX

— PMO India (@PMOIndia) October 31, 2019

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.