نئی دہلی:14،فروری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چنئی میں متعدد اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے آرمی کو ارجن مین بیٹل ٹینک (ایم کے۔1 اے) بھی سونپا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹس اختراع اور اندرون ملک پیداوار کی علامت ہیں، ان پروجیکٹوں سے تملناڈو کی ترقی کو اور بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے تھنجاور اور پوڈوکوٹئی کو خاص طور سے فائدہ ملے گا کیوں کہ یہاں آج 636 کلو میٹر طویل گرینڈ اینیکٹ کنال سسٹم کو جدیدتربنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس پروجیکٹس سے وسیع اثر پڑنے والا ہے، اس سے 2.27 لاکھ ایکڑ آراضی کیلئے آبپاشی سہولتیں بہتر ہونگی۔ وزیراعظم نے غذائی اجناس کی ریکارڈ پیداوار اور آبی وسائل کے مناسب استعمال کیلئے تملناڈو کے کسانوں کی ستائش کی، انہوں نے کہا کہ گرینڈ اینیکٹ ہمارے قابل فخر ماضی کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ یہ ہمارے ملک کے آتم نربھر بھارت کے مقاصد کیلئے بھی ایک تحریک ہے۔ وزیراعظم نے تمل شاعر اوّایر کا حوالہ دیتے ہوئے پانی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ، کیوں کہ یہ صرف قومی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی موضوع بھی ہے۔ انہوں نے فی بوند زیادہ فصل(پر ڈراپ مور کروپ) کے منتر کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

|

وزیراعظم نے آج چنئی میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کے جس 9 کلو میٹر طویل حصے کا افتتاح کیا اس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ کووڈ وبا کے باوجود مقررہ وقت میں پورا ہوگیا ہے۔ یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کو بڑھاوا دینے کے عین مطابق ہے۔ اس پروجیکٹ کیلئے رولنگ اسٹاک مقامی طور سے خریدے گئے ہیں اور تعمیری سرگرمیاں ہندوستانی ٹھیکیداروں نے پوری کی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ اس سال کے بجٹ میں اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے 119 کلو میٹرتعمیر کیلئے 63 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ ایک بار میں کسی بھی شہر کیلئے منظور شدہ سب سے پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ پر مناسب توجہ مرکوز کرنے سے یہاں شہریوں کیلئے ‘ایز آف لیونگ’ کو بڑھاوا ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی سے سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ اس سے کاروبار میں بھی مدد ملتی ہے۔ چنئی بیچ، گولڈن کواڈری لیٹرل کا انّور اٹّی پٹو سیکشن ایک اعلیٰ ٹریفک کثافت والا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنئی بندرگاہ اور کامراجار بندرگاہ کے درمیان تیزی سے مال کی ڈھلائی یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ چنئی بیچ اور اٹّی پٹّو کے درمیان چوتھی لائن اس سلسلے میں مدد کریگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ولّوپورم تتجاوور، تروورور پروجیکٹ کی بجلی کاری ڈیلٹا ضلعوں کیلئے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگی۔

|

 

وزیراعظم نے آج پلوامہ حملے کی برسی پر اس حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سبھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں ہم نے اس حملے میں کھو دیے تھے۔ ہمیں اپنے سیکورٹی اہلکاروں پر بڑا فخر ہے۔ ان کی بہادری سے آنے والی نسلوں کو تحریک ملتی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے دفاع کے سیکٹر میں خودکفیل بننے کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش دنیا کی سب سے پرانی زبان تمل کے عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کی شاعری سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم  ہتھیار بنائیں، آئیے ہم کاغذ بنائیں، آئیے ہم کارخانے بنائیں، آئیے ہم اسکول بنائیں، آئیے ہم گاڑیاں بنائیں، جو آگے بڑھ سکیں اور اُڑ سکیں ۔ آئیے ہم جہاز بنائیں جو دنیا کو ہلا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو میں سے ایک دفاعی راہداری تملناڈو میں ہے۔ اس راہداری کو پہلے ہی 8100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری عہدنامے حاصل ہوگئے ہیں۔

|

وزیراعظم نے کہا کہ تملناڈو پہلے سے ہی بھارت کا ایک اہم آٹوموبائل پیداوار کرنے والا مرکز ہے۔ وزیراعظم نے تملناڈو کو بھارت کے ٹینک تعمیر کرنے کے مرکز کے طور پر ترقی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایم بی ٹی  ارجن مارک۔ 1اے  کے بارے میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ میں اندرون ملک ڈیزائن اور تیار کردہ یہ ٹینک آرمی کو سونپتے ہوئے فخر کا تجربہ کررہا ہوں۔ یہ ٹینک اندرون ملک تیار کردہ گولہ بارود بھی استعمال کرتا ہے۔ تملناڈو میں بنا ہوا ٹینک ملک کی حفاظت کیلئے شمالی سرحدوں میں استعمال کیا جائیگا۔ یہ بھارت کی یکجہتی  کے جذبے – بھارت کے ایکتا کو پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دفاع کے سیکٹر میں بھارت کو آتم نربھر بنانے پر توجہ مرکوز کیے جانے سے یہ سیکٹر پوری رفتار سے آگے بڑھے گا۔ ہماری مسلح افواج بھارت کی ہمت اور حوصلہ کے عکاس ہیں۔ انہوں نے وقت وقت پر یہ واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن کی حفاظت کرنے میں پوری طرح سے اہل ہیں۔ انہوں نے وقت وقت پر یہ بھی دکھایا ہے کہ بھارت امن میں یقین رکھتا ہے۔ بھارت ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کی حفاطت کریگا۔

|

وزیراعظم نے یہ امید ظاہر کی کہ 2 لاکھ مربع میٹر بنیادی ڈھانچے کے ساتھ آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس میں عالمی سطح کے وسائل مرکز قائم ہوں گے۔ اور یہ کیمپس دریافت کا ایک اہم مرکز ہوگا اور پورے بھارت سے اعلیٰ ترین صلاحیتوں کو راغب کریگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ نے ایک بار پھر حکومت کی اصلاحات کے بارے میں عہدبستگی کو ظاہر کیا ہے۔ اس بجٹ میں بھارت کے ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کی برادریوں کیلئے اضافی قرض نظام  اور سمندری شیوال کی کھیتی نیز چنئی سمیت پانچ مراکز میں جدید ترین مچھلی پکڑنے والے بندرگاہوں سمیت  مچھلی پکڑنے سے متعلق  بنیادی  ڈھانچے کی ترقی کیلئے اضافی قرض نظام سے ساحلی برادریوں کے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سمندری شیوال(سی وِڈ) کی کھیتی کیلئے  تملناڈو میں ایک کثیر مقصدی سمندری شیوال پارک قائم کیا جائیگا۔

|

وزیراعظم نے یہ اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے دیویندر کولا وللّالر کمیونٹی کی طویل عرصے سے چلی آرہی اس مانگ کو تسلیم کرلیا ہے کہ انہیں آئین کے شیڈول  میں درج شدہ چھ سے سات ناموں سے نہیں بلکہ ان کے روایتی نام سے ہی جانا جائے۔ ان کے نام کو دیویندر کولا وللّالر کے طور پر صحیح کرنے کیلئے آئین کے شیڈول میں ترمیم کرنے کے گزٹ کا مرکزی حکومت نے اجازت دے دی ہے۔ اسے اگلے اجلاس کی شروعات سے پہلے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائیگا۔ انہوں نے اس مانگ کے بارے میں کیے گئے تفصیلی مطالعے کیلئے تملناڈو حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ نام بدلنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہم ہے۔ یہ انصاف عزت نفس  اور مواقع سے متعلق ہے۔ تملناڈو کی ثقافت کا تحفظ کرنا اور اس کا جشن منانا ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تملناڈو کی ثقافت پوری دنیا میں بیحد مقبول ہے۔

 

|

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ہی  سری لنکا میں ہمارے تمل بھائیو اور بہنوں  کی فلاح وبہبود اور آرزوؤں کا دھیان رکھا ہے۔ جناب مودی جافنا کا سفر کرنے والے واحد ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ تملوں کے لئے اس سرکار کے ذریعے دستیاب کرائے گئے وسائل ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہیں۔ ان پروجیکٹوں میں شمال مشرقی سری لنکا میں قائم کردہ تملوں کیلئے 50 ہزار گھروں کی تعمیر ، شجرکاری علاقوں میں چار ہزار گھروں کی تعمیر شامل ہیں۔ صحت کے بارے میں ہم نے ایک مفت ایمبولینس سروس کیلئے مالی امداد دی ہے جس کا تملناڈو برادری بڑے پیمانے پر استعمال کررہی ہے۔ ڈکویا میں ایک اسپتال قائم کیا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کو بڑھاوا دینے کیلئے جافنا اور منّار کے لئے نیٹ ورک کی دوبارہ تعمیر کی جارہی ہے۔ چنئی سے جافنا تک پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔  بھارت نے جافنا  ثقافتی مرکز کا بھی قیام کیا ہے جو جلد ہی شروع ہوجائیگا۔سری لنکا کے رہنماؤں کے ساتھ  تمل حقوق کا معاملہ بھی لگاتار اٹھایا گیا ہے۔ ہم ہمیشہ یہ یقینی بنانے کیلئے عہد بند ہیں کہ تمل برابری، انصاف، امن اور عزت کے ساتھ رہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت ہمیشہ ماہی گیروں کے مناسب مفادات کاتحفظ کریگی اور حکومت نے ہمیشہ سری لنکا میں پکڑے گئے ماہی گیروں کی جلد سے جلد رہائی  کو یقینی بنایا ہے۔ موجودہ حکومت کے مدت کار میں1600 سے زیادہ ماہی گیروں کو رہا کرایا گیا ہے اور کوئی بھی بھارتی ماہی گیر سری لنکا کی حراست میں نہیں ہے۔ اسی طرح 313 کشتیاں بھی چھڑائی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے چنئی میٹرو ریل مرحلہ-1 کی توسیع، چنئی بیچ اور اٹّی پٹّو کے وسطی چوتھی ریلوے لائن، ولّوپورم- کوڈّالور- میلادوتھورائی- تنجاور اور مائیلادوتھورئی- تھروورور میں سنگل لائن سیکشن کی بجلی کاری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گرینڈ اینیکٹ کنال سسٹم اور آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر تملناڈو کے گورنر، تملناڈو کے وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ، تملناڈو اسمبلی کے اسپیکر، تملناڈو کےوزیر صنعت بھی موجود تھے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Jitendra Kumar March 27, 2025

    🙏🇮🇳
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp January 13, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • kaleshababu virat March 15, 2024

    jaimodi
  • Pravin Gadekar March 14, 2024

    जय जय श्रीराम 🌹🚩
  • Pravin Gadekar March 14, 2024

    मोदीजी मोदीजी मोदीजी मोदीजी मोदीजी मोदीजी
  • Pravin Gadekar March 14, 2024

    नमो नमो नमो नमो नमो
  • Pravin Gadekar March 14, 2024

    घर घर मोदी
  • Pravin Gadekar March 14, 2024

    हर हर मोदी
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
‘Bharat looks bhavya': Gaganyatri Shubhanshu Shukla’s space mission inspires a nation

Media Coverage

‘Bharat looks bhavya': Gaganyatri Shubhanshu Shukla’s space mission inspires a nation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi’s remarks at the BRICS session: Environment, COP-30, and Global Health
July 07, 2025

Your Highness,
Excellencies,

I am glad that under the chairmanship of Brazil, BRICS has given high priority to important issues like environment and health security. These subjects are not only interconnected but are also extremely important for the bright future of humanity.

Friends,

This year, COP-30 is being held in Brazil, making discussions on the environment in BRICS both relevant and timely. Climate change and environmental safety have always been top priorities for India. For us, it's not just about energy, it's about maintaining a balance between life and nature. While some see it as just numbers, in India, it's part of our daily life and traditions. In our culture, the Earth is respected as a mother. That’s why, when Mother Earth needs us, we always respond. We are transforming our mindset, our behaviour, and our lifestyle.

Guided by the spirit of "People, Planet, and Progress”, India has launched several key initiatives — such as Mission LiFE (Lifestyle for Environment), 'Ek Ped Maa Ke Naam' (A Tree in the Name of Mother), the International Solar Alliance, the Coalition for Disaster Resilient Infrastructure, the Green Hydrogen Mission, the Global Biofuels Alliance, and the Big Cats Alliance.

During India’s G20 Presidency, we placed strong emphasis on sustainable development and bridging the gap between the Global North and South. With this objective, we achieved consensus among all countries on the Green Development Pact. To encourage environment-friendly actions, we also launched the Green Credits Initiative.

Despite being the world’s fastest-growing major economy, India is the first country to achieve its Paris commitments ahead of schedule. We are also making rapid progress toward our goal of achieving Net Zero by 2070. In the past decade, India has witnessed a remarkable 4000% increase in its installed capacity of solar energy. Through these efforts, we are laying a strong foundation for a sustainable and green future.

Friends,

For India, climate justice is not just a choice, it is a moral obligation. India firmly believes that without technology transfer and affordable financing for countries in need, climate action will remain confined to climate talk. Bridging the gap between climate ambition and climate financing is a special and significant responsibility of developed countries. We take along all nations, especially those facing food, fuel, fertilizer, and financial crises due to various global challenges.

These countries should have the same confidence that developed countries have in shaping their future. Sustainable and inclusive development of humanity cannot be achieved as long as double standards persist. The "Framework Declaration on Climate Finance” being released today is a commendable step in this direction. India fully supports this initiative.

Friends,

The health of the planet and the health of humanity are deeply intertwined. The COVID-19 pandemic taught us that viruses do not require visas, and solutions cannot be chosen based on passports. Shared challenges can only be addressed through collective efforts.

Guided by the mantra of 'One Earth, One Health,' India has expanded cooperation with all countries. Today, India is home to the world’s largest health insurance scheme "Ayushman Bharat”, which has become a lifeline for over 500 million people. An ecosystem for traditional medicine systems such as Ayurveda, Yoga, Unani, and Siddha has been established. Through Digital Health initiatives, we are delivering healthcare services to an increasing number of people across the remotest corners of the country. We would be happy to share India’s successful experiences in all these areas.

I am pleased that BRICS has also placed special emphasis on enhancing cooperation in the area of health. The BRICS Vaccine R&D Centre, launched in 2022, is a significant step in this direction. The Leader’s Statement on "BRICS Partnership for Elimination of Socially Determined Diseases” being issued today shall serve as new inspiration for strengthening our collaboration.

Friends,

I extend my sincere gratitude to all participants for today’s critical and constructive discussions. Under India’s BRICS chairmanship next year, we will continue to work closely on all key issues. Our goal will be to redefine BRICS as Building Resilience and Innovation for Cooperation and Sustainability. Just as we brought inclusivity to our G-20 Presidency and placed the concerns of the Global South at the forefront of the agenda, similarly, during our Presidency of BRICS, we will advance this forum with a people-centric approach and the spirit of ‘Humanity First.’

Once again, I extend my heartfelt congratulations to President Lula on this successful BRICS Summit.

Thank you very much.