نئی دہلی’5مارچ : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے احمد آباد ، جسپورمیں وشوامیادھام کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔
اس موقع پر حاضرین کے پرجوش جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ، انھوں نے کہاکہ ہمارے سماج کو مستحکم بنانے میں سادھوسنتوں کے اہم کردارکو ئی فراموش نہیں کر سکتا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ سادھوسنتوں نے ہمیں قابل قدرتعلیمات دی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں تک کہ انھوں نے ہمیں برائی سے لڑنے اور اسے دبانے کی طاقت عطاکی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے سادھوسنتوں نے ہمیں ماضی سے بہترین ترغیب حاصل کرنے اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل پرنظررکھنے نیزوقت کے ساتھ بدلتے رہنے کابھی درس دیاہے ۔
لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے پیمانے پر کسی کام کا کیاجانامرکزی حکومت کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کا کام بڑے پیمانے پرہوگا جس سے سماج کے سبھی طبقوں کا فائدہ ہو۔
کمیونٹی کی سطح پروزیراعظم نے کہانوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا اہم ہے ۔وزیراعظم نے سختی سے کہاکہ جن لوگوں کی عقیدت ماں امیاسے ہے وہ رحم مادرمیں ہی بچیوں کو قتل کردیئے جانے کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا سماج تشکیل دینے میں مدد کریں جس میں صنف کی بنیاد پرکوئی تفریق نہ برتی جائے ۔
No one can ever forget the role of Saints and Seers in strengthening our society. They have given us valuable teachings. They even gave us the strength to fight evil and oppression: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 4, 2019
Our Saints and Seers taught us to absorb the best of our past and, at the same time look ahead and keep changing with the times: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 4, 2019
Doing something at a small scale isn’t acceptable to us.
— PMO India (@PMOIndia) March 4, 2019
Our work will always be at a large scale, benefitting all sections of society: PM @narendramodi
At the community level, it’s important to emphasise on top quality education for youngsters: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 4, 2019
Those who believe in Maa Umiya can never support female foeticide.
— PMO India (@PMOIndia) March 4, 2019
I appeal to you all- let us create a society where there is no discrimination based on gender: PM @narendramodi