ہم جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی کمر توڑ دیں گے اور اس کے خلاف اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے: وزیر اعظم مودی
ہماری حکومت بے گھر ہوئے کشمیری پنڈتوں کے وقار کی باز بحالی کے لئے عہد بستہ ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ریاست بنانے کے لئے وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی’4فروری :  وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کہاہے کہ قوم ان لوگوں کو منھ توڑ جواب دیگی جو جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ سرینگرمیں  عوامی  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھو ں نے کہاکہ ‘‘ہم ہردہشت گردانہ حملے کا معقول جواب دیں گے ۔ہم جموں وکشمیر میں دہشت گردی کی مکمل طورپر کمرتوڑدیں گے اور اپنی پوری قوت سے اس سے جنگ لڑیں گے ۔

وزیراعظم نے شہید نظیراحمدوانی کو اپنی جانب سے گرم  جوشانہ  خراج عقیدت پیش کیا،جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ شہید نظیراحمدوانی اور ان تمام بہادرسپاہیوں کو میرا خراج عقیدت  ہے ، جنھوں نے ملک اورامن کے لئے اپنی زندگیاں قربان کردیں ۔ نظیراحمدوانی کو اشوک چکرسے نوازاگیاہے ۔ ان کی شجاعت اوربہادری جموں وکشمیر اورپورے ملک کے نوجوانوں کو ملک کے لئے جینے اورملک کے لئے مرنے کاراستہ دکھاتی ہے ۔

  وزیراعظم نے نومنتخبہ         سرپنچوں سے گفتگوکی ،انھوں نے کہاکہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات ریاست میں اتنے برسوں کے بعد منعقد ہوئے ہیں ۔ انھوں نے حساس حالات اورماحول کے باوجود آگے بڑھ کرووٹ ڈالنے کے لئے ریاست کے عوام کی ستائش کی اورکہاکہ اس سے جمہوریت کے تئیں ان کے عتماد اوریقین کا اظہارہوتاہے اوریہ بھی ظاہرہوتاہے کہ وہ ریاست کی ترقی کے خواہاں ہیں ۔ ریاست کی ہمہ گیرترقی کے تئیں اپنی ترجیحات کا اظہارکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ میں یہاں 6ہزارکروڑرروپے کے بقدرکے پروجیکٹوں کے افتتاح کے لئے آیاہوں، یہ تمام ترپروجیکٹ سرینگرکے گردونواح کے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے مقصد سے مربوط ہیں ۔

وزیراعظم نے سرینگرمیں جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی رونمائی کی ۔ انھوں نے پلوامامیں اونتی پورہ میں اے آئی آئی ایم ایس کا سنگ بنیاد رکھا،جس کا مقصد ریاست میں صحتی بنیادی ڈھانچے کی اصلاح ہے ۔ اس کو آیوشمان بھارت سے مربوط کیاجائیگا جو دنیا کی حفظان صحت کی سب سے بڑی اسکیم ہے ،  اوراس اسکیم کے آغاز سے لے کراب تک کی مدت میں اس سے تقریبا10لاکھ افراد استفادہ کرچکے ہیں ۔اس  اسکیم  سے صرف جموں وکشمیر میں 30لاکھ افراد مستفید ہوچکے ہیں ۔

بانڈی پورہ میں اولین بی پی اوکاافتتاح وزیراعظم کے ذریعہ عمل میں آیا۔ اس کے توسط سے بانڈی پورہ اورہمسایہ اضلاع میں نوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ بانڈی پورہ کو بی پی او اس خطے میں نوجوانوں کے لئے مواقع کی ایک نئی کھڑکی کھولے گا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ایسے کشمیری نقل مکانی کرنے والوں کو مکمل سلامتی فراہم کریگی جو یہاں آکر زندگی بسرکرناچاہیں گے ۔ تقریبا 700ٹرانزٹ فلیٹ ،کشمیر ی نقل مکانی کرنے والے ملازمین کو عارضی رہائش گاہوں کی فراہمی کی غرض سے ،تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ 3000اسامیوں پراجڑے ہوئے کشمیریوں کو روزگارفراہم کرنے کے لئے کام جاری ہے ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں کے کالج کے طلبأ سے بھی گفت وشنید کی ۔

راشٹریہ اُچ ترشکشا ابھیان ( آریوایس اے ) کے تحت مختلف پروجیکٹوں کا ڈیجیٹل آغاز بھی وزیراعظم نے بٹن دباکرکیا،جوحاضرین کے لئے تجسس اور  اضحح کشش کا ایک دوسرا موضوع تھا ۔ وزیراعظم نے کشت واڑ، کپواڑہ اور بارہمولہ میں تین ماڈل ڈگری کالجوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ انھوں نے جموں یونیورسٹی میں صنعت کاری ، اختراع کاری اورکریئرہب کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔

جالندھر ۔سانبا۔ راجوری ۔ شوپیان ۔ امرگڑھ ( سوپور) کی 400کلوواٹ کی ڈی /سی ٹرانسمشن لین کاآغاز بھی وزیراعظم کے ہاتھوں میں عمل میں آیا۔ یہ پروجیکٹ ایسا پروجیکٹ ہے جس نے جموں کشمیر میں گرڈ کنکٹی وٹی کو منظم بنایاہے ۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سابقہ حکومت میں متعدد پروجیکٹوں کا  وگیان بھون واقع نئی دہلی سے افتتاح کیاگیاتھا تاکہ این ڈی اے حکومت نے مختلف خطوں سے پروجیکٹو ں کے افتتاح کا اعزاز قائم کیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے جھارکھنڈ سے آیوشمان بھارت اسکیم کا آغاز کیاتھا ، اجولااسکیم کا آغاز اترپردیش سے کیاگیاتھا ۔ وزیراعظم کی سلامتی بیمہ اسکیم کا آغاز مغربی بنگال سے کیاگیاتھا ، ہتھ کرگھا مہم کا آغاز تمل ناڈو  سے کیاتھا ۔ بیٹی بچاو ، بیٹی پڑھاو کا آغاز ہریانہ سے کیاگیاتھا۔ انھوں نے جموں وکشمیر کے عوام کو ستمبر،2018تک ریاست کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا ریاست بنانے کے لئے مبارکباد پیش کی ۔

 وزیراعظم نے کہاکہ اختراع کاری، پروان چڑھانے اوراسٹارٹ اپ کے سلسلے میں بھارت  میں ایک نیارجحان اورنیامزاج پیداہواہے اوراسٹارٹ اپ ابھیان نے رفتارپکڑلی ہے ۔      وزیراعظم نے کہاکہ تقریبا15000اسٹارٹ اپس نے تین چاربرسوں کے عرصے میں ہندوستان میں کام کرنا شروع کردیاہے اور ان میں سے نصف اسٹارٹ اپس درجہ 1اور درجہ 2شہروں میں کام کررہے ہیں ۔

وزیراعظم نے شیو پورہ ، گاندربل  میں کثیر مقصدی اندرون خانہ سہولتوں کا بھی افتتاح کیا۔ یہ انڈوراسپورٹس سہولت نوجوانوں کے لئے مفید ہوگی اور وہ انڈور گیمس کھیل سکیں گے ۔ انھو ں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے 22اضلاع پر کھیلوانڈیا مہم کے تحت احاطہ کیاجاچکاہے، مقصد یہ ہے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایاجاسکے اور کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنایاجاسکے ۔

وزیر اعظم نے شہرہ آفاق ڈل جھیل ملاحظہ کی اوروہاں فراہم کرائی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم کا یہ ریاست کا دن بھر کا دورہ تھا اورانھوں نے اس کے دوران تینوں خطوں یعنی لیہہ ، جموں اورسرینگر کاسفرکیا۔

It was a day long visit of the Prime Minister to the state and he visited all three regions- Leh, Jammu and Srinagar.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi