وزیر اعظم مودی نے پٹنہ میٹرو، برونی میں امونیا ۔ یوریا کامپلیکس اور توسیعی ایل پی جی پائپ نیٹ ورک جیسے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔
پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک میں غم و غصے کی فضا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بہارمیں کہا کہ میں اپنے دل میں وہی آگ محسوس کر رہا ہوں جو آپ لوگوں کے سینے میں دہک رہی ہے۔
ہمارا مقصد ان لوگوں کے معیار حیات کو اوپر اٹھانا ہے جو بنیادی سہولیات تک کے لئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے: وزیر اعظم

نئی دلّی ، 18 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز بہار میں صحتی دیکھ بھال خدمات ،توانائی کے تحفظ ، کنکٹی ویٹی اور بنیادی ڈھانچہ جات کی ترقی و فروغ کے لئے برونی میں 33 ہزار کروڑ روپئے کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا ۔ بہار کے گورنر جناب لال جی ٹنڈن ، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار ، نائب وزیر اعلیٰ جناب سشیل مودی ،خوراک اور صارفین امور کے وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے علاوہ متعدد مقتدر شخصیات بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھیں ۔ وزیر اعظم نے ان پروجیکٹوں کے آغاز کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔
وزیر اعظم نے 13,365 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت والی پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا ڈیجیٹل طور پر بٹن دبا کر سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ پروجیکٹ دو کاریڈور پر مشتمل ہے جس میں ایک دانا پور سے میٹھا پور تک اور دوسرا پٹنہ ریلوے اسٹیشن سے نیو آئی ایس بی ٹی تک اور اس پانچ برس میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ اس پروجیکٹ سے پٹنہ اور متصل علاقوں کے عوام کو نقل و حمل کی سہولیات حاصل ہوں گی ۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر پھول پور سے پٹنہ جگدیش پور ۔ وارانسی قدرتی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا ۔ یہ ان کے اس نظرئیے کی دوسری نظیر ہے کہ انہوں نے جس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے اس کی شروعات بھی انہوں نے ہی کی ہے ، وزیر اعظم نے یاد دہانی کرائی کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کی پہل قدمی جولائی ، 2015 میں کی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ اس سے مقامی صنعتوں اور برونی کھاد فیکٹری کو گیس کی سپلائی یقینی بنے گی اس کے ساتھ ہی پٹنہ میں پائپ لائن کے ذریعہ گیس کی فراہمی کی شروعات ہوگی ۔ گیس کی بنیاد پر ایکو سسٹم سے علاقے کے نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی بھارت اور بہار خطے کے لئے ان کی ترجیحات کے باعث حکومت مشرقی بھارت اور بہار خطے کی تمام تر ترقیات کے لئے عہد بستہ ہے جس میں پردھان منتری اورجا گنگا یوجنا ، وارانسی ، بھو بنیشور ، کٹک ، پٹنہ ، رانچی اور جمشید پور گیس پائپ لائن کے ذریعہ مربوط کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کئے گئے پٹنہ سٹی گیس تقسیمی پروجیکٹ سے پٹنہ شہر اور ملحق علاقوں کو پائپ کے ذریعہ گیس فراہم ہو سکے گی ۔ ان پروجیکٹوں سے کنکٹی ویٹی خاص طور پر پٹنہ اور قرب و جوار کے علاقوں میں شہر میں اور خطے میں فروغ حاصل ہو گا ۔
وزیر اعظم نے غریبوں کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھانے کے اپنے عہد کو دوہراتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت کا ترقیاتی نظریہ دو خطوط پر مشتمل ہے ، بنیادی ڈھانچہ ترقیات اور حاشیہ پر رہنے والے سماج کے غریب طبقے کو اوپر اٹھانا جو کہ زائد از 70 برس سے بنیادی سہولیات حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں ۔

بہار میں صحت سے متعلق دیکھ بھال خدمات کی توسیع کی شروعات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن بہار کے لئے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ ترقیات کے ضمن میں ایک تاریخی دن ہے ۔ چھپرا اور پورنیہ میں نئے میڈیکل کالجوں کا قیام عمل میں آئے گا جبکہ گیا اور بھاگل پور کے میڈیکل کالجوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹنہ میں ایمس کا قیام عمل میں آ چکا ہے جبکہ دیگر ایمس کے لئے کام جاری ہے تاکہ لوگوں کی صحت سے متعلق دیکھ بھال خدمات کی تکمیل ہو سکے ۔
وزیر اعظم نے پٹنہ میں ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے 96.54 کلو میٹر طویل کرمالی چک سیوریج نیٹ ورک کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ بارا ، سلطان گنج ، اور نو گھیا میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کی ابتدا وزیر اعظم نے کی تھی ۔ انہوں نے مختلف مقامات پر 22 اے ایم آر یو ٹی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا ۔

پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک میں درد ، غم و غصہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کی آگ آپ نے اندر جل رہی ہے ٹھیک اسی طرح کی آگ میرے دل میں بھی ہے ، وزیر اعظم نے پٹنہ کے کانسٹیبل سنجے کمار سنہا اور بھا گل پور کے رتن کمار ٹھاکر کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک و قوم شہیدوں کے کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وزیر اعظم نے برونی ریفائنری کے توسیعی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے درگا پور سے مظفر پور اور پٹنہ کے درمیان پارادیپ ۔ ہلدیہ ۔ ایل پی جی پائپ لائن اور برونی ریفائنری کے اے ٹی ایف ہائیڈرو ٹریٹنگ یونٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ ان پروجیکٹوں کی بدولت شہر اور خطے میں توانائی کی دستیابی کو تقویت ملے گی ۔

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران برونی میں ایمونیا ۔ یوریا فرٹیلائزر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس سے کھاد کی پیداوار کو فروغ حاصل ہو گا ۔
وزیر اعظم برونی ۔ کمید پور ، مظفر پور ۔ رکسول ، فتوہا ۔ اسلام پور ، بہار شریف ۔ دانیا وان سیکٹروں میں ریلوے لائن کی برق کاری کا افتتاح بھی کیا ۔ اس موقع ہفتہ وار چلنے والی پر رانچی ۔ پٹنہ اے سی ایکسپریس ٹرین کا بھی افتتاح بھی کیا ۔
وزیر اعظم کا برونی کے بعد اگلا پڑاؤ جھار کھنڈ ہے جہاں وہ ہزاری باغ اور رانچی کا دورہ کریں گے ۔ وہ ہزاری باغ ، دمکا اور پلا مو میں اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کے سلسلے کا افتتاح کریں گے ۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India