نئیدہلی11فروری۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورہ آسام اروناچل اور تریپورہ کے تیسرے اور آخری مرحلے آج تریپورہ آئے ۔انہوں نے تریپورہ میں گارجی بیلونیا ریلوے لائن اور ریاست کے متعدد دیگر ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
جناب نریندر مودی نے اس موقع پر مہاراجہ بیر بکرم ائیر پورٹ اگرتلہ پر مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ مہاراجہ بیر بکرم کشور کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تریپورہ کے لئے مہاراجہ کے تصورات خاصے وقیع اور افادیت کے حامل تھے ۔ انہوں نے ریاست کی زبردست خدمات انجام دیتے ہوئے شہر اگرتلہ قائم کیا اور مجھے ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے ۔
تریپورہ کی ترقیات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب ترقی کا ایک نیا لائحہ عمل مرتب کیا جاچکا ہے۔ سرکار نے تریپورہ کی ترقی کے لئے گزشتہ برسوں کے دوران وافر مقدار میں سرمایہ مختص کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار یہاں فصلوں کی پیداوار کی خریداری کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) پر کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر سوامی وویکانند اسٹیڈیم میں ایک یادگاری کتبے کی نقاب کشائی کرکے گارجی - بلونیا ریلوے لائن ملک وقوم کے نام وقف کی ۔ یہ ریلوے لائن جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے لئے داخلے کے اہم دروازے ( گیٹ وے ) کا کام کرے گی۔
وزیراعظم موصوف نے نرسنگ گڑھ میں تریپورہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے نئے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے یاددلایا کہ جب وہ چناؤ کے دوران یہاں آئے تھے تو انہوں نے ہائی وے ،آئی وے ، ریلوے ، ائیر وے پر مشتمل ترقی کے ہرا ماڈل پر زور دیا تھا اور اگرتلہ سبروم نیشنل ہائی وے ، ہمسفر ایکسپریس ، اگرتلہ –دیو گھر ایکسپریس اور اگرتلہ میں نیا ٹرمنل اسی ماڈل کے نتیجے ہیں ۔ جعلی استفادہ کنندگان کی صفائی (خاتمے ) کے بارے میں بولتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب سے پہلے ترقی صرف کاغذوں پر ہوا کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے اکیلے تریپورہ میں 62 ہزار استفادہ کنندگان ہیں ۔ یہ لوگ آپ کے حصے کا پیسہ لوٹ رہے تھے تاہم اب گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران تقریباََ 8 کروڑ نقلی استفادہ کنندگان کو نظام سے خارج کیا گیا ہے ۔ کسانوں اور غیر رسمی شعبے کے تئیں اپنی عہد بستگی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پردھان منتری شرم یوگی من دھن پنشن یوجنا کے ذریعہ غیر منظم شعبے کے 60 برس سے زائد کی عمر کے مزدوروںکو اب تین ہزار روپے فی کس ماہانہ کے حساب سے پنشن دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت 5 ایکڑ سے کم زمین کے مالک کسانوں کے بینکوں کے کھاتوں میں 6ہزارروپے سالانہ رقم جمع کرائی جائے گی۔علاوہ ا زیں ماہی پروری کے لئے ایک علیحدہ محکمہ، ماہی گیری کے قیام سے ریاست کے ماہی گیروں کو زبردست فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سرکار کی نیت کی عکاسی کرتے ہیں ۔
بعد ازاں وزیر اعظم شمال مشرقی خطے کی تین ریاستوں کے اپنے ایک روزہ دورے کے اختتام پر نئی دلی واپس آگئے ۔کل جناب نریندر مودی آندھر ا پردیش ،تامل ناڈو اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے ۔
मुझे बताया गया है कि राज्य के इतिहास में पहली बार MSP पर सरकार ने किसानों से धान खरीदा है
— PMO India (@PMOIndia) February 9, 2019
सातवें वित्त आयोग की सिफारिशों को लागू कर कर्मचारियों का ध्यान भी रखा गया है।
जिस त्रिपुरा को पहले की सरकार ने अलग-थलग करके रखा था वो अब सही मायने में देश की मुख्य-धारा से जुड़ रहा है: PM
चुनाव के समय जब मैं आया था तो मैंने विकास के HIRA माडल की बात की थी।
— PMO India (@PMOIndia) February 9, 2019
हाइवे, आई-वे, रेलवे और एयरवे।
नेशनल हाईवे प्रोजेक्ट हो, रेल लाइन हो, हम-सफर एक्सप्रेस,
अगरतला देवधर एक्सप्रेस, अगरतला के एयरपोर्ट में बन रहा दूसरा टर्मिनल हो,
ये सारे प्रोजेक्ट HIRA Model की झांकी हैं: PM
मुझे बताया गया है कि यहां पर 62 हजार से ज्यादा ऐसे लोगों को सरकारी योजनाओं का लाभ मिल रहा था जो सिर्फ कागजों में थे।
— PMO India (@PMOIndia) February 9, 2019
ये फर्जी लोग आपका पैसा लूटकर किसकी तिजोरी भर रहे थे?
बीते साढ़े 4 वर्षों से देशभर में 8 करोड़ फर्ज़ी लाभार्थियों को सिस्टम से बाहर कर दिया गया है: PM
मुझे बताया गया है कि त्रिपुरा में 11 महीने के भीतर ही
— PMO India (@PMOIndia) February 9, 2019
2 लाख से अधिक गैस के कनेक्शन,
20 हजार से ज्यादा घर,
सवा लाख से ज्यादा शौचालय बनाए गए हैं।
ये तमाम योजनाएं आज गरीबों के जीवन स्तर को ऊपर उठाने के काम आ रही हैं: PM
हमारी केंद्र सरकार ने Autonomous Council को सशक्त करने की लंबे समय से चल रही मांग को पूरा करने की तरफ भी कदम बढ़ाया है।
— PMO India (@PMOIndia) February 9, 2019
कानून में बदलाव करके हम न सिर्फ काउंसिल को आत्मनिर्भर बनाना चाहते हैं, बल्कि काउंसिल के अधिकारों में भी बढ़ोतरी करना चाहते हैं: PM