Manipur is rapidly moving ahead on the path of development on every scale: Prime Minister Modi
Whenever there is discussion about electrifying India’s villages, the name of Leisang village in Manipur will also come: PM Modi
North East, which Netaji described as the gateway of India's independence, is now being transformed as the gateway of New India's development story: Prime Minister

نئی دہلی،4جنوری/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج امپھال کا دورہ کیا۔ایک بڑے عوامی جلسے میں جناب مودی نے مورہہ میں ایک مربوط جانچ چوکی کاافتتاح کیا۔ انہوں نے دولائی تھابی بیراج پروجیکٹ، ساؤم بنگ میں ایف سی آئی اناج کے گودام اور پانی کی صفائی اور سیاحت سے متعلق دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

 انہوں نے 400 کلو واٹ کے ڈبل سرکٹ سلچر۔ امپھال لائن کوقوم کے نام وقف کیا۔

وزیراعظم نے کھیلوں کے پروجیکٹوں کے لئے  بھی سنگ بنیاد  رکھا۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منی پور کے بہادر مجاہدین آزادی خصوصاً خواتین مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ غیر تقسیم شدہ ہندوستان کی پہلی عبوری حکومت  منی پور میں موئی رانگ میں قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے اس حمایت کا بھی ذکر کیا  جو کہ شمال مشرق میں عوام کی طرف سے آزاد ہند فوج کو حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منی پور  کونئے ہندوستان کی ترقی کی داستان میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پروگرام میں1500  کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا یا تو افتتاح کردیا گیا ہے یا ان کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ریاست کے عوام کی زندگی کو اور زیادہ بہتر بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خود گزشتہ ساڑھے چار سال میں تقریباً 30 مرتبہ شمال مشرق کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرق میں تبدیلی آرہی ہے اور کئی دہائیوں سے رکے ہوئے پروجیکٹوں کو نافذ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ مورہہ میں مربوط جانچ چوکی سے کسٹم کلیرئنس ، غیر ملکی کرنسی کے تبادلے اور امیگریشن کلیرینس میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کاافتتاح کیا جارہا ہے وہ ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دولائی تھابی بیراج پروجیکٹ 1987 میں شروع کیاگیا تھا لیکن اس میں 2014 کے بعد  اور تیزی لائی گئی اور اب یہ مکمل ہے۔انہوں نے سیاحت سے متعلق پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا جن کاآج افتتاح کیاگیا ہے۔مرکزی حکومت میں پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے با مقصد رخ اپنانے اور مزید توانائی پیدا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے وضاحت کی کہ کس طرح وزیراعظم کے دفتر میں پرگتی نظام قائم کیا گیا ہے۔ جس سے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رکے ہوئے پروجیکٹوں کی نگرانی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  ان پرگتی میٹنگوں میں اب تک تقریباً ب12 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے رکے ہوئے پروجیکٹوں سے متعلق مسائل کو حل کیا  گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سوم بنگ میں ایف سی آئی اناج گودام میں کام 2016 سے شروع کیا گیا تھا اور یہ اب مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے پانی کی سپلائی کے مختلف پروجیکٹوں کے لئے اسی طرح کی مثالیں پیش کیں۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ مرکزی حکومت اور منی پور کی ریاستی سرکار دونوں سب کا ساتھ سب کا وکاس سوچ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی سرکار کے‘‘گوٹوہلس، گوٹو ویلجز یعنی پہاڑ وں پر جاؤ، گاؤں میں جاؤ پروگرام کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے وضاحت کی کہ کس طرح شمال مشرق میں بہتر سڑک ، ریل اور ہوائی رابطہ فراہم کیاجارہا ہے اور یہ سہولت ٹرانسپوریٹیشن کے ذریعہ تبدیلی کی مجموعی سوچ کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے بہت سے شعبوں   مثلاً سووچھ بھارت اور صفائی ستھرائی کے میدان میں منی پور کے ذریعہ کی گئی ترقی کا بھی ذکر کیا۔  انہوں نے   چندیل کے امنگوں سے پر ضلع کی ترقی کے بارے میں بھی ذکر کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ منی پور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں بھی پیش پیش رہا ہے۔مکّے باز میری کوم کا ذکر کرتے ہوئے جن کا تعلق منی پور سے ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرق کا کھیلوں میں ہندوستان کو سپر پاور بنانے میں اہم رول ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کی تربیت اور سلیکشن میں شفافیت سے بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں ہندوستان کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.