نئی دہلی،09/مارچ                    وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش میں گریٹرنوئیڈا کا دورہ کیا۔ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی میں وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹرو کے نوئیڈا سٹی سینٹر- نوئیڈا الیکٹرانک سٹی سیکشن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے اترپردیش میں خورجا اور بہار میں بکسرمیں دو 1320 میگاواٹ  تھرمل پاؤر پلانٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کیمپس میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد میں انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں دین دیال میوزیم بھی دیکھا۔

اس موقع پر حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوئیڈا کی پوری طرح کایا پلٹ ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوئیڈا کو اب ترقی کے لیے پہچانا جاتا ہے اور یہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوئیڈا کی ملک کے میک ان انڈیا مرکز کے طور پر ترقی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے دنیا کی سب سے بڑی موبائل فیکٹری سمیت نوئیڈا میں مختلف الیکٹرانک کمپنیوں کی موجودگی کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ اترپردیش میں جیور میں تعمیر کیا جارہا ہے۔مکمل ہوجانے کے بعد جیور ہوائی اڈہ نہ صرف یہاں کی لوگوں کی زندگی میں آسانی لائے گا بلکہ یہ اترپردیش کے لیے اقتصادی طور پر بھی مفید ہوگا۔ انھوں نے پورے ملک میں تعمیر کیے جانے والے مختلف ہوائی اڈوں کا بھی ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اڑان (یو ڈی اے این) یوجنا کے ذریعے چھوٹے شہروں کو فضائی کنیکٹی ویٹی فراہم کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔

ہندوستان میں بجلی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی پہل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  ان کی حکومت نے بجلی پیدا کرنے سے متعلق چاروں پہلوؤں یعنی پیداوار، ٹرانسمیشن، تقسیم اور کنکشن پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے نظریے میں بجلی کے شعبے کی پوری طرح کایا پلٹ کردی ہے اور ون نیشن- ون گرڈ اب ایک حقیقت بن چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو بھی مناسب فروغ دیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ ‘ایک دنیا ایک سورج ایک گرڈ’۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بکسر اور خورجا میں شروع کیے گئے تھرمل پاؤر پلانٹس سےہندوستان کی ترقی کو فروغ ملے گا اور اس سے اترپردیش، بہار اور اُن کی پڑوسی ریاستوں میں بجلی کی دستیابی کی صورت حال کی کایا پلٹ ہوجائے گی۔ انھوں نے گذشتہ ساڑھے چار برسوں میں بجلی کی پیداوار میں زبردست ترقی کا ذکر کیا۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ا نسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور دنیا بھر سے آنے والے ریسرچ اسکالرس اور طلبا کے لیے جدید سہولیات فراہم کرائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیو انڈیا تیار ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ 125 کروڑ ہندوستانیوں کے ذریعے فراہم کرائی گئی طاقت اور ان کی حمایت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ دہشت گردوں کو صحیح جواب دینے  کے سلسلے میں فوجیوں کی شجاعت کو سلام کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف سخت فیصلے لینا جاری رکھے گی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi