نئی دہلی،10/ فروری وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے تمل ناڈو کے تیروپ پور کا دورہ کیا اور ریاست میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے تیروپ پور کے پیرومانلّورگاؤں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

انھوں نے تیروپ پور میں ملازمین کے اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)کے کثیر جہتی اسپیشلیٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ای ایس آئی ایکٹ کے تحت 100 بستروں والا جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ اسپتال تیروپ پور اور آس پاس کے علاقوں میں رہ رہے ایک لاکھ سے زائد ملازمین اور ان کے خاندانوں کی طبی ضروریات پوری کرے گا۔ اس سے پہلے شہرمیں کام کر رہے دو ای ایس آئی سی ڈسپنسری کے ذریعہ مذکورہ لوگوں کی ضروریات پوری ہوتی تھی۔ کسی ایڈوانس طبی ضرورت کے لیے انھیں کوئمبٹور میں واقع ای ایس آئی سی میڈیکل کالج ہاسپیٹل پہنچنے کے لیےکم از کم 50 کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔

وزیر اعظم نے ای ایس آئی سی اسپتال ، چنئی کو قوم کے نام وقف کیا۔ 470 بستروں والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ اسپتال میڈیکل کے ہر شعبہ میں معیاری علاج مہیا کرے گا۔

وزیر اعظم نے تریچی ایئرپورٹ پر نئی مربوط عمارت اور چنئی ایئرپورٹ کی تجدید کاری کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ تریچی کی اِس نئی مربوط ٹرمینل عمارت کے ساتھ یہ ایئرپورٹ سالانہ 3.63 ملین مسافروں اور مشغول ترین اوقات میں 2900 مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چنئی ایئرپورٹ کی تجدید کاری کی جائے گی جس میں ای-گیٹس اور بایومیٹرک پر مبنی مسافروں کی اسکریننگ کے نظام، دیگر متعدد سہولیات شامل ہوں گے۔ اور موجودہ بین الاقوامی روانگی ٹرمینل میں بھیڑکم ہوجائے گی۔

بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے اِنّور ساحلی ٹرمینل کو وزیر اعظم نے اِس موقع پر قوم کے نام وقف کیا۔یہ ٹونڈیار پیٹھ فیسلیٹی کا ایک بڑا اور بہتر متبادل ثابت ہوگا۔ اِس ٹرمینل کی شروعات سے پیداوار کو کوچی کے ساحل سے منتقل کیا جاسکتا ہے جس سے بذریعہ روڈ آمد ورفت کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

وزیر اعظم نے چنئی پورٹ سے چنئی پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ(سی پی سی ایل) کے منالی ریفائنری تک کے لیے نئی خام تیل کی پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا۔جدید ترین تحفظاتی سہولیات سے آراستہ یہ پائپ لائن خام تیل کی محفوظ اور قابل اعتماد سپلائی کو یقینی بنائے گا نیز تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں کی ضروریات بھی پوری کرے گا۔

وزیر اعظم نے اے جی – ڈی ایم ایس میٹرو اسٹیشن اور واشرمین پیٹھ میٹرو اسٹیشن کے مابین چلنے والی چنئی میٹرو کے ایک سیکشن کے لیے مسافرین خدمات کا بھی افتتاح کیا۔ 10 کلو میٹر کا یہ سیکشن چنئی میٹرو کے پہلے مرحلہ کا ایک حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرحلہ ایک کا 45 کلو میٹر آپریشنل ہوگیا ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ہبلی کے لیے روانہ ہوگئے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays homage to Dr Harekrushna Mahatab on his 125th birth anniversary
November 22, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed Dr. Harekrushna Mahatab Ji as a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. Paying homage on his 125th birth anniversary, Shri Modi reiterated the Government’s commitment to fulfilling Dr. Mahtab’s ideals.

Responding to a post on X by the President of India, he wrote:

“Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual. I pay homage to him on his 125th birth anniversary and reiterate our commitment to fulfilling his ideals.”