نئی دہلی،08 ؍ مارچ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے کانپور کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم نے لکھنؤ میٹرو ریل کا افتتاح کیا  اور آگرہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے  پانکی تھرمل پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور کانپور کے   نرالا نگر  میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر تختیوں  کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانپور  ان متعدد بہادر رہنماؤں کی جائے پیدائش ہے ، جنہوں نے ملک کے لئے  زبردست خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آج شروع کئے گئے پروجیکٹوں سے  کانپور اور اترپردیش کے لوگوں کی  زندگیاں بدل جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت نے  کانپور میں بجلی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے  سخت محنت کی ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے پانکی تھرمل پاور پلانٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ  کس طرح سے یہ کانپور اور اترپردیش میں  بجلی کی کمی کی صورت حال کو  بدل دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت 76 لاکھ سے زائد  مفت بجلی کنکشن اترپردیش میں دئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے  گنگاندی کو  صاف ستھرا کرنے کے لئے  مرکزی حکومت کے ذریعے  کئے گئے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ گنگا ندی کو صاف ستھراکرنا ناممکن ہے لیکن اب ان کی حکومت  ناممکن کو ممکن بنارہی ہے۔ گندے پانی  کے ٹریٹمنٹ  اور  ندی میں نالیوں کے پہنچنے  کو روکنے کے لئے  متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اترپردیش میں بننے والے  دفاعی کوریڈور سے  کانپور کے لوگوں کو  بہت  زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں شروع کئے گئے  میٹرو کے متعدد پروجیکٹوں سمیت  روڈ ویز  ، ایئرویز اور ریلویز میں  بڑے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ان  پروجیکٹوں سے اترپردیش میں تبدیلی آئے گی۔

وزیراعظم نے  ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ  2022 تک  ملک میں ہر ایک کنبے  کے پاس اپنا گھر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ  پی ایم  آواس یوجنا کے تحت  اب تک ملک بھر میں  تقریبا 1.5 کروڑ  مکانات  تعمیر کئے جاچکے ہیں۔

پلوامہ حملے اور بڈگام  حادثے میں اپنی جان گنوانے والے  کانپور کے بہادر فوجیوں کے لئے  وزیراعظم نے  احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی  حکومت دہشت گردی کے خلاف  مضبوط کارروائی کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں  اتحاد کے ماحول کو برقرار رکھنا  اہم ہے۔ انہوں نے اس بات کے لئے  اترپردیش حکومت  کی ستائش کی  کہ اُس نے  حال ہی میں  کشمیریوں پر حملہ کرنے والے لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کی۔ انہوں نے تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ  وہ  اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف  سخت کارروائی کریں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."