ہندوستان میں غریبی کوئی ذہنی حالت نہیں بلکہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے: وزیر اعظم مودی
یہ ہماری حکومت ہی ہے جس نے نادار افراد اور حاشیے پر موجود عوام کے لئے معیاری حفظانِ صحت اور سماجی تحفظ کو یقینی بنایا ہے : وزیر اعظم مودی
آیوشمان بھارت کے تحت ملک بھر کے تقریباً 50 کروڑ لوگوں کے مفت علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی،05  مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے وسترال میں پردھان منتری شرم یوگی مان-دھن (پی ایم –ایس وائی ایم) یوجنا کا آغاز کیا۔ انہوں نے منتخب استفادہ کنندگان کے درمیان پی ایم –ایس وائی ایم پنشن کارڈ تقسیم کئے۔ملک بھر کے 3لاکھ کامن سروس سینٹرز پر 2 کروڑ سے زیادہ ورکروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس افتتاحی پروگرام کو دیکھا۔

آج کے دن کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے پی ایم –ایس وائی ایم یوجنا کو ملک کے 42کروڑ غیر منظم شعبے سے وابستہ ورکروں کے نام وقف کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم  غیر منظم شعبوں کے اندراج شدہ ورکروں کے لئے ان کے بڑھاپے میں کم از کم تین ہزار روپے ماہانہ پنشن یقینی بنائے گی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی اسکیم میں غیر منظم شعبے کے کروڑوں ورکروں کا احاطہ کیاگیا ہے۔

وزیر اعظم نے تفصیل کے ساتھ پی ایم-ایس وائی ایم کے فوائدپر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نے کہا کہ استفادہ کنندگان جتنی رقم جمع کریں گے، اتنی ہی رقم مرکزی حکومت بھی دے گی۔انہوں نے ہر ماہ پندرہ ہزار روپے سے کم کمانے والے غیر منظم شعبے کے ورکروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قریبی کامن سروس سینٹر میں استفادہ کنندہ کی حیثیت سے اپنا اندراج کرائیں۔

 

وزیر اعظم نے یہ یقین دلاتے ہوئے کہ اندراج کے عمل میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، حاضرین کو بتایا کہ صرف ایک فارم بھرنے کی ضرورت ہوگی، جس پہ آدھار نمبر اور بینک کھاتے کی تفصیلات دینی ہوں گی۔کامن سروس سینٹر کے ذریعے کسی استفادہ کنندہ کا اندراج کرنے پر جو خرچ آئے گا اسے مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ یہ ڈیجیٹل انڈیا کا معجزہ ہے۔

وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر منظم    شعبے میں کام کرنے والے ورکروں کو پی ایم –ایس وائی ایم اسکیم میں اپنا اندراج کرانے کے کام میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال طبقے کے ذریعے اس طرح کے اقدامات سے غریبوں کے زبردست فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محنت کے وقار کی قدر کرنے سے ملک آگے بڑھے گا۔

وزیر اعطم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کا مقصد خاص طورپر غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ایسی اسکیموں میں آیوشمان بھارت، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، اجولا یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا اور سووچھ بھارت  مہم شامل ہیں۔انہوں نے ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے امپاورمنٹ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم-ایس وائی ایم یوجنا، آیوشمان بھارت کے تحت دستیاب کرائے گئے ہیلتھ کوریج اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت لائف اینڈ ڈس ایبلٹی کوریج اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے ساتھ مل کر غیر منظم شعبے کے ورکروں کو ان کے بڑھاپے میں جامع سوشل سیکورٹی کوریج کو یقینی بنائے گی۔

بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت بچولیوں اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”