کورونا کے سلسلے میں بھارت کا رد عمل خود اعتمادی اور خود انحصاری کا رہا ہے: وزیر اعظم
دنیا نے اِس سطح کی ٹیکہ کاری کی مہم پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے: وزیر اعظم
کورونا کے سلسلے میں بھارت کے رد عمل کو پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے: وزیر اعظم
کوروناوزیر اعظم نے کورونا کے صف اوّل کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا

نئیدہلی،16جنوری،2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پورے بھارت میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام ہے جس میں ملک کے پورےطول وعرض کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری کی شروعات کے دوران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل ملاکر 3006 مقامات کو ورچوئل طور پر آپس میں جوڑ دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز ان سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرنے سے کیا جو ٹیکوں کو ترقی دینے کے کام سے وابستہ رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عام طور پر ٹیکہ تیار کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں لیکن اتنے مختصر وقت میں بھارت میں بنے ہوئے ایک نہیں بلکہ دو ٹیکوں کی شروعات کی گئی۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ٹیکے کی دو خورداکوں کے بارے میں محتاط رہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں خوراکوں کے درمیان ایک مہینے کا وقفہ ہوگا۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ ٹیکہ لگوانے کے بعد بھی چوکس رہیں کیونکہ دوسرا ٹیکہ لگوانے کے دو ہفتے کے بعدہی انسانی جسم میں کورونا کے خلاف مدافعت تیارہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری کی بے مثال مہم کا یہ کہہ کر آغاز کیا کہ پہلے دور میں تین کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور یہ تعداد کم سے کم 100 ملکوں کی آبادی سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے دور میں یہ تعداد 30 کروڑ تک ہوگی جب بزرگ لوگوں اور کئی امراض کے شکار لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ صرف تین ملک بھارت، امریکہ اور چین ایسے ہیں جہاں کی آبادی 30 کروڑ سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے لوگوں سے کہا کہ وہ افواہوں اور سازشوں کی طرف دھیان نہ دیں کیونکہ بھارت کے ٹیکہ تیار کرنے والے سائنسدانوں، میڈیکل نظام ، بھارت پروسس اور ادارہ جاتی طریقہ کار کو پوری دنیا میں اعتماد کی نظر سے دیکھا جاتاہے اور یہ اعتماد مسلسل اچھے ریکارڈ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کورونا کے خلاف متحد اور جرأتمندانہ لڑائی کے لیے ملک کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کورونا کے تئیں بھارت کے رد عمل کو خود اعتمادی والا اور خود انحصاری والا قرار دیا۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھارتی میں اس اعتماد کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انھوں نے بڑی تفصیل کے ساتھ ڈاکٹروں ، نرسوں، نیم طبی عملے، ایمبولینس ڈرائیوروں، آشاکارکنوں، صفائی کارکنوں ، پولیس اور صف اوّل کے دوسرے کارکنوں کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی جنھوں نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔ وزیر اعظم نے بڑی گمبھیرتا سے کہا کہ ان میں سے بعض لوگ اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچے کیونکہ انھوں نے اس وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان گنواں دی۔ جناب مودی نے کہا کہ صف اوّل کے جانبازوں نے مایوسی اور خوف کے ماحول میں امید کی کرن جگائی اور آج انھیں سب سے پہلے ٹیکہ لگا کر ملک شکر گزاری کے ساتھ ان کے رول کا اعتراف کر رہا ہے۔

بحران کے شروع کے دنوں کی یاد دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے بڑی چوکسی کا اظہار کیا اور صحیح وقت پر صحیح فیصلے کیے۔ 30 جنوری 2020 کو پہلا کیس سامنے آنے کے دو ہفتے بعد بھارت نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی تھی۔آج سے ٹھیک ایک سال پہلے بھارت نے مناسب نگہداشت کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ 17 جنوری 2020 کو بھارت نے اپنی پہلی ایڈوائزری جاری کی تھی اور بھارت ان پہلے ملکوں میں شامل تھا جنھوں نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

وزیر اعظم نے جنتا کرفیو کے درمیان نظم وضبط اور تحمل برقرار رکھنے کے لیے وطن کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ اس عمل نے لوگوں کو لاک ڈاؤن کے لیے نفسیاتی طور پر تیار کردیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تالی-تھالی اور دیئے جلانے جیسی مہموں کے ذریعے ملک کے حوصلے کو بلند رکھا گیا۔

جناب مودی نے بیرونی ملکوں میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو واپس لانے کے بارے میں بھی بات کی۔ ایک ایسے وقت جب دنیاکے بہت سے ملکوں نے اپنے شہریوں کو چین میں پھنسا ہوا چھوڑ دیا تھا، بھارت نے نہ صرف اپنے شہریوں کو بلکہ دوسرے ملکوں کے شہریوں کو بھی وہاں سے نکالا۔ انھوں نے یاد دلایا کہ ایک ملک میں پوری تجربے گاہ بھیج دی گئی جہاں بھارتیوں کی جانچ کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحران کے سلسلے میں بھارت کے رد عمل کا پوری دنیا میں اعتراف کیا گیا ہے۔ یہ مرکز، ریاستوں، مقامی حکومتوں، سرکاری دفاتر اور سماجی اداروں کی طرف سے مربوط اور متحدہ رد عمل کی ایک مثال تھی جنھوں نے ایک ساتھ مل کر باصلاحیت انداز سے کام کیا۔

تقریر کے بعد وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ’’بھارت دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع کر رہا ہے۔ یہ فخر اور ہمارے سائنسدانوں نیز طبی ڈاکٹروں، نرسنگ عملے، پولیس افراد اور صفائی کا کام کرنے والے کارکنوں کی بہادری کی تقریب ہے۔

خدا کرے ہر شخص صحتمند اور بیماری سے پاک رہے‘‘۔عالمی صحت، خوشی اور آزادی کی ویدک پرارتھنا کے ساتھ—

सर्वेभवन्तुसुखिनःसर्वेसन्तुनिरामया।

सर्वेभद्राणिपश्यन्तुमाकश्चित्दुःखभाग्भवेत्।।

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”