نئی دہلی 7 فروری 2021:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام میں سونت پور ضلع کے ڈھکیا جلی میں دو اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ‘اسوم مالا’ کا آغاز کیا جو ریاستی شاہراہوں اور ضلع کی اہم سڑکوں کے لئے پروگرام ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانند سونووال، مرکزی وزیر جناب رامیشور تیلی، آسام حکومت کے وزراء اور بوڈولینڈٹیریٹوریل ریجن کے سربراہ جناب پرمود بوڑو اس موقع پر موجود تھے۔

 

|

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آسام کے لوگوں سے ان کے تئیں جس لگاؤ کا اظہار کیا ہے اس کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانند سونووال اور وزیر جناب ہیمنت بسواس، بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن کے چیف جناب پرمود بوڑو اور ریاستی حکومت کی جانب سے آسام کے لئے خدمات اور آسام کی تیز رفتار ترقی کے ان کے رول کا سراہا۔ انھوں نے حملہ آوروں کے سامنے اس خطے کی مزاحمت کی تابندہ تاریخ کو یاد کیا اور 1942 میں ترنگے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو بھی یاد کیا۔

 

|

وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد،محرومی ، کشیدگی ، امتیاز اور جدوجہد کی وراثت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پورا شمال مشرق اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آسام اس عمل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ تاریخی بوڈومعاہدے کے بعد بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل کے حالیہ انتخابات نے خطے میں ترقی اور اعتماد کا ایک نیا باب لکھا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘آج کا دن آسام کی قسمت اور اس کے مستقبل میں ایک نمایاں تبدیلی کا ثبوت ہے کیونکہ آسام کو بسوناتھ اور چرائے دیو میں دو نئے میڈیکل کالج کا تحفہ مل رہا ہے اور اسوم مالا کے ذریعہ جدید بنیادی ڈھانچے کا سنگ بنیاد ڈالا جارہا ہے’’۔ 

|

ماضی میں ریاست میں طبی بنیادی ڈھانچے کی خستہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد سے 2016 تک آسام میں صرف چھ میڈیکل کالج تھے جبکہ گزشتہ پانچ برس کے دوران چھ نئے میڈیکل کالجوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔بسوناتھ اور چرائے دیو کالج شمالی اور بالائی آسام کو فائدہ پہنچائیں گے۔ اسی طرح ریاست میں محض 725 میڈیکل سیٹیں ہیں اور ان نئے میڈیکل کالجوں میں کام شروع ہوجانے کے بعد ہرسال ایک ہزار چھ سو نئے ڈاکٹر نکلیں گے۔ اس سے ریاست کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات خاطرخواہ طور سے بہتر ہوں گی۔ وزیر اعظم نے یہ اطلاع بھی دی کہ گوہاٹی ایمز پر کام تیزی سے چل رہا ہے اور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا بیچ شروع ہوگیا ہے۔ ایمز پر کام اگلے ڈیڑھ دو برس میں مکمل ہوجائے گا۔ آسام کے مسائل کے تئیں تاریخی سرد مہری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت پوری لگن سے آسام کے لوگوں کے لئے کام کررہی ہے۔

 

|

وزیر اعظم نے آسام کے عوام کی طبی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کوششوں پر مزید روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ آسام میں تقریبا ایک اعشاریہ دو پانچ کروڑ عوام آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ آسام میں تقریباً ایک اعشاریہ پانچ صفر غریب افراد نے آیوشمان بھارت کے تحت مفت علاج کرایا۔ ریاست میں 55 لاکھ کے قریب افراد ہیلتھ اور ویل نیس سنٹروں میں ابتدائی علاج کی سہولت حاصل کی جوریاست میں قائم کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جن اوشدھی کیندر، ATATامرت یوجنا اور پرائم منسٹر ڈائلائسس پروگرام عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں۔ 

|

جناب مودی نے آسام کی ترقی میں چائے باغات مرکزی حیثیت کا ذکر کیا۔ انھوں نے مطلع کیا کہ کل دھن پرسکار میلہ اسکیم کے تحت چائے باغات کے سات اعشاریہ پانچ لاکھ کارکنوں میں کروڑوں روپے تقسیم کئے گئے ۔ حاملہ خواتین کی ایک خصوصی اسکیم کے ذریعہ مدد کی جارہی ہے۔ کارکنوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی طبی یونٹیں بھیجی جارہی ہیں۔ مفت دوائیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں چائے کے کارکنوں کی بہبود کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی چائے کی ساکھ خراب کرنے کی سازش کے بارے میں بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے دستاویزات سامنے آئے ہیں۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکوں سے سرگرم کچھ عناصر اس طرح کی منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ بھارت کی چائے کی شناخت کو زک پہنچائی جائے، آسام کی سرزمین سے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ان سازشتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اور عوام ان سازشی افراد اور ان کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کریں گے۔‘‘ہمارے چائے کارکنان یہ لڑائی جیت لیں گے۔

ہندوستانی چائے پر یہ حملے ہمارے چائے باغات کے کارکنوں کی سخت محنت کے آگے پسپا ہوں گے’’۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کا آسام کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے بھارت مالا پروجیکٹ کی طرز پر اسوم مالا کا آغاز کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ریاست میں ہزاروں کلو میٹر سڑکیں اور بہت سے پل تعمیر کئے گئے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسوم مالا پروجکٹ سے تمام گاؤں اور جدید شہروں میں چوڑی سڑکوں اور رابطوں کا ریاستی عوام کے خواب پورے ہوں گے۔ ان کا موں کو آنے والے دنوں کو ایک نئی رفتار ملے گی کیونکہ اس بجٹ میں تیز رفتار ترقی اور فروغ کے لئے بنیادی ڈھانچے پر زبردست طریقے سے زور دیا گیا ہے۔

Click here to read full text speech

  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad June 24, 2022

    🇮🇳🌱🇮🇳
  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad June 24, 2022

    🇮🇳🇮🇳
  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad June 24, 2022

    🇮🇳
  • शिवकुमार गुप्ता February 27, 2022

    जय श्री सीताराम
  • शिवकुमार गुप्ता February 27, 2022

    जय श्री राम
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Make in India goes global with Maha Kumbh

Media Coverage

Make in India goes global with Maha Kumbh
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi greets the people of Meghalaya on Statehood day
January 21, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today greeted the people of Meghalaya on its Statehood day.

He wrote in a post on X:

“On Meghalaya’s Statehood Day, I convey my best wishes to the people of the state. Meghalaya is admired for its natural beauty and the industrious nature of the people. Praying for the continuous development of the state in the times to come.”