Quoteوزیر اعظم مودی نے ’’سووَچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
Quoteاگلے سال پرواسی بھارتیہ دیوس کے دوران ہمیں کاشی کی روحانت اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے: وزیر اعظم
Quoteوزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے، ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی موجودگی کو یقینی بنانا ہمارا حق اور ذمہ داری ہے۔
Quoteیہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مرکز کے زیر نگرانی چلائے جارہے تمام پروگرام ٹارگٹ کیے گئے مستفیدین تک پہنچیں: وزیر اعظم مودی کا بی جے پی کارکنان سے خطاب

اترپردیش کے وارانسی ضلع میں بی جے پی کارکنان سے گفت و شنید کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری توجہ حفظانِ صحت پر مرکوز ہے اور اس سے غریب اور متوسط درجے کے عوام کو مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، صحتی خدمات کا سستا ہونا بھی ضروری ہے۔

ایک کارکن کے سروس ووٹر رجسٹریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ لوگ جو فوج، بحریہ، فضائیہ، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی وغیرہ میں ملازم ہیں ، ان کے لئے الیکشن کمیشن نے سروس ووٹر رجسٹریشن کا پرویژن بنایا ہے۔ اس کو ان کے کنبے کے افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بہت آسان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ،’’ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے، ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی موجودگی کو یقینی بنانا ہمارا حق اور ذمہ داری ہے‘‘۔

حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کی رسائی کو وسعت دینے میں بی جے پی کارکنان کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرکز کے زیرنگرانی چلائے جارہے تمام پروگراموں کی مستفیدین تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

21 سے 23 جنوری کے دوران وارانسی میں ’پرواسی بھارتی دیوس‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کے باشندگان سے کہا کہ ، ’’ہمیں کاشی کی روحانیت اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے ضرورت ہے۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے اور کاشی کو عالمی طور پر ایک شناخت دلانے کے لئے ہر شہری کو اپنا تعاون دینا چاہئے۔‘‘ انہوں نے ’’سووَچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی۔

  • Babla sengupta January 26, 2024

    Babla sengupta
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
What Happened After A Project Delayed By 53 Years Came Up For Review Before PM Modi? Exclusive

Media Coverage

What Happened After A Project Delayed By 53 Years Came Up For Review Before PM Modi? Exclusive
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a road accident in Pithoragarh, Uttarakhand
July 15, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives due to a road accident in Pithoragarh, Uttarakhand. He announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

The PMO India handle in post on X said:

“Saddened by the loss of lives due to a road accident in Pithoragarh, Uttarakhand. Condolences to those who have lost their loved ones in the mishap. May the injured recover soon.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”