نئی دہلی، 6 جولائی   2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سوراشٹرپٹیل   کلچرل   سماج کے    آٹھویں بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کیا۔      سوراج پٹیل کلچرل سماج کا    بین الاقوامی کنونشن   اس سال     امریکہ کے  شہر کیلی فورنیا میں ہورہا ہے۔    

 غیر مقیم  ہندستانیوں (این آرآئیز) بالخصوص سوراشٹر پٹیل کمیونٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب  نریندر مودی نے کہا کہ     غیر مقیم   ہندستانیوں نے  ہمیشہ    ہندستان  کا سر  اونچا رکھا ہے ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں نے  اس بات کو  یقینی  بنایا ہے کہ ہندستانی  پاسپورٹ  کا ہر   جگہ احترام کیا  جاتا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ     سووچھ بھارت جیسی    حکومت کی مختلف اسکیموں سے   ملک میں    سیاحت کو تقویت ملی ہے۔    انہوں نے    غیر مقیم  ہندستانی کمیونٹی سے یہ اپیل بھی کہ وہ      کم سے کم  پانچ   غیر ملکی   کنبوں کو     اس بات کے لئے آمادہ کریں کہ وہ   بھارت درشن کے لئے  ہر سال   ہندستان   کا دورہ کریں۔  اس سے   ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے   ایک نئی  راہ ہموار ہوسکتی ہے اور اس سے ہندستان کی سیاحت  کے شعبے کو بھی   فروغ حاصل ہوگا۔  انہوں نے ا س بارے میں بھی بات چیت کی کہ  کس طرح   غیر مقیم ہندستانی    مہاتما گاندھی کے خواب سووچھ بھارت کی کامیابی کے  سلسلہ میں تعاون دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان     2 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہندستان کے   مرد آہن  سردار ولبھ بھائی پٹیل     کے نام پر  اتحاد کا ایک   بڑا   اور زبردست   مجسمہ  نرمدا دریا پر تعمیر کیا جارہا  ہے اور یہ     31اکتوبر  2018 کو مکمل کرلیا جائے گا اور ایک بار مکمل ہوجانے کے بعد اتحاد کا یہ مجسمہ دنیا میں سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔  

 اس موقع  پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے  جناب نریندر مودی نے    کہا کہ ہندستان اب   دنیا میں  ایک ستارہ کی طرح چمک رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج ہندستان   سب سے   تیز  معاشی ترقی کرنے والا ملک بن  گیا ہے اور وہ  ایک شفاف حکمرانی    کے علاوہ  ایک ایماندار ملک   بن گیا ہے۔  جی ایس ٹی جیسی پہل  اور  بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی سے   لوگوں کو  اپنا کاروبار   ایمانداری سے کرنے میں مدد ملی ہے ۔ ان اقدامات     کے نتیجے میں   گزشتہ چار سالوں میں آسانی سے    کاربار کرنے    میں   ہندستان کا  42 واں مقام  ہے۔   وزیراعظم نے   غیر مقیم ہندستانی برادری سے اس بات کی بھی اپیل کی کہ وہ ایک نئے ہندستان کی تشکیل کے خواب کے   لئے کام کریں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"