مہاگٹھ بندھن کنبہ جاتی سیاست کا ایک مظاہرہ ہے: وزیراعظم نریندر مودی
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ حزب مخالف کی پارٹیوں کا جعلی اتحاد ایک انتخابی شعبدہ بازی ہے
یہ بات قابل فخر ہے کہ بھارت کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے معاملے میں ایک سال کے اندر 100 کی بجائے 77 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے: وزیراعظم مودی
کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے معاملے میں بھارت نے درجہ بندی میں جو ترقی حاصل کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک تیز اور مضبوط ترقیاتی عمل سے ہمکنار ہے: وزیراعظم
عوام بی جے پی کے ذریعے متعارف کرائی گئی ترقیات اور حزب مخالف کے سنسنی خیز ایجنڈے کے درمیان فرق کو محسوس کرتے ہیں: وزیراعظم مودی
وہ جب کبھی بھی بولتے ہیں ، اے کے -47 کی طرح الفاظ کی گولی باری کرتے ہیں: حزب مخالف کے رہنماؤں پر وزیراعظم مودی کا طنز

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بلند شہر ، کوٹا، کوربا، سیکر اور ٹیکم گڑھ لوک سبھا حلقہ ہائے انتخابات کے بی جے پی بوتھ کارکنان سے گفت شنید کی۔ یہ گفت وشنید ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت اپنے سلسلے کی چھٹویں گفت وشنید تھی۔

’مہا گٹھ بندھن ‘کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم مودی نے کاریہ کرتاؤں سے کہا کہ وہ اس کے متعلق فکرمند نہ ہوں اور بھارتی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کنبہ جاتی سیاست کا ایک مظاہرہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب مخالف جماعتوں کا یہ جعلی اتحاد ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے اور حزب مخالف کی جماعتوں کے پاس اکیسویں صدی کے بھارت کی توقعات کی کسوٹی پر پورا اترنے والا کوئی بھی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہری بی جے پی کو موجودہ اور مستقبل کی پارٹی کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ عوام کی سوجھ بوجھ میں یقین رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام بی جے پی حکومتوں کے ذریعے متعارف کرائی گئی ترقیات اور حزب مخالف کے سنسنی خیز ایجنڈے کے مابین تمیز کرنے کے اہل ہیں۔

جناب مودی نے ڈاکٹر رمن سنگھ کی قیادت میں چھتیس گڑھ حکومت کی حصولیابیوں مثلاً خوراک پیداوار ، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کی قابل ذکر کارکردگی، عالمی درجے کا سرکاری نظام تقسیم قائم کرنے اور کوالٹی کے حامل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے چھتیس گڑھ حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کااظہار کیا کہ چھتیس گڑھ سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے طے کیے گئے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔

کاریہ کرتاؤں کو پارٹی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان سے گزارش کی کہ وہ عوام الناس کو سرکاری پہل قدمیوں اور حصولیابیوں سے متعلق صحیح اطلاعات فراہم کریں، اس پس منظر میں ا نہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ اطلاعات کے معتبر وسیلے کے طور پر نریندر مودی ایپ کا استعمال کریں۔

کاریہ کرتاؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اسکیمیں مثلاً سب کے لئے صحت ، سب کے لئے رہائش گاہوں کی فراہمی، بینک اور بیمہ خدمات اور ڈیجیٹل انڈیا کا مقصد نادار ترین افراد کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتیودے کے اس رہنما اصول کو اپنا کر بی جے پی نے بھارت کے شہریوں کا اعتماد جیتا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ چار برسوں کے دوران حکومت کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے، ملک بھر میں تعمیر کیے گئے کوالٹی کے حامل بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای شعبے کو تقویت پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے لیے گئے تاریخی فیصلوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ سماجی کاموں کیلئے بھی اپنا وقت رضاکارانہ طور پر صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے ان کی شخصیت کو جلا حاصل ہوگی اور انہیں بے پناہ ذاتی آسودگی فراہم ہوگی۔ وزیراعظم نے ملک بھر کے کاریہ کرتاؤں کو دیوالی کی گرم جوشانہ مبارکباد بھی پیش کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.