مدھیہ پردیش میں کانگریس کے تین لیڈر موجود ہیں لیکن ریاست کی ترقی کا ان کے پاس کوئی خواب نہیں ہے: وزیر اعظم مودی
بی جے پی حکومت نے مدھیہ پردیش کو ’بیمارو‘ ریاست سے ’بے مثال ‘ ریاست بنا دیا ہے : وزیر اعظم مودی
’اسٹیچو آف یونٹی (مجسمہ اتحاد)‘ ہندوستا کے اتحاد کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دینے والے عظیم لیڈر سردار پٹیل کو خراج تحسین ہے : وزیر اعظم مودی
ہم نے 115 ایسپی ریشنل ڈسٹرکٹس کا پتہ لگایا ہے اور ہم مرتکز توجہ والے لائحہ عمل کے ساتھ ان علاقوں کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
آج ہر فرد کے پاس بینک کھاتہ ہے، ہر گاؤں میں بجلی موجود ہے، ہر اسکول میں بیت الخلاء موجود ہے۔۔۔ اس ریاست میں یہ سب پہلی بار ہوا ہے: وزیر اعظم مودی
پہلی بار یہ عظیم سنگ میل قائم ہوا ہے کہ جب ریاست کے پانچ لاکھ مواضعات کو کھلے میں بیت الخلاء سے پاک قرار دیا گیا ہے : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوشنگ آباد، چترا، پالی، غازی پور اور ممبئی (شمالی) نامی پانچ لوک سبھا نشستوں کے بی جے پی بوتھ کی سطح کے کاریہ کرتاؤں سے گفتگو کی۔

مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد سے بی جے پی کے کاریہ کرتا کے ذریعہ کانگریس کے نقلی دعووں اور جھوٹے پروپیگنڈے کے بارے میں سوال پوچھے جانے کے جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے ان تمام برسوں کے دوران اس ریاست کے لئے اس قدر زبردست کام کیے ہیں کہ کانگریس کے پاس ہماری سرکار پر تنقید اور نکتہ چینی کرنے کا کوئی موقع اور نکتہ ہی نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر پوری ریاست کے سبھی سماجوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے بی جے پی حکومت کے کاموں اور اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بی جے پی سرکار نے مدھیہ پردیش کو بیمارو ریاست سے بدل کر بے مثال ریاست بنا دیا ہے۔

چترا کے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ کس طرح جھارکھنڈ میں بی جے پی حکومت نے مدتوں سے التوا میں پڑے ڈھانچہ جاتی منصوبوں اور ریاست کے فلاحی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ’اسٹیچو آف لبرٹی‘ (مجسمہ اتحاد) آنجہانی سردار پٹیل کے خوابوں اور ملک کی آئندہ نسلوں کے اتحاد کے لئے ان کی خدمات تفصیلات بہم پہنچائے گا۔  وزیر اعظم نے اس موقع پر ’اسٹیچو آف لبرٹی‘ (مجسمہ اتحاد) کے تئیں اپوزیشن کے کھوکھلے پن اور بداحترامی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ کانگریس ہمارے مجاہدین آزادی کی خدمات کو کس بری طرح نظر انداز کرتی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس، آچاریہ کرپلانی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے مجاہدین آزادی کی ایک طویل فہرست بیان کی جنہیں نہ صرف کانگریس نے نظرانداز کیا بلکہ کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے ان کی بداحترامی کی۔

شمالی ممبئی کے ایک بوتھ کی سطح کے کاریہ کرتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، سرکشت ماترتو ابھیان اور حال ہی میں شروع کیے جانے والے آیوشمان بھارت جیسی مرکزی سرکار کی انقلابی اسکیمیں بیان کرتے ہوئے ان کے ان مثبت اثرات کا تذکرہ کیا جو ہندوستان کے کروڑوں عام ہندوستانیوں کی زندگی پر مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گو کہ موجودہ حکومت کی زیادہ کامیابیاں نہیں ہیں لیکن جیسے جیسے سرکار کی کامیابیوں میں اضافہ ہوتا جائے گا  ویسے ویسے ملک کے 130 کروڑ عوام کی زندگیوں میں بھی کامیابیاں آئیں گی اور ان کی آرزؤں اور عزائم کی تکمیل ہوگی۔

راجستھان کے پالی لوک سبھا حلقے کے پارٹی ورکروں سے ویڈیو کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان تمام کامیابیوں کی تفصیلات بیان کیں جو ہندوستان نے گذشتہ چار برسوں کے دوران حاصل کی ہیں، جن میں ملک کے پانچ لاکھ مواضعات کا کھلے میں رفع حاجت سے پاک(او ڈی ایف) قرار پانا، ملک کے ہر گاؤں میں بجلی کی فراہمی، بیرونی خلا میں ایک ہی بار میں 104 سیٹلائٹ بھیجنا اور متعدد دیگر ایسے اقدامات شامل ہیں جو ہندوستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں کیے گئے۔

نمو ایپ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی یہ گفتگو اترپردیش کے غازی پور کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے بات چیت کے ساتھ تمام ہوئی جس کے دوران ان کاریہ کرتاؤں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں رہنمائی طلب کی۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی ان تمام کوششوں میں یہ کامیابی اپنی سخت محنت اور سچی لگن اور نیک نیتی سے کام کرنے والے کاریہ کرتاؤں اور اس کی مضبوط تنظیم کی مدد سے حاصل کی ہیں۔

آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جہاں 1984 میں لوک سبھا میں بی جے پی کی کل دو ہی نشستیں تھیں، وہیں 2014 میں لوک سبھا میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی تعداد 282 ہوگئی۔ اور یہ سب ملک بھر میں بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں کی سچی لگن اور سخت محنت کے نتیجے میں ہی ممکن ہو سکا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی یہ گفتگو سبھی کو وجے دشمی کے تیوہار کی مبارکباد کے ساتھ تمام کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.