Quoteچند لوگ ہمیں سابقہ حکومتوں کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے نشانۂ تنقید بناتے ہیں۔ تاہم میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ان کاموں کو مکمل کیوں نہیں کیا: وزیر اعظم مودی
Quote’ایک مضبوط سرکار‘ (ایک مضبوط اور فیصلہ لینے کی صلاحیت والی حکومت) ملک کے لئے ایک نیک شگون ہوتی ہے۔ ایک ’مجبور سرکار‘ (بے یارو مددگار اور نااہل حکومت) صرف اتحاد اور منتخب رہنماؤں کا خیال کرتی ہے: وزیر اعظم مودی
Quoteکانگریس تفرقہ ڈالتی ہے ، بی جے پی متحد کرتی ہے : حزب اختلاف پر وزیر اعظم مودی کا شدید حملہ
Quoteہم ایک ایسی پارٹی ہے’جو سب کا ساتھ سب کا وِکاس‘ کے اصول میں یقین رکھتی ہے، تاہم کانگریس معاشرے کو منقسم کرنے اور نفرت پھیلانے میں یقین رکھتی ہے: وزیر اعظم مودی
Quoteاب تک خیالی ’مہا گٹھ بندھن‘ سیاسی اقتدار کے لئے ملک کے مفادات کا سودا کر رہا ہے: وزیر اعظم مودی
Quoteبی جے پی ایک کیڈر سے منظم پارٹی ہے جس کی شناخت ایک واحد کنبے یا قبیلے تک محدود نہیں ہے۔۔۔۔ یہی چیز بی جے پی کو ’ایک مختلف نوعیت کی پارٹی‘ بناتی ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رائے پور ۔ میسور، دموہ، کرولی۔ دھولپور اور آگرہ کے بی جے پی بوتھ کاریہ کرتاؤں کے ساتھ گفت و شنید کی۔

وزیر اعظم مودی نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات شروع کی کہ، ’’مجھے مبارک نوراتری کے پہلے دن ملک بھر کے بوتھ کارکنان سے گفت و شنید کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے۔ آج کی ہماری گفت و شنید ایسی ہونی چاہئے جو ہر ایک کارکن کو ازحد جوش اور افزوں لگن کے ساتھ پورے ملک کے لئے کام کرنے کی ترغیب فراہم کرے‘‘

بی جے پی بوتھ کارکنان سے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے گفت و شنید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’چند لوگ ہمیں سابقہ حکومتوں کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے ہدف تنقید بناتے ہیں، تاہم میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے خود ان کاموں کو مکمل کیوں نہیں کیا؟ یہ ہماری حکومت ہے جو عرصہ سے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کو مکمل کر رہی ہے۔‘‘

دموہ میں حزب اختلاف کی تفرقہ پر مبنی سیاست کے متعلق ایک بی جے پی کاریہ کرتا کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نفرت نہیں پھیلاتے اور نہ معاشرے کو منقسم کرتے ہیں۔ ہمارا اصول ہے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘، تاہم وہ (کانگریس) معاشرے کو منقسم کرکے اور نفرت پھیلاکر انہیں خوش کرنا چاہتی ہے۔‘‘

معمر شہریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق حکومت کی پہل قدمیوں کے بارے میں آگرہ سے پوچھے گئے ایک دوسرے سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے معمر شہریوں کی زندگیوں کو آسان اور ہر طرح کی بندشوں سے مبرا مثلاً ’زندگی کی سند‘ متعارف کرائے جانے کے ذریعہ سہل بنانے کے لئے کیے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ کس طریقے سے جن اوشدھی یوجنا جیسی اسکیمیں اپنا کام کر رہی ہیں اور معمر شہریوں کے لئے سماجی اور اقتصادی سلامتی کو بہم پہنچانے کے لئے ٹیکس فوائد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انتخابات کے دوران حزب اختلاف کی پارٹیوں کے ذریعہ اپنائی جانے والی تفرقہ پھیلانے والی چالوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے اور ان کے اب تک کے خیالی ’مہاگٹھ بندھن‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے حزب اختلاف کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں سیاسی اقتدار کے لئے ملک کے مفادات سے سمجھوتہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مثال پیش کی جس میں مخالفین، کانگریس اور جے ڈی (ایس) نے ریاست میں سیاسی اقتدار پر قابض ہونے کے لئے اتحاد کی تشکیل کی ہے۔

رائے پور کے ایک کاریہ کرتا سے گفت و شنید کے دوران وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ کس طرح نوراتری کے مبارک دنوں میں انہیں اچھے کاموں کو انجام دینے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے اور کس طریقے سے بھارت کے 130 کروڑ عوام کی حمایت انہیں زبردست قوت فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھارت کے سابقہ قائدین اور مجاہدین آزادی مثلاً ناناجی دیش مکھ، جے پرکاش نرائن اور راج ماتا وجے راجے سندھیا کی ملک کے تئیں بے لوث وابستگی کا ذکر کیا۔

میسور میں اپنی گفت و شنید ختم کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ کیا چیز بی جے پی کو ’ایک مختلف نوعیت کی پارٹی‘ کا درجہ عطا کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بی جے پی ایک کیڈر سے منظم پارٹی ہے جس کی شناخت کسی ایک واحد کنبے یا قبیلے تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی وہ سب سے بڑی پارٹی ہے جو اپنے لاکھوں کارکنان کی جاں فشانی اور اس کے بے لوث قائدین کی قوت سے چلتی ہے جنہوں نے پارٹی کی تنظیم کو مستحکم بنانے میں جہاں آج یہ ہے اپنی زندگیاں صرف کر دیں۔

  • Reena chaurasia August 26, 2024

    बीजेपी
  • Babla sengupta January 26, 2024

    Babla sengupta
  • Laxman singh Rana August 06, 2022

    नमो नमो 🇮🇳🙏
  • Laxman singh Rana August 06, 2022

    नमो नमो 🇮🇳🌹
  • Laxman singh Rana August 06, 2022

    नमो नमो 🇮🇳
  • R N Singh BJP June 13, 2022

    jai hind
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Independence Day and Kashmir

Media Coverage

Independence Day and Kashmir
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM hails India’s 100 GW Solar PV manufacturing milestone & push for clean energy
August 13, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed the milestone towards self-reliance in achieving 100 GW Solar PV Module Manufacturing Capacity and efforts towards popularising clean energy.

Responding to a post by Union Minister Shri Pralhad Joshi on X, the Prime Minister said:

“This is yet another milestone towards self-reliance! It depicts the success of India's manufacturing capabilities and our efforts towards popularising clean energy.”