وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

|

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے ایوارڈ خاص ہیں، کیونکہ ایوارڈ یافتگان نے انھیں کورونا کے مشکل دور میں حاصل کیا ہے۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے سوچھتا آندولن جیسے اہم برتاؤ میں تبدیلی لانے والی مہمات میں بچوں کے رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب کورونا کے وقت بچے ہاتھ دھونے جیسی مہم میں شامل ہوئے تب اس مہم نے لوگوں کی سوچ کو متاثر کیا اور مہم کامیاب ہوئی۔ وزیر اعظم نے مختلف شعبوں کے تنوع کو بھی اجاگر کیا، جن میں اس سال ایوارڈ دیے گئے ہیں۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ایک چھوٹے سے خیال کے لئے ضروری کام کئے جاتے ہیں تو نتائج متاثر کن ہوتے ہیں۔ انھوں نے بچوں کو کام کرنے پر یقین کرنے کے لئے کہا، کیونکہ خیالات اور عمل کے اس باہمی تعلق سے لوگوں کو اہم چیزوں کے لئے تحریک ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے بچوں کو صلاح دی کہ وہ ان فتوحات تک محدود نہ رہیں اور اپنی زندگی میں بہتر نتائج کے لئے کوشش کرتے رہیں۔

|

وزیر اعظم نے بچوں سے اپنے من میں تین چیزیں، تین عزائم رکھنے کو کہا۔ سب سے پہلے تسلسل کا عزم۔ کام کرنے کی رفتار میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ دوسرا ملک کے لئے عزم۔ اگر ہم ملک کے لئے کام کرتے ہیں اور ہر کام کو ملک کے حوالے سے دیکھتے ہیں تو وہ کام بذات خود زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ ملک کے کیا کرسکتے ہیں، کیونکہ ہم آزادی سے 75ویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔ تیسرا انکساری کا عزم۔ وزیر اعظم نے نتیجے کے طور پر کہا کہ ہر ایک کامیابی کے ساتھ ہمیں زیادہ منکسر المزاج ہونا چاہئے، کیونکہ ہماری منکسر المزاجی دوسروں کو ہماری کامیابی پر خوش ہونے کے لئے باعث تحریک بنے۔

|

بھارت سرکار اختراعات، تعلیمی فتوحات، کھیل کود، فن و ثقافت، سماجی خدمات اور بہادری کے شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیتوں اور شاندار فتوحات حاصل کرنے والے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کے تحت بال شکتی پرسکار دیتی ہے۔ اس سال بال شکتی پرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر کے 32 عرضی گذاروں کو پی ایم آر بی پی – 2021 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Babla sengupta December 30, 2023

    Babla sengupta
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Independence Day and Kashmir

Media Coverage

Independence Day and Kashmir
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM hails India’s 100 GW Solar PV manufacturing milestone & push for clean energy
August 13, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed the milestone towards self-reliance in achieving 100 GW Solar PV Module Manufacturing Capacity and efforts towards popularising clean energy.

Responding to a post by Union Minister Shri Pralhad Joshi on X, the Prime Minister said:

“This is yet another milestone towards self-reliance! It depicts the success of India's manufacturing capabilities and our efforts towards popularising clean energy.”