Government is making every effort to ensure good connectivity to Prayagraj: PM Modi
Kumbh unites us and gives a glimpse of Ek Bharat, Shreshtha Bharat: PM Modi
The actions of the Congress party are proving that it considers itself above country, democracy, judiciary and public: PM Modi

نئی دہلی،16/دسمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پریاگ راج میں ایک نئے ایئرپورٹ کمپلیکس اور کنبھ میلے کے لیے ایک انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے گنگا پوجن بھی کیا اور سوچھ کنبھ نمائش دیکھی۔ انھوں نے پریاگ راج میں اکشے وٹ کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے پریاگ راج میں انڈاوا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اعلان کیا کہ اس بار ارتھ کنبھ کے زائرین اکشے وٹ بھی دیکھ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پریاگ راج تک اچھی کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج جو پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے گئے ہیں ان سے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی دونوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نےکہا کہ نیا ایئرپورٹ ٹرمینل کا کام ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ارتھ کنبھ میں آنے والے بھگتوں کے لیے اس کو ایک بے مثال تجربہ بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ایک کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے شاندار ماضی اور روشن مستقبل کو دکھانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت صاف ستھری گنگا کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور گھاٹوں کو خوبصورت بنانے کا کام لمبے عرصے تک چلے گا۔

 وزیر اعظم نے کنبھ کو ہندوستان اور ہندوستانیت کی ایک علامت بتایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمیں متحد کرتا ہے اور ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کنبھ میلے کا انعقاد صرف اعتقاد کا معاملہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ وقار کا معاملہ بھی ہے اور کنبھ میں آنے والے ہر ایک شخص کا اچھی طرح دھیان رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ارتھ کنبھ یہ ظاہر کرے گا کہ ‘‘نیو انڈیا’’ میں کس طرح وراثت اور جدیدیت کا احاطہ کیا جائے گا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ملک کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ کچھ طاقتیں عدلیہ پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ عناصر اپنے آپ کو تمام اداروں سے اوپر سمجھتے ہیں۔

 

 

 

 

 





 

The Prime Minister said that every effort is being made to ensure a unique experience for devotees coming for the Ardh-Kumbh. He said the effort is to showcase India's glorious past, and vibrant future.

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report

Media Coverage

Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays tributes to the Former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 27, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has paid tributes to the former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh Ji at his residence, today. "India will forever remember his contribution to our nation", Prime Minister Shri Modi remarked.

The Prime Minister posted on X:

"Paid tributes to Dr. Manmohan Singh Ji at his residence. India will forever remember his contribution to our nation."