نئی دہلی۔ 27 فروری      وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہندوستانی کھلونا میلہ 2021 کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے ( ایم ایس ایم ای ) کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور مرکزی وزیر ٹیکسٹائل محترمہ سمرتی ایرانی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ کھلونا میلہ 27 فروری سے 2 مارچ 2021 ءتک منعقد ہوگا۔ میلے میں ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے  ہیں۔

وزیر اعظم نے کرناٹک کے چناپٹن ، اترپردیش کے وارانسی ، اور راجستھان کے جے پور میں کھلونے بنانے والوں سے بات چیت کی۔ اس کھلونا میلے کے ذریعہ ، حکومت اور صنعت  اس بارے میں ایک ساتھ مل کر بات کریں گے کہ کس طرح ہندوستان کو اس شعبہ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دے کر کھلونوں کی تیاری اور اس کی خریداری کا اگلا عالمی مرکز بنایا جاسکتا ہے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان میں کھلوناکی  صنعت کی مخفی صلاحیتوں کو سامنے لانے اور خود انحصار ہندوستان کے لیے ایک مہم کے بڑے حصے کے طور پر اس کی ایک شناخت بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا کھلونا میلہ صرف ایک کاروبار یا معاشی موقع نہیں ہے۔ یہ پروگرام ملک کے کھیلوں اور خوشی اسلوبی کی قدیم ثقافت کو مضبوط کرنے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلونا میلہ ایسا ہی ایک پلیٹ فارم ہے جہاں کھلونا ڈیزائن ، جدت طرازی ، ٹکنالوجی ، مارکیٹنگ اور پیکیجنگ پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے اور اپنے تجربات بھی  شیئر کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے وادی سندھ کی تہذیب ، موہن جو دڑو اور ہڑپہ کے عہد کے کھلونوں پر تحقیق کی ہے۔

 

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ قدیم دور میں ، جب دنیا سے مسافر ہندوستان آتے تھے ، وہ ہندوستان میں کھیل سیکھتے تھے اور اسے اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شطرنج ، جو آج کی دنیا میں بہت مشہور ہے ، اس سے قبل ہندوستان میں 'چتورنگ یا چادورنگ' کے نام سے کھیلا جاتا تھا۔ اس کے بعد جدید لوڈو کو 'پچیسی ' کے نام سے کھیلا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرم گرنتھوں میں ، یہ بیان کیا گیا ہے کہ بلرام کے پاس بہت کھلونے تھے۔ گوکل میں ، گوپال کرشن اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر غبارے سے کھیلا کرتے تھے۔ ہمارے قدیم مندروں میں بھی  کھیل ، کھلونے اور دستکاری بھی کندہ کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہاں بنائے گئے کھلونوں نے بچوں کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کرنا ہندوستانی طرز زندگی کا ایک حصہ رہا ہے ، وہ ہمارے کھلونوں میں بھی نظر آتا ہے۔ زیادہ تر ہندوستانی کھلونے قدرتی اور ماحول دوست اشیاء سے بنے ہیں ، ان میں استعمال ہونے والے رنگ بھی قدرتی اور محفوظ ہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلونے ہمارے دل ، ہماری تاریخ اور ثقافت سے بھی جڑتے ہیں اور معاشرتی ذہنی نشوونما اور ہندوستانی نقطہ نظر کی تعمیر میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے کھلونا سازوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے کھلونے بنائیں جو ماحولیات اور نفسیات دونوں کے لئے بہتر ہوں! انہوں نے ان سے کہا کہ کھلونوں میں پلاسٹک کم استعمال کریں اور  ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن کی  ری سائیکلنگ کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ، ہر شعبے میں ہندوستانی نقطہ نظر اور ہندوستانی نظریات پر بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستانی کھیلوں اور کھلونوں کی ایک خصوصیت ہے کہ ان میں علم ، سائنس ، تفریح ​​اور نفسیات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے لٹو کے ساتھ کھیلنا سیکھتے ہیں ، تو انہیں لٹو کے  کھیل میں کشش ثقل اور توازن کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ اسی طرح  غلیل سے کھیلنے والا بچہ نادانستہ طور پر ممکنہ اور حر کی توانائی کے بارے میں بنیادی باتیں سیکھنا شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہیلی والے کھلونے اسٹریٹجک سوچ اور مسئلہ حل کرنے کو فروغ دیتے ہیں۔ اسی طرح ، نوزائیدہ بچہ  بھی  اپنے ہاتھوں کو گھما کراور موڑ کر سرکلر حرکت تجربہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تخلیقی طور پر بنائے گئے  کھلونے بچوں کے حواس کو فروغ دیتے ہیں اور ان کے تصورات کو  پرواز عطا کرتے ہیں۔ ان کے تخیلات کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہیں بس ایک چھوٹے سے کھلونے کی ضرورت ہے جو ان کے تجسس کو پورا کرے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرے۔ انہوں نے سبھی  والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں کیونکہ کھلونے  بچوں کی سیکھنے کے عمل میں اہم کردار ادا  کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو کھلونوں کی سائنس اور بچوں کی نشوونما میں ان کے کردار کو سمجھنا چاہئے۔  انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اسے اسکولوں میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں ، حکومت نے موثر اقدامات کیے ہیں اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں بڑے پیمانے پر کھیلوں  پر مبنی اور سرگرمی پر مبنی تعلیم شامل  کی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا نظام تعلیم ہے جس میں بچوں میں منطقی اور تخلیقی سوچ کی نشوونما پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلونوں کے میدان میں ، ہندوستان کی اپنی روایت اور ٹکنالوجی رہی  ہے ، بھارت کے پاس تصورات اور قابلیت بھی  ہے۔ ہم دنیا کودوبارہ  ماحول دوست کھلونے کی طرف واپس لے جاسکتے ہیں۔ ہمارے سافٹ ویئر انجینئرز کمپیوٹر گیمز کے ذریعہ ہندوستان کی کہانیوں کو دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود ، آج کھلونوں کی عالمی منڈی میں 100 بلین  ڈالر کے عالمی کھلونا بازار میں آج ہندوستان کی شراکت بہت کم ہے۔ ملک میں 85 فیصد کھلونے بیرون  ممالک سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے اب کھلونا کی صنعت کو 24 بڑے شعبوں میں درجہ بندی کی ہے۔ قومی کھلونا ایکشن پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 15 وزارتوں اور محکموں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان صنعتوں کو مسابقتی بنایا جاسکے اور ملک کے کھلونوں میں خود انحصار بنایا جا سکے نیز ہندوستان کے کھلونے دنیا میں بھیجے جا سکیں۔ اس مہم کے ذریعہ  ریاستی حکومتوں کو کھلونا کلسٹر تیار کرنے میں برابر کا شریک بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی کھلونا سیاحت کے امکانات کو مستحکم کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہندوستانی کھیلوں پر مبنی کھلونوں کو فروغ دینے کے لئے ٹوائے تھون -2021 کا  بھی اہتمام بھی کیا گیا اور 7000 سے زیادہ آئیڈیا پر دماغی غور و خوض کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آج میڈ اِن انڈیا کی مانگ ہے تو ہندوستان میں ہاتھوں سے بنی اشیاء کی بھی مانگ بھی یکساں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج لوگ نہ صرف کھلونےکو  بطور مصنوعات خریدتے ہیں بلکہ اس کھلونے سے وابستہ تجربے سے بھی جڑنا چاہتے ہیں۔ لہذا ہمیں ہندوستان میں ہینڈ میڈ کو بھی فروغ دینا  ہوگا۔  

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi