نئی دہلی،7؍ستمبر؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، آج نئی دلی میں ، عالمی موبلیٹی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان، معیشت، بنیادی ڈھانچے، نوجوانوں اور دیگر متعدد میدانوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو چلانے کے لئے موبلیٹی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ معاشی نمو اور روزگار کے مواقع فراہم کرانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر 7سیز کی بنیاد پر مستقبل میں موبلیٹی کے تصورات کے لئے ایک خاکہ بھی پیش کیا۔ 7 سیز کا مطلب ہے:کومن(عام)، کنیکٹیڈ (منسلک)، کنوینینٹ(آسان؍سہل)، کنجیشن-فری (کثافت سے پاک)، چارجڈ(توانائی سے بھرپور)، کلین(صاف)اور کٹنگ ایج۔
درج ذیل وزیراعظم کے خطاب کا مکمل متن ہے
عزت مآب!
دنیا بھر سےآئے ہوئے امتیازی وفود،
خواتین و حضرات۔
میں، عالمی موبلیٹی سربراہ کانفرنس میں آپ سب کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
موو–سربراہ کانفرنس کے اس نام نے ہندوستان کی روح پر قبضہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت موو(تحریک) پر گامزن ہے۔ ہم دنیا کی سب سے تیز رفتار بڑی معیشتوں میں سے ایک ہیں۔
ہمارے شہر اور قصبے متحرک ہیں۔ ہم ایک اسمارٹ شہروں کی تعمیر کر رہے ہیں۔
ہمارا بنیادی ڈھانچہ تحریک پذیر ہے۔ ہم سڑکیں، ہوائی اڈے، ریلوے لائنوں اور بندرگاہوں کو فوری رفتار سے تعمیر کر رہے ہیں۔۔
ہمارا سازوسامان اور اشیاء تحریک پذیر ہیں۔ اشیاء اور خدمات ٹیکس نے سپلائی چین اور ویئر ہاؤس نیٹ ورک کو معقول بنانے میں مدد کی ہے۔
ہماری اصلاحات متحرک ہیں۔ ہم نے ہندوستان کو تجارت کرنے کے لئے ایک آسان مقام بنا دیا ہے۔ ہماری زندگیاں متحرک ہیں۔ کنبوں کو مکان، بیت الخلاء، دھوئیں سے پاک ایل پی جی سلینڈرس، بینک اکاؤنٹس اور قرضے حاصل ہو رہے ہیں۔
ہمارے نوجوان متحرک ہیں۔ ہم دنیا کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ابھارا ہے۔ ہندوستان نئی توانائی، جلد بازی اور مقاصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
دوستو!
ہم سب جانتے ہیں کہ حرکت پذیری (موبلیٹی) انسانیت کی ترقی کی چابی ہے۔ دنیا اب ایک نئی حرکت پذیر انقلاب کے وسط میں ہے۔
موبلیٹی، معیشت تحریک کی اہم کنجی ہے۔ بہتر حرکت پذیری سفر اور نقل و حمل کے بوجھ کو کم کرتی ہے اور معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔ یہ از خود ایک بڑی آجر ہے اور آنے والی پیڑھی؍نسل کےلئے نوکری کے نئے مواقع پیدا کرا سکتی ہے۔
حرکت پذیری، ‘‘زندگی کوآسان’’ بنانے میں ایک اہم عنصر ہے ۔ اس نے درحقیقت ہر انسان کے دماغ پر قبضہ کر لیا ہے اور یہ ہر جگہ ہے۔ اسکول یا کام پر پہنچنے میں وقت لگ رہا ہے، ٹریفک میں پھنس کر جھنجھلاہٹ ہو رہی ہے۔ کنبے کو یا سامان کو لے جانے میں پیسہ صرف ہو رہا ہے، سرکاری ٹرانسپورٹ تک رسائی میں دقت ہو رہی ہے۔ ہوا کے معیار سے بچوں کو سانس لینے میں دقت ہے، ہمارے سفر میں تحفظ کے پیش نظر یہ ہے ہماری اہم اموزوں ہیں۔
تحریک پذیر ی ہمارے سیارے کے تحفظ کے نظر سے بھی بہت اہم ہے۔ سڑک نقل و حمل سے عالمی پیمانے پر کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کا ایک بٹہ پانچ حصہ خارج ہوتا ہے۔ اس سےشہروں کے چوک ہونے اور عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔
آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم قدرت کے ساتھ تال میل کے ساتھ ایک موبلیٹی ایکو نظام قائم کریں۔
حرکت پذیری، تبدیلیٔ ہوا کے خلاف ہماری لڑائی میں سب سے آگے ہے۔ بہتر حرکت پذیری، بہتر نوکریاں، بہتر اور اسمارٹ انفراسٹرکچر اور زندگی کے معیار فراہم کر سکتی ہے۔ یہ لاگت کو گھٹانے، معاشی سرگرمیوں کی توسیع اور سیارے کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
حرکت پذیری اور خصوصی طور پر موبلیٹی کا ڈیجیٹائزیشن، انتشار انگیز ہے۔ اس میں اختراع کے لئے بہت زیادہ گنجائش ہے اور یہ اپنے لئے مقام بنا رہی ہے۔
لوگوں نے ٹیکسوں کو اپنے موبائل کے ذریعہ بلانا شروع کر دیا ہے۔ شہروں میں مشترکہ سائکلیں موجود ہیں، بسیں سبز توانائی پر رواں دواں ہیں اور الیکٹرک کاریں بنائی جا چکی ہیں۔ بھارت میں ہم حرکت پذیر (موبلیٹی) پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے شاہراہوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہمیں دیہی سڑک تعمیر پروگرام کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔ ہم گاڑیوں کے لئے لاگت کے ایندھن اور صاف ایندھن کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ہم نے دشوارگزار اور مشکل رسائی والے علاقوں (انڈر-سروڈ) میں کم لاگت فضائی کنکٹیویٹی کو فروغ دیا ہے۔ ہم نے سیکڑوں نئے فضائی راستوں کی شروع پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم ریل اور سڑک جیسے روایتی آمدورفت کے وسائل کے ساتھ ساتھ آبی راستوں کی تعمیر پر کام کر رہے ہیں۔ ہم گھروں، اسکولوں اور دفتروں کے لئے ایفی شیئنٹ مقامات کی فراہمی کے ذریعہ اپنے شہروں میں طویل مسافت کو کم کر رہے ہیں۔
ہم نے انٹیلی جینٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم جیسی ڈیٹا پر مبنی نئی شروعات بھی کی ہیں۔
تاہم، ہمیں پیدل چلنے ، سائکلنگ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور اس کے لئے عوام کی سلامتی اور ترجیحات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔
دوستو!
تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے آمدورفت کے نظام میں، ہندوستان کے پاس کچھ موروثی طاقتیں اور مجموعی فوائد ہیں۔ ہمارا آغاز بہت صاف و تازہ ہے۔ ہمارے پاس ریسورس، بلائنڈ موبلیٹی ورثہ ہے۔ ہمارے پاس دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں فی کس (ہر آدمی کے پاس) گاڑیاں کم ہیں۔ اس لئے، دیگر معیشتوں کی طرح زیادہ بیگیج نہیں ڈھوتے ہیں کہ جنہیں پرائیویٹ کار کے مالک کی پیٹھ پر لادا جاتا تھا۔ اس کی وجہ سے ہمیں تمام نئے، بے جوڑ، ایکو-نظام بنانے کے موقعوں کی ونڈو حاصل ہوئی ہے۔
ٹیکنالوجی کے محاذ پر ، ہماری صلاحیتوں اور طاقتوں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی، بڑے اعداد وشمار (ڈیٹا)، ڈیجیٹل پیمنٹس اور انٹرنیٹ کے اشتراک پر مبنی معیشت ہے۔ ان عناصر میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی مستقبل آمدورفت کے ڈرائیور بنتے جارہے ہیں۔
ہمارے منفرد شناختی پروگرام، آدھار اور اس کے ایکو نظام نے مجموعی عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے پر اثرات مرتب کئے ہیں۔ اس کے ذریعہ ہمارے 850 ملین شہری ڈیجیٹلی با اختیار ہوئے ہیں۔ ہندوستان اس کا مظاہرہ کر سکتا ہے کہ کیسے اس طرح کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ایک ساتھ نئے موبلیٹی بزنس ماڈلوں میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
ہماری قابل تجدید توانائی مہم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ برقی حرکت پذیری یعنی موبلیٹی کے ماحولیاتی فوائد کو مکمل طور پر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ 2022 تک 175 گیگاواٹ قابل تجدید توا نائی پیدا کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے۔
ہمارا مقام دنیا میں شمسی توانائی پیدا کرنے میں پہلے ہی پانچویں نمبر پر ہے۔ ہم قابل تجدید توانائی پیدا کرنے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ذریعہ عالمی سطح پر ہم چمپئن بھی ہیں۔
ہم مینوفیکچرنگ شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور خصوصی طور پر آٹو موٹیو شعبے میں ہم تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس بہت بڑی ڈیجیٹلی تعلیم یافتہ نوجوان آبادی ہے۔ اس سے مستقبل میں لاکھوں تعلیم یافتہ ذہنوں، ہنر مند ہاتھوں اور پُرامید خوابوں کو طاقت ملے گی۔اس لئے مجھے اعتماد ہے کہ دنیا میں ہندوستان نے اپنا بہترین مقام بنا لیا ہے اور موبلیٹی ایکونومی میں اولین مقام پر ہوگا۔
ہندوستان میں موبلیٹی کے مستقبل کےلئے 7 سیزپر مبنی ہے، جن کا مطلب ہے، کومن، کنکٹیڈ، کنوینینٹ ، کنجسشن فِری، چارجڈ، کلین اور کٹنگ ایج۔
1-کومن(عام):عوامی ٹرانسپورٹ، ہمارے موبلیٹی پہل کی بنیاد ہونا چاہئے۔ موجودہ پیراڈائم کو ، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعہ چلائے جانے والے نئے تجارتی ماڈل نو تشکیل دیں گے۔ بڑا ڈیٹا فیصلے لینے میں مدد کرتا ہے اور ہمارے پیٹرن اور ضروریات کی بہتر سمجھ بناتا ہے۔ ہماری توجہ، کاروں سے آگے دیگر موٹرگاڑیوں، جیسے اسکوٹروں اور رکشوں پر ہونی چاہئے۔ آبادی کا بڑا حصہ آمدورفت کے لئے ان پر انحصار کرتا ہے۔
2-کنیکٹیڈ (منسلک):
موبلیٹی جغرافیائی اور آمدورفت کے وسائل کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے۔ موبلیٹی کے فلکرم کے طور پر انٹرنیٹ کی اہلیت والی شیئرنگ ایکونومی ابھر رہی ہے۔ اس لئے ہمیں گاڑی پول اور دیگر اختراعی تکنیکی حلوں کے ذریعہ بہتر پرائیویٹ وہیکل یوٹیلائزیشن کو ممکن بنانا ہے۔
3-کنوینینٹ (آسان):
اس کا مطلب ہے معاشرے کے تمام طبقات کے لئے محفوظ، قابل استطاعت یعنی سستی اور قابل رسائی موبلیٹی کو ممکن بنائیں۔ اس میں بزرگ، خواتین اور خصوصی طور پر چیلنجڈ لوگ شامل ہیں۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ لوگ پرائیویٹ یا نجی ٹرانسپورٹ پر سرکاری ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔
4-کنجیسشن-فری(کثافت سے پاک):کثافت سے پاک موبلیٹی کا مطلب ہے کہ کثافت کی معاشی اور ماحولیاتی قیمت کے مدنظر اس پر کنٹرول کیا جائے۔ اس لئے، نیٹ ورک کے تنگ راستوں کو ختم کرنے پر زور دیا جائے۔ اس کے نتیجے میں ٹریفک جام کم لگیں گے اور لوگوں کو سفر کرنے میں کم تناؤ ہوگا۔
5-چارجڈ موبلیٹی:یہ موبلیٹی آگے کا راستہ ہے۔ ہم الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کو بیٹریوں کی اسمارٹ چارجنگ سے تمام ویلیو چین میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے تجارتی لیڈر اور مینوفیکچررس اب اپنی توجہ بیٹری ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر کر رہے ہیں۔
بھارتی خلائی تحقیق ادارہ اپنا ایک بہترین بیٹری نظام خلاء میں سیارچوں کوحرکت میں لانے کے لئے کرتا ہے۔ دیگر ادارے اِسرو کے ساتھ برقی کاریں بنانے کےلئے مؤثر اور کم لاگت والا بیٹری نظام بنانے کے لئے شراکت کر سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت برقی گاڑیوں کے معاملے میں ایک سرفہرست ملک بن جائے۔ ہم جلد ہی بجلی اور دیگر متبادل ایندھنوں سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے سلسلے میں ایک مستحکم پالیسی نظام قائم کریں گے۔ پالیسیاں اس انداز سے وضع کی جائیں گی کہ وہ سب کے لئے مفید ہوں ، سب کا احاطہ کریں اور موٹر گاڑی کے شعبے میں وسیع مواقع بھی فراہم کریں۔
6-صاف ستھری توانائی سے صاف موبلیٹی کی فراہم:موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدو جہد میں صاف ستھری توانائی کے ذریعے صاف ستھری موبلیٹی یعنی آمدورفت کے آلودگی سے پاک نظام کی فراہمی ہمارا سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک کثافت سے مبرا مہم چلائی جائے، جس کے نتیجے میں ہوا صاف ستھری ہو جائے اور ہمارے عوام کے لئے بہتر معیار حیات فراہم ہو سکے۔ ہمیں کلین کلومیٹر کے نظریئے کو بڑھاوا دینا چاہئے اور یہ حصولیابی حیاتیاتی ایندھن، بجلی یا شمسی توانائی کو بروئے کار لانے کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔ بطور خاص بجلی سے چلنے والی گاڑیاں قابل احیاء توانائی میں ہماری سرمایہ کاری میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس کے لئےجوکچھ بھی ضرورت ہو گی ہم کریں گے، کیونکہ اگلی پیڑھیوں کے لئے یہ ہماری عہد بندگی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے ورثے سے بھی ہمارا یہی عہد ہے۔
7-جدید ترین ٹیکنالوجی:موبلیٹی بھی انٹرنیٹ کی طرح اپنے اوئل دور میں ہے۔ یہ ابھی آغاز ہے۔ یہ اختراعات کا اگلا بڑا شعبہ ہے۔ موو ہیک اور پِچ ٹو موو جیسی تقریبات ، جن کا اہتمام گزشتہ ہفتے کے دوران اس امر کی وضاحت کے لئے کیا گیا کہ کس طرح سے اذہان خلاقانہ حل پیش کر رہے ہیں۔
صنعت کاروں کو موبلیٹی کو ایک بے پناہ مواقع کے حامل شعبے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے، کیونکہ یہاں اختراعات اور نمو کی بڑی گنجائشیں ہیں۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے، جہاں اختراعات عوامی بہبود کے لئے مسائل کا حل نکال سکتی ہیں۔
دوستو،
مجھے پورا یقین ہے کہ موبلیٹی انقلاب ہمارے لئے ترقی اور نمو کا ایک ذریعہ ہے۔ جب بھارت موبلیٹی کے سلسلے میں تغیر کے عمل سے گزرتا ہے، تو اس سے بنی نوع انسان کے پانچویں حصے کو فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ کامیابی کے اندازے کا بھی ایک ذریعہ بن جاتا ہے اور دیگر لوگوں کے لئے قابل تقلید بھی قرار پاتا ہے۔
آئیے ہم سب پوری دنیا کےلئے ایک نمونہ پیش کریں۔ آخر میں میں بھارت کے نوجوانوں سے بطور خاص یہ اپیل کرنا چاہوں گا۔
میرے نوجوان ، متحرک دوستو، آپ کے لئے اختراعات کے ایک نئے عہد کی قیادت کا موقع دستیاب ہے۔ یہ مستقبل ہے۔ یہ وہ شعبہ ہے، جو ڈاکٹروں سے لے کر انجینئروں تک اور ڈرائیوروں سے لے کر میکنیکوں تک حاصل ہونے والی ہر چیز کو اپنے اندر سمو لے گا۔ ہمیں آگے بڑھ کر اس انقلاب کا خیر مقدم کرنا چاہئے اور موبلیٹی اختراعات کے ایکو نظام کو خود اپنے آپ اور دیگر افراد کے لئے بروئے کار لانے کے سلسلے میں اپنی قوتوں کو مستحکم کرنا چاہئے۔ جو صلاحیتیں اور ٹیکنالوجیاں آج یہاں یکجا ہوئی ہیں، ان میں اتنی قوت ہے کہ وہ بھارت اور پوری دنیا کے لئے تغیراتی موبلیٹی شفٹ یا تبدیلی لانے کی اہل ہیں۔
یہ تغیر اور تبدیلی ہماری دنیا کے لئے ہم کتنا سوچتے ہیں اور دیگر افراد کے ساتھ کتنا ساجھا کرتے ہیں، پر مبنی ہوگی۔
ایک قدیم صحیفے کے الفاظ یہاں پیش کرنا چاہوں گا۔
اوم سہ ناؤ وَت
سہ نو بھونکتو
سہ ویر کرواؤ ہے
تیجسوی نا وِدھیتمستو ما ودھیشاوہے
اس کا مطلب ہو تا ہے کہ
خداکرے ہم سب کا تحفظ ہو
ہم سب کو تغذیہ حاصل ہو
ہم افزوں توانائی کے ساتھ مل کرایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں
اور ہماری فہم و دانش میں اضافہ ہو
دوستو!
میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ مل کر کیا کر سکتے ہیں
یہ سربراہ ملاقات محض ایک آغاز ہے
آئیے ہم سب مل کر آگے بڑھیں،
آپ کا شکریہ۔
آپ کا بہت بہت شکریہ!
Indeed, India is on the MOVE:
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
Our economy is on the MOVE. We are the world’s fastest growing major economy
Our cities and towns are on the MOVE. We are building 100 smart cities
Our infrastructure is on the MOVE. We are speedily building roads, airports, rail lines & ports: PM
Our goods are on the MOVE. GST has helped us rationalize supply chains & warehouse networks.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
Our reforms are on the MOVE. We have made India an easier place to do business.
Our lives are on the MOVE. Families are getting homes, toilets, LPG cylinders, bank accounts & loans: PM
Our youth are on the MOVE. We are fast emerging as the start-up hub of the world.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
India is MOVING ahead with new energy, urgency and purpose: PM
Mobility is a key driver of the economy.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
Better mobility reduces the burden of travel and transportation, and can boost economic growth.
It is already a major employer and can create the next generation of jobs: PM
We have doubled our pace of construction of highways.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
We have re-energized our rural road building programme.
We are promoting fuel efficient and cleaner fuel vehicles.
We have developed low-cost air connectivity in under-served regions: PM
My vision for the future of mobility in India is based on 7 C’s:
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
Common,
Connected,
Convenient,
Congestion-free,
Charged,
Clean,
Cutting-edge: PM
Common Public Transport must be the cornerstone of our mobility initiatives.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
New business models driven by digitization, are reinventing the existing paradigm.
Our focus must also go beyond cars, to other vehicles such as scooters and rickshaws: PM
Connected mobility implies integration of geographies as well as modes of transport.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
The Internet-enabled Connected Sharing Economy is emerging as the fulcrum of mobility.
We must leverage the full potential for vehicle pooling to improve private vehicle utilization: PM
Convenient mobility means safe, affordable and accessible for all sections of the society.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
This includes the elderly, the women and the specially abled.
We need to ensure that public transport is preferred to private modes of travel: PM
Congestion free mobility is critical to check the economic and environmental costs of congestion.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
Hence, there should be emphasis on de-bottlenecking of networks.
This would result in fewer traffic jams and lower levels of stress for commuters: PM
Charged mobility is the way forward.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
We want to drive investments across the value chain from batteries to smart charging to Electric Vehicle manufacturing.
India’s entrepreneurs & manufacturers are now poised to develop and deploy break-through battery technology: PM
Clean Mobility powered by Clean Energy is our most powerful weapon in our fight against Climate Change.
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2018
This means a pollution-free clean drive, leading to clean air and better living standards for our people.
We should champion the idea of ‘clean kilometres’: PM