وزیر اعظم مودی نے کامن موبیلٹی کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس نقل و حمل کے لئے ایک ملک ایک کارڈ کا نظام ہے۔
حفظان صحت سے متعلق مراکز سے لے کر طبی کالجوں تک، حکومت ملک بھر میں حفظان صحت سے متعلق معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر ہی ہے: وزیر اعظم
دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ملک کے خلاف سرگرمیوں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی’5مارچ : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے احمدآباد میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس لانچ کئے ۔ اس موقع پروزیراعظم نے احمد آباد کے وسترال گام میٹرواسٹیشن پر احمد آباد میٹرو سروس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ انھوں نے احمد آباد کے دوسرے مرحلے کی تعمیرات کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر ملک میں دیسی طریقے سے تیارکئے گئے ادائیگی کے فضائی نظام اور ایک قوم ایک کارڈ ماڈل پرمبنی  خود کارکرایہ وصولی نظام کی بھی نقاب کشائی کی گئی ،بعدازاں وزیراعظم موصوف نے میٹروریل  کوجھنڈی دکھاکرروانہ کیااور اس میں سفربھی کیا۔

          احمدآباد میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نے 1200بیڈ(بستروں )  والے نیو سول ہاسپٹل  ،نیوکینسرہاسپٹل ، ڈینٹل ہاسپٹل اورآئی ہاسپٹل کابھی افتتاح کیا۔ اس موقع پروزیراعظم نے داہووڈ ریلوے ورکشاپ اور پاٹن ۔بندی لائن کا بھی افتتاح کیااور لوتھل ، میری ٹائم میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا۔

          بی جے میڈیکل کالج کے میدان میں ایک زبردست جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہاکہ آج کادن ایک تاریخی دن ہے جب احمدآباد میٹروکا خواب پوراہواہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ میٹرواحمدآباد کے لوگوں کے لئے  ٹرانسپورٹ کا سیل اور موسم دوست وسیلہ فراہم کرائیگی ۔وزیراعظم نے کہاکہ  2014سے پہلے ملک میں محض 250کلومیٹرپٹریوں پرہی میٹروچل رہی تھی لیکن اب 655کلومیٹرپرمیٹروچلائی جارہی ہے ۔

           وزیراعظم نے  اپنی تقریرمیں آگے کہاکہ آج  جس کامن موبلٹی کارڈ کی رونمائی ہوئی ہے، اس سے سفرکے لئے متعدد کارڈ رکھنے کی ضرورت ختم ہوجائیگی۔ انھوں نے کہاکہ یہ کارڈ رابطہ کاری کے لئے  ایک ملک ، ایک کارڈ  کے اصول کو یقینی بنائیگا ۔انھوں نے مزید کہاکہ دیسی طریقے سے تیارکئے گئے اس کارڈ سے ایسے کارڈ بنانے کے لئے کسی بھی   بیرونی  ملک پرانحصار کی ضرورت نہیں رہی ہے ، اب ہندوستان دنیا کے ان معدود چند ممالک میں شامل ہے، جہاں سفرکے لئے صرف ایک ہی کارڈ استعمال کیاجاتاہے ۔

          اس موقع پروزیراعظم نے گجرات کے لئے ریاستی سرکاراورمرکزی سرکارکے متعدد مفید مطلب اقدامات پرروشنی ڈالی ،جن میں پانی کی فراہمی کی اسکیم ، ڈھانچہ جاتی سہولیات کے فروغ کے لئے بجلی اور غریبوں کی خاطرسبھی کے لئے گھرجیسی اسکیمیں شامل ہیں ۔جناب نریندرمودی نے ریاست کی قبائلی برادری کی اصلاح کے لئے شروع کی جانے والی مختلف اسکیموں کی بھی تفصیل سے وضاحت کی ۔ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں آگے کہاکہ گجرات میں آج دکھائی دینے والی مثبت تبدیلیاں گجرات کی ترقی کے لئے گذشتہ کچھ دہائیوں کے دوران کی جانے والی زبردست منصوبہ بندی اور سخت محنت اورجفاکشی کا نتیجہ ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اگریہ دیکھنا ہوکہ ترقی کس طرح کی جاتی ہے تو گجرات کا مطالعہ کیاجاناچاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ گجرات میں جاری ڈھانچہ جاتی  سہولیات کے فروغ کے منصوبوں سے گجرات میں زبردست تبدیلیاں رونماہوں گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج جس  لوتھل  میریٹائم ہیریٹیج کمپلکس کا م کاشروع ہواہے اس  میں تکمیل کے بعد قدیمی ہندوستان کی بحری طاقت کی نمائش پیش کی جائیگی ۔ انھوں نے کہاکہ اس میوزیم میں عالمی معیارکی سہولیات دستیاب ہوں گی اور اس سے ریاست میں سیاحت کے نئے مواقع پیداہوں گے ۔

صحت کو مرکزی سرکارکی اولین ترجیح قراردیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سرکارپورے ملک میں معیاری صحت کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو فروغ دے رہی ہے ،جن میں ویلنیس سینٹروں سے لے کر میڈیکل کالج تک شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے گجرات میں موجود  عالمی معیارکی طبی سہولیات پرروشنی ڈالی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ آج زیرتعمیر میڈیسٹی اپنی تکمیل کے بعد تقریبا10ہزارمریضوں کی ضرورتیں پوری کریگا۔

          وزیراعظم نے اپنی تقریرکے آخرمیں کہاکہ سرکارملک کو تمام وباؤں سے نجات دلانے کے لئے عہد بستہ ہے، جن میں بدعنوانی سے لے کر دہشت گردی تک ساری وبائیں شامل ہیں ۔ انھوں نے عوام الناس کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ملک کے خلاف کام کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ انھوں نے اپوزیشن سے کہاکہ ملک کی سلامتی پرووٹ بینک کی سیاست نہ کی جائے کیوں کہ اس طرح کے  کاموں سے ہماری مسلح افواج کی حوصلہ شکنی ہوگی اور دشمنوں کو استحکام حاصل ہوگا۔

 Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.