Quoteوزیر اعظم مودی نے آج راجکوٹ، گجرات میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
Quoteوزیر اعظم مودی نے راجکوٹ میں # پردھان منتری آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے گفت و شنید کی۔
Quoteگاندھی جی سے ترغیب حاصل کرکے ہمیں ایک صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا: وزیر اعظم مودی # سووَچھ بھارت
Quoteگجرات ان معنوں میں خوش قسمت ہے کہ یہ وہ سرزمین ہے جو گاندھی جی سے اتنے قریب سے وابستہ ہے: وزیر اعظم مودی راجکوٹ میں
Quoteباپو نے ہمیشہ یہی کہا کہ قطار میں کھڑے ہوئے آخری انسان، نادار فرد کے بارے میں سوچیں اور ہر طرح کی مراعات سے محروم کی خدمت کریں۔ اسی مثالی تعلیم سے ترغیب حاصل کرکے ہم ناداروں کی خدمت میں مصروف ہیں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔30ستمبر          وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجکوٹ میں مہاتما گاندھی میوزیم کا افتتاح کیا ۔ یہ میوزیم الفرڈ ہائی اسکول میں قائم کیا گیا ہے  جو کہ مہاتماگاندھی کی سرگرمیوں کے دور کا اہم حصہ ہے ۔ یہ گاندھیائی ثقافت ، اقدار اور فلسفہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ہوگا ۔

|

وزیر اعظم نے 624 گھروں پر مشتمل ایک سرکاری ہاؤسنگ پروجیکٹ کے افتتاح کی غرض سے ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔ انہوں نے 240 مستفید ہونے والے کنبوں کے ای- گرہ پرویش کو بھی دیکھا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے ۔ یہ گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی  سرزمین کا  باپو سے  بہت ہی گہرا تعلق ہے ۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ باپو کو ماحولیات کے تئیں تشویش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی سے ترغیب حاصل کر کے ہمیں صاف اور سر سبز و شاداب کل کے لیے کام کرنا ہوگا ۔

وزیر اعظم نے  باپو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ قطار میں کھڑے آخری شخص  اور غریبوں کی خدمت کرنے کے بارے میں فکر کرنے کی تعلیم دی  ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی آئیڈیل سے ترغیب پا کر ہم لوگ غریبوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری آزادی کے  ستّر سے زائد سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ‘سوچھ بھارت ’ کا باپو  کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ  ہم لوگ مل کر ان کے خوابوں کو پورا کر نا ہے ۔  

|

 وزیر اعظم نے کہا گذشتہ چار سالوں میں ہم نے سوچھ بھارت مشن کے اہم حصے کا احاطہ کر لیا ہے تاہم ہمیں مزید کام جاری رکھنا ہوگا ۔

|


وزیر اعظم نے بعد ازاں مہاتما گاندھی میوزیم کا دورہ کیا ۔

|
|
|
|
|

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Most NE districts now ‘front runners’ in development goals: Niti report

Media Coverage

Most NE districts now ‘front runners’ in development goals: Niti report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

​The President of Brazil, H.E. Luiz Inácio Lula da Silva, today conferred upon Prime Minister Shri Narendra Modi, Brazil’s highest national honour – "The Grand Collar of the National Order of the Southern Cross”.

Prime Minister expressed his heartfelt gratitude to the President, the Government, and the people of Brazil for the distinguished honour. Accepting the award, he noted that the honour was a tribute to the 1.4 billion people of India, and to the enduring bonds of friendship between India and Brazil. He further stated that President Lula was the architect of India-Brazil Strategic Partnership, and the award was as much an honour to his untiring efforts to take the bilateral ties to greater heights.

Prime Minister underlined that the accolade would inspire the people of the two countries to further deepen their warm and friendly ties.