نئی دہلی۔30ستمبر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجکوٹ میں مہاتما گاندھی میوزیم کا افتتاح کیا ۔ یہ میوزیم الفرڈ ہائی اسکول میں قائم کیا گیا ہے جو کہ مہاتماگاندھی کی سرگرمیوں کے دور کا اہم حصہ ہے ۔ یہ گاندھیائی ثقافت ، اقدار اور فلسفہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ہوگا ۔
وزیر اعظم نے 624 گھروں پر مشتمل ایک سرکاری ہاؤسنگ پروجیکٹ کے افتتاح کی غرض سے ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔ انہوں نے 240 مستفید ہونے والے کنبوں کے ای- گرہ پرویش کو بھی دیکھا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے ۔ یہ گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی سرزمین کا باپو سے بہت ہی گہرا تعلق ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ باپو کو ماحولیات کے تئیں تشویش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی سے ترغیب حاصل کر کے ہمیں صاف اور سر سبز و شاداب کل کے لیے کام کرنا ہوگا ۔
وزیر اعظم نے باپو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ قطار میں کھڑے آخری شخص اور غریبوں کی خدمت کرنے کے بارے میں فکر کرنے کی تعلیم دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی آئیڈیل سے ترغیب پا کر ہم لوگ غریبوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری آزادی کے ستّر سے زائد سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ‘سوچھ بھارت ’ کا باپو کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ ہم لوگ مل کر ان کے خوابوں کو پورا کر نا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا گذشتہ چار سالوں میں ہم نے سوچھ بھارت مشن کے اہم حصے کا احاطہ کر لیا ہے تاہم ہمیں مزید کام جاری رکھنا ہوگا ۔
وزیر اعظم نے بعد ازاں مہاتما گاندھی میوزیم کا دورہ کیا ۔
There is so much to learn from Mahatma Gandhi.
— PMO India (@PMOIndia) September 30, 2018
Gujarat is blessed that this is the land that is so closely associated with Bapu.
On 2nd October 1869, not only was a person born but also an era began: PM @narendramodi in Rajkot
Bapu was concerned about the environment.
— PMO India (@PMOIndia) September 30, 2018
Inspired by Gandhi Ji, we have to work for a cleaner and greener tomorrow: PM @narendramodi in Rajkot
It must make us all happy that a museum dedicated to Bapu is open in Rajkot: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 30, 2018
Bapu always said that think of the last person in the queue, the poorest person, and serve the underprivileged.
— PMO India (@PMOIndia) September 30, 2018
Inspired by this ideal we are serving the poor. Through our initiatives we want to transform their lives. We want to build homes for the poor: PM @narendramodi
It's been over seventy years since Independence but Bapu's dream of a Swachh Bharat remains unfulfilled. Together, we have to fulfil this dream.
— PMO India (@PMOIndia) September 30, 2018
In the last four years we have covered significant ground in Swachh Bharat Mission but we must continue to do more: PM @narendramodi