نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پر ی یوجنا کے مستفدین اور جن اوشدھی  کیندروں کے مالکوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ مرکزی حکومت نے  جینرک دواؤں کے تئیں بیداری لانے اور ان کے استعمال کو فروغ دینےکے لئے 7 مارچ 2019 کو ملک بھر میں جن اوشدھی  دوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

5000سے زیادہ مقامات پر موجودہ مستفدین اور اسٹور مالکوں کے ساتھ  ایک ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم قیمتوں پر اعلی معیار والی دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے  دو بڑے اقدامات کئے ہیں۔ سب سے پہلے 850 ضروری دواؤں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا اور ہارٹ اسٹینٹ نیز  گھٹنے کی سرجری  کے لئے استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں کو کم کیا گیا۔ دوسرا پورے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف غریبوں کو بلکہ متوسط طبقے کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں میں دواؤں بازار کی شرحوں سے 50 سے 90 فیصد کم قیمتوں پر مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں 5000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر  کھولے جاچکے ہیں۔ ان کیندروں سے نہ صرف معیاری دوائیں ملتی ہیں بلکہ یہ  خود روزگاری اورروزگار کے نئے مواقع بھی دستیاب کراتے ہیں۔

صحت کے شعبے میں وسیع تبدیلی لانے کی فکر کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس بار میں حکومت کی سوچ صرف ایک دائرے میں سمٹ کر رہنے کے بجائے وسیع سطح پر حل تلاش کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صحت کے شعبے سے وابستہ سبھی متعلقین اس  شعبے میں یکسر تبدیلی لانے کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران ملک میں 15 نئے ایمس کھولے گئے ہیں یا کھلنے کے عمل میں ہیں۔  میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویشن کی پڑھائی کے لئے 31  ہزار سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے ساتھ بات چیت میں جن اوشدھی پری یوجنا کے مستفدین نے جن اوشدھی کیندروں سے اعلی معیار والی دوائیاں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دواؤں کی قیمت کم ہونے سے ایک طرف جہاں ان کے پیسوں کی بچت ہوئی ہے وہیں دوسری طرف انہیں علاج کے لئے صحیح دوائیاں بھی دستیاب ہورہی ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy in robust spot globally in 2025 with high frequency indicators picking up growth

Media Coverage

Indian economy in robust spot globally in 2025 with high frequency indicators picking up growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”