وزیر اعظم مودی نے دہرادون میں اولین اتراکھنڈ سرمایہ کار سربراہ ملاقات کا افتتاح کیا
مضمرات، پالیسی اور کارکردگی ہماری ترقی کے کلیدی وسائل ہیں : وزیر اعظم مودی
بھارت میں دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ قرار دیے جانے سے متعلق کوڈ کے طفیل کاروبار کرنا آسان ہو گیا ہے۔ بینکنگ نظام کو بھی مستحکم بنایا گیا ہے : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی کا کہناہے کہ سب کے لئے مکان، سب کے لئے بجلی، سب کے لئے صاف ستھرا ایندھن ، سب کے لئے صحت، سب کے لئے بینکنگ اور حکومت کی دیگر اسکیمیں ہدف تک پہنچنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ # آیوشمان بھارت درجہ دوئم اور درجہ سوئم کے شہروں میں ہسپتالوں کی تعمیر میں معاون ہوگا اور طبی بنیادی ڈھانچے کی اصلاح میں بھی تعاون دے گا۔
وزیر اعظم مودی نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ میک ان انڈیا صرف بھارت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بنائیں۔

نئی دہلی۔07اکتوبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرا دون میں ہدف اتراکھنڈ : سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2018 سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان تیز رفتار تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وسیع طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے کہ ہندوستان آئندہ دہائیوں میں عالمی ترقی کا ایک اہم علمبردار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقتصادی اصلاحات کی رفتار اور سطح بے مثال ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی تجارت کرنے میں آسانی کی رینکنگ میں بہتری آنے کے ساتھ 42 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹیکس کاری میں شروع کی گئی اصلاحات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ دیوالیہ اور دیوالیہ پن سے متعلق ضابطوں نے تجارت کرنے میں مزید آسانی پیدا کردی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی اصلاح ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نے ملک کو سنگل مارکیٹ میں تبدیل کردیا ہے اور ٹیکس بیس کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے شعبہ میں تیز رفتاری سے ترقی ہو رہی ہے۔ انھوں نے سڑکوں کی تعمیر، ریلوے لائنوں کی تعمیر، نئے میٹرو نظام، تیزرفتار ٹرین منصوبہ نیز مخصوص مال بردار راہداریوں کی تیز رفتاری کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے ہوا بازی کے شعبوں اور رہائش ، بجلی، صاف توانائی، صحت اور لوگوں کے لیے بینکنگ خدمات کے شعبے میں ہوئی پیش رفت کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں شروع کئے گئے آیوش مان بھارت منصوبہ درجہ – 2 اور درجہ – 3 کے شہروں میں طبی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ہندوستان سرمایہ کاری کے لیے ایک زبردست ہدف ہے اور ‘‘ہدف اتراکھنڈ’’ اس جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے ریاست میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے ہر موسم کے لیے موزوں چار دھام سڑک منصوبہ نیز رشی کیش – کرن پریاگ ریل لائن منصوبہ سمیت ریاست میں رابطے میں بہتری لانے کے لیے کئے گئے پہل کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے ہوا بازی کے شعبے میں ریاست کی زبردست صلاحیت کا ذکر کیا۔

 

 

 

وزیر اعظم نے ڈبہ بند خوراک اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے میک ان انڈیا کی حصولیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"